لندن//
برطانیہ کے شہزادہ ہیری نے ان سے سیکیورٹی کی سہولیات واپس لینے کے فیصلے کو چینج کیا ہے۔ ان کا موقف ہے کہ جب وہ واپس اپنے گھر واپس آتے ہیں تو چاہتے ہیں ان کی سیکیورٹی کی سہولیات انہیں فراہم رہیں۔
واضح رہے شہزادہ ہیری برطانیہ چھوڑ کر امریکہ میں منتقل ہو چکے ہیں۔ نیز وہ برطانیہ کے شاہی خاندان کی فعال رکنیت سے بھی دستبردار ہو چکے ہیں۔
ہیری ڈیوک آف سسیکس کا عہدہ رکھنے والے شہزادے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ انہیں گھر واپسی کے موقع پر جزوی تحفظ ملا رہے تاکہ جارحانہ قسم کے میڈیا سے خود کو اور اپنے خاندان محفوظ رکھ سکیں۔
شہزادہ ہیری نے اس سلسلے میں عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔ لندن ہائی کورٹ میں تین دنوں کے لیے سماعت کا شیڈول جاری کر رکھا ہے۔
تاہم منگل کو ہونے والی عدالتی سماعت کے حوالے سے واضح نہیں ہے کہ وہ عدالت میں خود آئیں گے یا نہیں۔ اس سے قبل شہزادہ ہیری ججوں کوقائل نہ کر سکے تھے کہ انہیں ان کے شاہی خاندان کی وجہ سے نجی طور لندن پولیس کو ادائیگی کی سہولت فراہم رہنی چاہیے۔
ایک جج نے اس مطالبے کو ماننے سے اس وقت انکار کر دیا تھا جب ایک حکومتی وکیل نے دلائل دیے کہ پولیس افسروں کو نجی محافظ کے طور پر امیر لوگوں کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
ہیری شاہ چارلس سوم کے سب سے چھوٹے بیٹے ہیں۔ وہ خود کو، اپنی اہلیہ جو میگھن مارکل کو جو کہ ایک سابقہ اداکار ہیں اور دونوں بچوں کو امریکہ سے واپس برطانیہ آتے ہوئے محفوظ نہیں سمجھتے ہیں۔
ہیری کی پریس کے ساتھ مغائرت ان کی والدہ لیڈی ڈیانا کی فرانس میں کار حادثے میں ہونے والی موت کے دنوں سے چلی آرہی ہے کہ پاپارازی پریس لیڈی ڈیانا کا پیچھا کر رہا تھا۔
اب شہزادہ ہیری اس پریس کو اپنے اور اپنے خاندان کے لیے بھی اسی طرح خطرناک سمجھتے ہیں کہ یہ ان کی نجی زندگی میں گندگی کی کھوج میں لگا رہتا ہے۔ اس لیے 39 سالہ شہزادے نے برطانوی حکومت کے اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا ہے جو ان سے حفاظتی سہولیات واپس لینے کے لیے کا گیا ہے۔
واضح رہے شہزادہ ہیری 2020 سے برطانیہ چھوڑ کر امریکہ منتقل ہو چکے ہیں۔ برطانیہ چھوڑنے کی وجہ یہاں کے نسل پرستانہ حالات اور پریس کا رویہ بھی تھا۔
اب عدالتی بینچ میں آنجہانی ملکہ الزبتھ اسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری کے شامل کیے جانے پر اعتراض کیا ۔ لیکن ان کے اس اعتراض کو مسترد کر دیا گیا کہ ہیری اب شاہی خاندان کے فعال ممبر نہیں رہےہیں اس لیے ان کا سابق اسسٹنٹ سیکرٹری ایڈورڈ ینگ پر کیا گیا اعتراض جائز نہیں ہے۔
ہیری نے عدالت میں پانچ مختلف کیس دائر کر رکھے ہیں۔ ان میں سے ایک یہ کیس حفاظتی سہولیات کی واپس کے حوالے سے ہے۔