ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

142 اراکین پارلیمنت کو پارلیمنٹ سے نکالنا جمہوریت کا قتل ۔ پٹواری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-23
in قومی خبریں
A A
لوک سبھا میں اپوزیشن کاحکومت سے جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کامطالبہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

بھوپال// 142 اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کی معطلی کے خلاف کانگریس کی طرف سے آج منعقدہ احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کی مدھیہ پردیش یونٹ کے صدر جیتو پٹواری نے کہا کہ پارلیمنٹ سے 142 ارکان کی معطلی جمہوریت کا قتل کرنے کے مترادف ہے ۔
پارٹی کی ریاستی اکائی نے آج راجدھانی بھوپال سمیت کئی ضلعی اکائیوں میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران راجدھانی بھوپال کے روشن پورہ میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر پٹواری نے کہا کہ ہندوستان کی جمہوریت کی مثال دی جاتی ہے اور اس کی پیروی بھی کی جاتی ہے ۔ جمہوریت کا خاصیت یہ ہے کہ عام شہری آزادی سے اپنے خیالات کا اظہار کر سکتا ہے ۔ حکومت اور اپوزیشن ملک کی معاشی، سماجی اور سیاسی ترقی کی دو پٹریاں ہیں۔ ایسے میں 142 ارکان پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ سے نکالنا جمہوریت کے قتل کے مترادف ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی اور لوک سبھا جمہوریت کے مندر ہیں۔ عوام کو یقین ہے کہ اگر لوک سبھا یا اسمبلی میں کوئی سوال اٹھایا جائے گا تو اسے حل کیا جائے گا، لیکن بی جے پی نے اس یقین کو خاک میں ملا دیا ہے ۔
انتخابی نظام پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے مسٹر پٹواری نے کہا کہ جمہوریت میں ای وی ایم پر کتنے سوال اٹھ رہے ہیں۔ ملک میں جس طرح کے انتخابی نتائج آتے ہیں اس پر یقین نہیں کیا جا سکتا۔ عام آدمی کا اب ای وی ایم پر بھروسہ نہیں ہے ۔
ریاستی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست کی لاڈلی بہنوں کو دھوکہ دیا گیا ہے ۔ اگر امدادی قیمت پر دھان نہیں خریدا گیا تو کانگریس کا ہر کارکن سڑکوں پر اترے گا۔
پارلیمنٹ سے اپوزیشن ممبران پارلیمنٹ کی معطلی پر کانگریس آج پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے کر رہی ہے ۔ اسی سلسلے میں دارالحکومت بھوپال میں بھی مظاہرے کیے گئے ۔ اس دوران مسٹر پٹواری کے ساتھ سابق مرکزی وزیر ارون یادو، سابق وزیر پی سی شرما اور سجن سنگھ ورما بھی موجود تھے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وراٹ کوہلی ذاتی وجوہات کی بنا پر وطن واپس پہنچے، رتوراج گائیکواڈ ٹیسٹ سیریز سے باہر

Next Post

پارلیمنٹ سکیورٹی چُوک:للت جھا کی پولیس حراست میں 14 دن کی توسیع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
Next Post
پارلیمنٹ پر حملے کی ۲۲ویں برسی پر سکیورٹی چوک

پارلیمنٹ سکیورٹی چُوک:للت جھا کی پولیس حراست میں 14 دن کی توسیع

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.