جموں//
فوج کا کہنا ہے کہ بفلیاز میں دہشت گرد واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز کی طرف سے تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ تین عام شہریوں کی موت سے متعلق اطلاع موصول ہوئی ہے ۔فوج تحقیقات میں اپنا بھر پور تعاون فراہم کرئے گی۔
دفاعی ترجمان نے ہفتے کی شام کو ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا’’بفلیاز میں۲۱دسمبر کے واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز کی طرف سے تلاشی آپریشن جاری ہے ‘‘۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ علاقے میں تین لوگوں کی موت کے متعلق اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ترجمان نے بتایا’’معاملہ زیر تحقیقات ہے ، فوج تحقیقات میں بھر پور تعاون فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے ‘‘۔
بتادیں کہ بفلیاز میں دہشت گرد حملے کے بعد تین عام شہریوں کی لاشیں پر اسرار طورپر برآمد کی گئیں ۔
نیشنل کانفرنس‘پی ڈی پی ، اپنی پارٹی اوردوسری سیاسی جماعتوں نے شہری ہلاکتوں کے حوالے سے اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کی مانگ ہے تاکہ حقائق کا پتہ لگا کر خاطیوں کو قانون کے مطابق سزا دی جاسکے ۔