ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

جموں و کشمیر کی تنظیم نو اور مرکز کے زیر انتظام حکومت (ترمیمی) بلوں پر پارلیمنٹ کی منظوری کی مہر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-18
in ٹاپ سٹوری
A A
لوک سبھا میں اپوزیشن کاحکومت سے جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کامطالبہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نئی دہلی/۱۸دسمبر

لوک سبھا اور اسمبلیوں میں خواتین کے لیے۳۳فیصد ریزرویشن کے انتظامات، جموں و کشمیر اور پڈوچیری اسمبلیوں میں خواتین کو ایک تہائی ریزرویشن دینے سے متعلق دو بلوں کو پیر کو راجیہ سبھا میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے درمیان مختصر بحث کے بعد صوتی ووٹ سے منظور کر دیا گیا۔

متعلقہ

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی

یہ دونوں بل لوک سبھا سے پہلے ہی منظور ہو چکے ہیں۔ اس طرح اب ان پر پارلیمنٹ کی مہر لگ گئی ہے ۔ دوسری بار ملتوی اور کھانے کے وقفے کے بعد کارروائی شروع ہوئی تو اپوزیشن نے پارلیمنٹ کی سیکیورٹی کا معاملہ اٹھاتے ہوئے نعرے بازی شروع کردی۔

زبردست شور شرابے کے درمیان چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے جموں و کشمیر تنظیم نو (دوسری ترمیم) بل 2023 اور مرکز کے زیر انتظام حکومت (ترمیمی) بل 2023 پیش کرنے کے لیے وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے کا نام پکارا۔ مسٹر رائے نے ہنگامہ آرائی کے درمیان یہ دونوں بل ایوان میں پیش کئے ۔

جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ 2019 میں ترمیم کی گئی ہے ۔ اب اس میں ترمیم کی گئی ہے کہ جموں و کشمیر اسمبلی کی تمام منتخب نشستوں کا ایک تہائی خواتین کے لیے ریزرو کرنے کا التزام کیا گیا ہے ۔ یہ ریزرویشن اسمبلی میں درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے لیے مخصوص نشستوں پر بھی نافذ ہوگا۔

یونین ٹیریٹری گورنمنٹ (ترمیمی) بل 2023 کو یونین ٹیریٹری گورنمنٹ ایکٹ 1963 میں ترمیم کرنے کے مقصد سے لایا گیا ہے ۔ یہ قانون ساز اسمبلیوں کے قیام اور بعض مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے وزراءکی کونسل کی تشکیل کا انتظام کرتا ہے ۔ یہ ترمیم پڈوچیری اسمبلی کی تمام منتخب نشستوں میں سے ایک تہائی خواتین کے لیے محفوظ کرنے کا انتظام کرتی ہے ۔ اس کا اطلاق اسمبلی میں درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے لیے مخصوص نشستوں پر بھی ہوگا۔

چیئرمین نے ان دونوں بلوں پر ایک ساتھ بحث کا آغاز زبردست شور شرابہ کے درمیان کیا۔ اس دوران 13 ارکان نے مختصر بحث میں حصہ لیا جو 10 منٹ تک جاری رہی۔ اے آئی اے ڈی ایم کے کے ایم تھمبی دورائی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرانے کی تیاری کی جانی چاہئے ۔ تیلگو دیشم پارٹی کے کناکامیدلا رویندر کمار نے بھی کہا کہ جموں و کشمیر میں فوری طور پر انتخابات کرائے جانے چاہئیں۔

اس کے بعد رائے نے ان دونوں بلوں کو پاس کرنے کی تجویز پیش کی۔ ایوان نے ان دونوں بلوں کو ایک ایک کرکے صوتی ووٹ سے منظور کردیا۔ لوک سبھا ان دونوں بلوں کو پہلے ہی منظور کر چکی ہے ۔ اس طرح ان پر پارلیمنٹ کی مہر لگ گئی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر کے بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت میں بہتری، گلمرگ سرد ترین جگہ

Next Post

ہنگامہ کرنے پر ۳۳اپوزیشن ارکان لوک سبھا سے معطل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘
ٹاپ سٹوری

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

2025-07-05
۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی
ٹاپ سٹوری

۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی

2025-07-04
شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل
ٹاپ سٹوری

شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل

2025-07-01
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

’دہشت گردی کے متاثرین کیلئے انصاف کا انتظار ختم‘

2025-06-30
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا:ایل جی کی سول سوسائٹی سے مشاورت

2025-06-29
مہاراشٹراسیاسی بحران:ممبران کی خرید و فروخت کوئی نئی بات نہیں :عمر
اہم ترین

ریاست کا درجہ بحال کرنے پر بحث اب جلد ختم ہونی چاہیے: وزیر اعلیٰ

2025-06-27
لیفٹیننٹ گورنر نے یونیفائیڈ ہیڈکواٹرز میٹنگ کی صدارت کی
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا پر ایل جی سیاسی قیادت سے ملاقی

2025-06-27
سالانہ امر ناتھ یاترا: بھگوتی نگر جموں سے لے کر پہلگام اور بالہ تل تک اضافی اہلکاروں کی تعیناتی
ٹاپ سٹوری

’ایمرجنسی ملک کی جمہوری تاریخ کا تاریک باب‘

2025-06-26
Next Post
چھ اراکین نے راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف لیا

ہنگامہ کرنے پر ۳۳اپوزیشن ارکان لوک سبھا سے معطل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.