ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

میونسپلٹی تقرری گھوٹالہ: ای ڈی نے ریاستی وزیر سوجیت بوس ، ممبر اسمبلی تاپس رائے اور کونسلر سبودھ چکرورتی کے گھر پر چھاپہ مارا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-13
in قومی خبریں
A A
بینک منی لانڈرنگ کیس:ای ڈی کے سرینگر میں۶مقامات پر چھاپے

Enforce

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

کلکتہ// تقرری گھوٹالہ کی جانچ کررہی مرکزی جانچ ایجنسی ای ڈی نے آج ریاستی وزیر سوجیت بوس کے گھر آج صبح چھاپہ مارا ۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی کے اہلکاروں نے صبح 7 بجے کے قریب لیک ٹاؤن میں وزیر کے دونوں گھروں پر چھاپہ مارا۔ مرکزی فورسز نے ریاستی وزیر کے گھر کا محاصرہ کررکھا ہے ۔
اس کے علاوہ ای ڈی جمعہ کی صبح میونسپلٹی میں تقرری بدعنوانی کے معاملے کے سلسلے میں دو دیگر مقامات پر بھی چھاپہ مارا ۔ مرکزی جانچ ایجنسی نے ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی تاپس رائے اور شمالی دمدم میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 19 کے ترنمول کونسلر سبودھ چکرورتی کے گھر پر بھی چھاپہ مارا۔ تاپس برہانگر سے ممبر اسمبلی ہیں۔ ای ڈی نے بوبازار میں واقع ان کے گھر پر چھاپہ مارا۔
دوسری طرف سبودھ کمار شمالی دمدم میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 19 کے کونسلر ہیں۔ اس سے پہلے سبودھ کمار شمالی دمدم میونسپلٹی کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔ جمعہ کی صبح تقریباً 7:30بجے ای ڈی کے افسران کی ایک ٹیم ویراتی کے خلیساکوٹا گاؤں میں واقع اس کے گھر میں داخل ہوئی۔ سبودھ کے گھر کے قر ب و جوار میں مرکزی فورسز تعینات ہیں۔

اس سے قبل سوجیت بوس کو مرکزی جانچ ایجنسی سی بی آئی نے بلدیاتی تقرری بدعنوانی کے الزامات میں پوچھ تاچھ کیلئے طلب کیا تھا۔ سی بی آئی کے افسران نے انہیں گزشتہ سال 31 اگست کو طلب کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق تقرری گھوٹالہ کی جانچ کررہی مرکزی جانچ ایجنسی کو کئی اہم دستاویز ہاتھ لگے ہیں۔جانچ ایجنسی کے مطابق ای ڈی نے اسی دستاویز کی بنیاد پر سوجیت کے گھر پر چھاپہ مارا ہے ۔ 2016 میں سوجیت جنوبی دم دم میونسپلٹی کے ڈپٹی چیف تھے ۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی کا ماننا ہے کہ میونسپلٹی تقرری میں بدعنوانی ہوئی ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے سوجیت ای ڈی کے خلاف درخواست دے چکے ہیں۔ فائر کے وزیر نے الزام لگایا تھا کہ ای ڈی کے اہلکار ان کے سابق معاون پر ان کا نام لینے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ ای ڈی نے میونسپل بھرتی بدعنوانی معاملے کی جانچ میں پوجا سے قبل جنوبی دم دم میونسپلٹی کے وائس چیئرمین نیتائی دتہ کے گھر پر بھی چھاپہ مارا تھا۔ اس سلسلے میں سوجیت نے اکتوبر میں لیک ٹاؤن میں ایک اسٹریٹ میٹنگ میں کہا تھا،کہ ‘‘نیتائی دتہ میری معاون تھیں۔ وہ پہلی بار کونسلر بنی ہیں، اب میونسپلٹی کے وائس چیئرمین ہیں۔ ان کے گھر پر سی بی آئی نے 12گھنٹے تک چھاپہ مارا ۔انہیں کچھ نہیں ملا۔ان پر ای ڈی دبائو بنارہی ہے کہ میرا نام لے ۔ورنہ انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مدراس ہائی کورٹ نے پنیر سیلوم کی عرضی کو مسترد کر دیا

Next Post

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ۴۶رنز سے شکست دے دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
Next Post
سہ فریقی سیریز: پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو کھیلے گا

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ۴۶رنز سے شکست دے دی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.