ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

پولارڈ میں ابھی بہت کرکٹ باقی ہے: بشپ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-13
in کھیل
A A
پولارڈ دوسرے سب سے زیادہ یک روزہ اور ٹی 20کھیلنے والے کھلاڑی ہیں

Kiran Pollard

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

ممبئی// ممبئی انڈینس کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ بھلے ہی اپنی سب سے مایوس کن آئی پی ایل مہم کے درمیان میں ہوں لیکن ویسٹ انڈیز کے سابق تیز گیند باز اور کرک انفو کے ایکسپرٹ ایان بشپ کے مطابق ان سے اب بھی اچھے کھیل کی امید کی جا سکتی ہے۔
بشپ نے ‘ٹی20 ٹائم آؤٹ’ پروگرام میں کہا، "پولارڈ کو اپنے کھیل کو دوبارہ بنانا ہے۔ یہ بہت اہم ہے کیونکہ وہ اس گیم میں اپنا مستقبل دیکھتے ہیں۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ ایک کھلاڑی کے طور پر ختم ہو چکے ہیں لیکن میں وہاں جانا بھی نہیں چاہتا۔ وہ ازسرنو شروعات کرسکتے ہیں۔”
آئی پی ایل 2022 میں 11 میچوں کے بعد پولارڈ نے 14.40 کی اوسط اور 107.46 کے اسٹرائیک ریٹ سے صرف 144 رن بنائے ہیں۔ یہ اسٹرائیک ریٹ ان کے لیے کسی بھی آئی پی ایل سیزن میں سب سے کم ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں 130 سے ​​کم کا اسٹرائیک ریٹ ان کے لئے صرف 2011 میں تھا۔ پولارڈ جمعرات کو 35 سال کے ہو جائیں گے۔ وہ 2010 سے ہی ممبئی کی ٹیم کا اٹوٹ حصہ رہے ہیں اورانہوں نے ممبئی کی پانچ جیت کی مہم میں بھی بڑا کردار ادا کیا ہے۔
بشپ نے کہا، "انہوں نے ایک عظیم کھلاڑی پر بھروسہ کیا ہے اور ان کے تئیں وفاداری کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہم سب کو کافی کچھ یاد رکھناچاہیے، پھرچاہے وہ میڈیا ہو یا حامیوں میں ہی ہو۔ جب بھی ممبئی نے ٹائٹل جیتا ہے تب پولارڈ کاتعاون رہاہے۔ 2013 میں 42 کی اوسط سے 420 رن، 2019 اور 2020 تک اوسط کو 30 سے ​​اوپررکھنا جب ان کا اسٹرائیک ریٹ اکثر 160 اور 190 تک (2019 میں 156.74 اور اگلے سال 191.42) ہواکرتاتھا۔ بطورایک فرنچائزآپ ایسی چیزیں یاد رکھیں گے اور انہیں بھرپورمواقع دیں گے۔”
پولارڈ کے لیے پانچ تیز ترین رنز بنانے والے سیزن میں سے چار (2013، 2015، 2019 اور 2020) میں ممبئی نے خطاب جیتا ہے۔ وہ پچھلے کچھ برسوں سے ٹیم کے لیڈر شپ گروپ کا حصہ بھی رہے ہیں۔ اس سال ممبئی نے 11 میں سے صرف دو میچ ہی جیتے ہیں اور ظاہر ہے شائقین میں بھی ناراضگی ہے۔ اس کے باوجود پولارڈ کو آرام دے کر باقی کھلاڑیوں کو موقع دینے پرنیوزی لینڈ کے سابق کپتان ڈینیئل ویٹوری بھی متفق نہیں ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پجارا کا کنسنٹریشن سیکھنے کے قابل:محمدرضوان

Next Post

فضائیہ کا سارجنٹ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن
کھیل

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

2026-10-16
کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا
کھیل

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

2026-10-16
ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات
کھیل

ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات

2026-10-16
کھیل

شریئس ایّر ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچے

2026-10-16
کھیل

مُرلی سری شنکر کے ٹخنے کی سرجری ہوئی، 2027 کے سیزن میں واپسی پر نظریں

2026-10-16
کھیل

دہلی سینئر خواتین ٹی-20 ٹیم کا اعلان، سونی یادو کپتان

2026-10-16
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ 2026 نے دنیا بھر میں 40.33 کروڑ ٹی وی ناظرین کا ریکارڈ بنایا

2026-10-16
کھیل

سریش رینا نے رنجی ٹرافی کے لیے اتر پردیش کی 4 ٹیمیں بنانے کی وکالت کی

2026-10-16
Next Post
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد

فضائیہ کا سارجنٹ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.