ڈھاکہ//
شیخ حسینہ بنگلہ دیش میں حال ہی میں ہوئے عام انتخابات میں عوامی لیگ کی بھاری اکثریت سے کامیابی کے ساتھ چوتھی بار ملک کے اقتدار کی باگ ڈور سنبھالیں گی بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ کو ملک کی نئی وزیر اعظم مقرر کیا ہے یہ محترمہ حسینہ کی بطور وزیر اعظم مسلسل چوتھی مدت کار ہوگی۔
کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق صدر نے محترمہ حسینہ کو نئی حکومت بنانے کی دعوت دی ہے۔اس سے قبل محترمہ حسینہ اور ان کی پارٹی کے منتخب ارکان پارلیمنٹ نے بدھ کو پارلیمنٹ کے ارکان کی حیثیت سے حلف لیا۔
واضح رہے کہ عام انتخابات میں عوامی لیگ کی قیادت والے اتحاد نے پارلیمنٹ کی 298 نشستوں میں سے 225 نشستیں حاصل کی تھیں۔ ان میں سے عوامی لیگ نے تنہا 222 نشستیں حاصل کی ہیں۔