ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

حلال سرٹیفکیشن کامعاملہ: جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی عرضی پر اترپردیش حکومت سے جواب طلب

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-06
in قومی خبریں
A A
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

نئی دہلی// حلال سرٹیفیکٹ جاری کرنے والے اداروں کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے والی اترپردیش حکومت سے آج سپریم کورٹ نے جواب طلب کیاہے ۔وہیں مولانا ارشد مدنی نے حکومت اترپردیش کے حکمنامہ کو شہریوں کے بنیادی حقوق کے سراسر منافی قرار دیا۔یہ اطلاع جمیعۃ علمائے ہند کی جاری کردہ ریلیز میں دی گئی ہے ۔
سپریم کورٹ کی دو رکنی بینچ کے جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس سندیپ مہتا نے جمعیۃ علماء مہاراشٹر، جمعیۃ علماء حلال فاؤنڈیشن اور حلال انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ کی جانب سے داخل کردہ عرضیوں کی سماعت کرتے ہوئے اتر پردیش حکومت کو نوٹس جاری کرکے اس سے دو ہفتوں میں جواب داخل کرنے کوکہا ہے ۔
جمعیۃ علماء مہاراشٹر اور جمعیۃ علماء حلال فاؤنڈیشن کی جانب سے پیش ہوتے ہوئے سینئر ایڈوکیٹ راجو رام چندرن نے دو رکنی بینچ کو بتایاکہ حلال مصنوعات پر پابندی کا اثر پورے ملک پر پڑا ہے جس کی وجہ سے ایک مخصوص فرقے کو نقصان ہوا ہے اسی کے ساتھ ساتھ ملک کی اکانومی بھی متاثر ہوئی ہے ۔سینئر ایڈوکیٹ راجو رام چندرن نے عدالت کویہ بھی بتایا کہ جمعیۃ علماء اور مسلمانوں کو پریشان کرنے کے لئے مقدمہ قائم کیا گیا ہے جسے ختم کیاجانا چاہئے ۔ انہوں نے عدالت کومزید بتایا کہ حلال مصنوعات پر پابندی کی وجہ سے صارفین کے حقوق کی بھی حق تلفی ہوئی ہے لہذا عدالت کو اس معاملے میں مداخلت کرنا چاہئے ۔ حلال انڈیا کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ سدھارتھ اگروال نے بھی بحث کی۔ فریقین کے دلائل کی سماعت کے بعد عدالت نے ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کیا حالانکہ شروع میں عدالت کا یہ کہنا تھا کہ عرضی گذاروں کو ہائی کورٹ سے رجوع ہونا چاہئے اور عدالت نوٹس جاری کرنے کے حق میں نہیں تھی لیکن سینئر ایڈوکیٹ راجو رام چندرن کی بحث سننے کے بعد عدالت ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کرنے پر راضی ہوئی۔ نوٹس جاری ہونے کے بعد راجو رام چندرن نے عدالت سے گذارش کی کہ وہ عرضی گذاروں کے خلاف کسی بھی طرح کی سخت کارروائی کرنے سے پولس کو روکے جس پر عدالت نے کہا کہ مقدمہ کی اگلی سماعت پر اس تعلق سے غور کیاجائے گا۔
آج کی قانونی پیش رفت پر اپنے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے عدالت کی طرف سے دی جانے والی ہدایت کا خیرمقدم کیا ہے اورکہا ہے کہ حلال سرٹیفکیشن کوئی ایسامعاملہ نہیں تھا جس کو اس طرح متنازعہ بنادیا جاتا لیکن افسوس فرقہ پرست لوگ ہر معاملہ میں ہندواورمسلم کارنگ تلاش کرکے اس کے خلاف پروپیگنڈہ شروع کردیتے ہیں، ملک کا بے لگام اورمتعصب میڈیا بھی ایسے لوگوں کی کھل کر ہمنوائی کرنے لگتا ہے جس سے سماجی طور پر فرقہ وارانہ کشیدگی اور فرقہ وارانہ صف بندی کو بڑھاوا ملتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آسٹریلیا نے پاکستان کے 68 رنز پر سات وکٹ لے کر تیسرے ٹیسٹ میچ میں گرفت کی مضبوط

Next Post

سپریم کورٹ نے جلنگ اسٹیٹ کیس میں ہائی کورٹ کا حکم منسوخ کر دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

2025-05-10
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ
قومی خبریں

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

2025-05-10
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

ہمیں اپنی فوج کی بہادری، ہمت اور وژن پر فخر: لوک سبھا اسپیکر

2025-05-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

پورا ملک سندور آپریشن کی حمایت میں فوج کے ساتھ کھڑا ہے : کانگریس

2025-05-10
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
Next Post
سپریم کورٹ کا حکم، گیانواپی کی سیکورٹی سے متعلق عبوری حکم برقرار رہے گا

سپریم کورٹ نے جلنگ اسٹیٹ کیس میں ہائی کورٹ کا حکم منسوخ کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.