ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

شمالی کمان کے کے سربراہ کا ایل او سی دورہ، فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-12
in تازہ تریں
A A
کشمیر میں منشیات کی دہشت گردی میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے: دویدی

Upendra Dwivedi.

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

جموں/۱۲جنوری

فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دویدی نے جمعے کے روز لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔

متعلقہ

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

معلوم ہوا ہے کہ فوجی کمانڈر نے راجوری میں اگلی چوکیوں کا دورہ کیا او روہاں پر فوج کی آپریشنل تیاریوں کا بچشم جائزہ لیا۔بتادیں کہ بفلیاز حملے کے بعد راجوری اور پونچھ اضلاع میں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی بڑھائی گئی ہے ۔

دفاعی ترجمان نے بتایا کہ شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دویدی نے جمعے کے روزراجوری کے سرحدی علاقوں کا دورہ کیا۔

سرحد پر تعینات اہلکاروں سے بات چیت کے دوران شمالی کمان کے کمانڈر نے کہاکہ سخت ترین موسمی صورتحال اور دیگر چیلنجوں کے باوجود فوجی جوان اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فوج کی کوششوں کے نتیجے میں ہی لائن آف کنٹرول پر اس وقت امن و امان قائم ہے ۔

فوجی کمانڈر نے سرحد پر تعینات جوانوں کو بتایا کہ امن دشن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر ایل او سی پر مزید چوکسی برتنے کی ضرورت ہے ۔

اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دویدی کو فوج کے سینئر آفیسران نے سرحدوں کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔

فوجی کمانڈر کو اس موقع پر پونچھ اور راجوری کے جنگلی علاقوں میں سرگر ملی ٹینٹوں کے خلاف چلائے جارہے آپریشنز کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا کہ فوج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سربراہی میں جمعرات کو جموں میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں فوج اور پولیس کے سینئر آفیسران نے شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران ایل جی منوج سنہا نے فوجی کمانڈروں کو ہدایت دی کہ پونچھ اور راجوری میں سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف چلائے جارہے آپریشنز کو مزید تیز تر کیا جائے تاکہ امن دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے ۔ذرائع نے بتایا کہ راجوری اور پونچھ اضلاع میں سرگرم ملی ٹینٹوں کو مار گرانے کی خاطر نئی حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

داچھی گام کے جنگل میں بھیانک آتشزدگی، سرسبز سونے کو نقصان

Next Post

وادی کے بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کا امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم
اہم ترین

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

2026-10-17
ُاین سی اور پی ڈی پی اکھٹا الیکشن لڑیں گی /فاروق‘محبوبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

2026-10-17
لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا
اہم ترین

لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا

2026-10-17
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

لداخ میں ایک اور ضلع سانکو قائم، مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی

2026-10-17
جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس
اہم ترین

راجوری میں تلاشی کارروائی کے دوران آئی ای ڈی برآمد‘ناکارہ

2026-10-17
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں
اہم ترین

ملازمین کو پیشہ ورانہ آداب  برقرار رکھنے کی ہدایت‘ نامناسب زبان کے استعمال سے گریز کرنے پر زور

2026-10-17
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

ایس ایم سی کا وارڈ افسر رشوت  لینے کے الزام میں گرفتار

2026-10-17
Next Post
وادی کے پہاڑی علاقوں میں برفباری، میدانی علاقوں میں بارشیں

وادی کے بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کا امکان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.