جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر کی پنچایت ڈھوک وزیراں میں ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘میں شرکت

’مربوط کارروائی اور ہر فرد کی شمولیت سے ہم گاؤں کو قابل عمل اوردیرپا اِقتصادی مراکز میں تبدیل کر سکتے ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-02
in اہم ترین
A A
لیفٹیننٹ گورنر کی پنچایت ڈھوک وزیراں میں ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘میں شرکت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

سرینگر//
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج نگروٹہ کے پنچایت ڈھوک وزیراں میں ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ میں شرکت کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے پی آر آئی کے نمائندوں اور لوگوں کو ان کی شرکت پر مُبار ک باد دی۔ اُنہوں نے اُن پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ کنبوں تک پہنچیں، سرکاری سکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کریں اور ممکنہ اِستفادہ کنندگان کے اِندراج کی حوصلہ افزائی کریں۔
سنہانے پنچایت ڈھوک وزیراں کے بہترین طریقوں کواَپنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ بہتر ذریعہ معاش کے مواقع ، معیارِ زندگی میں بہتری ، خوشحال اور پُرامن پنچایت کے لئے عمل پر مبنی جن بھاگیداری کے لئے ماڈل وِلیج کو مجموعی طور پر تیار کیا جاسکے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’وزیر اعظم نریندر مودی سرکاری سکیموں کو صد فیصد مکمل کرنے اور ان تک رسائی حاصل کرنے کے لئے پُرعزم ہیں۔ یہ دیہی اور شہری علاقوں کو عام آدمی اور کمزور طبقے کو بااِختیار بنانے کے لئے ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے‘‘۔
سنہانے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، موقعہ پر فراہم کی جانے والی خدمات کا فائدہ اُٹھائیں اور سکیموں کے بارے میں معلومات کو پھیلائیں۔
لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ اِنفرادی کامیابی کی داستانوںکو جموںوکشمیر یوٹی کے ہر کونے کونے تک پہنچنا چاہئے تاکہ ان کی زندگی میں حکومت کی فلیگ شپ سکیموں سے لائی گئی تبدیلی کو اُجاگر کیا جا سکے۔
ایل جی نے کہا’’ مربوط کارروائی اور ہر فرد کی شمولیت سے ہم گاؤں کو قابل عمل، دیرپا اِقتصادی مراکز میں تبدیل کر سکتے ہیں اور نوجوانوں، خواتین، کسانوں اور کمزور طبقے کے لئے وِکست بھارت کے ویژن کو پورا کرنے کے مواقع پیدا کر سکتے ہیں۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے فلاحی اَقدامات کے ثمرات معاشرے کے غریب اور کمزور طبقوں تک پہنچنے کو یقینی بنانے کے لئے جموں و کشمیر حکومت کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔
سنہا نے کہا کہ یوٹی اِنتظامیہ پی ایم اے وائی ( جی) کے تحت غریب بے زمین اِستفادہ کنندگان کو۵مرلہ زمین فراہم کر رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ غریب، کمزور بے زمین کنبوں کا معیارِ زندگی بلند کرے گا، موجودہ معاشرتی عدم توازن کو دور کیا جائے گا اور ان کی معاشی اور سماجی خوشحالی آئے گی۔
سرپنچ پنچایت ڈھوک وزیراں رَمن وزیر اور پنچایت کے مستفیدین نے بھی اِپنے تجربات کا اِشتراک کیا اور مختلف سرکاری سکیموں کے تحت فوائد میں توسیع کے لئے اِنتظامیہ کا شکریہ اَدا کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مختلف محکموں کی طرف سے لگائے گئے سٹالوں کا دورہ کیا، ڈرون کا مظاہرے کا مشاہدہ کیا اور نئی تشکیل شدہ فارمر پروڈیوسرز آرگنائزیشنوں کے ممبروں کو رجسٹریشن کے سر ٹیفکیٹ دئیے ۔
اس موقعہ پر ’ہمارا سنکلپ وِکست بھارت‘ کا حلف بھی لیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بارہمولہ میں خاتون سمیت تین منشیات فروش گرفتار

Next Post

بی ایس ایف انڈیا کا یوم تاسیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
مودی کی یوگا کو عالمی امن اور ہم آہنگی کا تحریک بنانے کی اپیل
اہم ترین

’ہمارے لئے جمہوریت صرف ایک نظام نہیں بلکہ بنیادی اقدار کا حصہ‘

2025-07-04
بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا
اہم ترین

بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا

2025-07-04
خواتین ریزرویشن ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس
اہم ترین

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آغاز ۲۱جولائی سے

2025-07-04
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
اہم ترین

جعلی ڈاکٹر کیس:کرائم برانچ کی تحقیقات کے بعد عدالت میں چالان داخل

2025-07-04
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

2025-07-03
ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ
اہم ترین

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

2025-07-03
Next Post
ہمارا مقصدکسانوں کی زندگی کو بہتربناناہے:سنہا

بی ایس ایف انڈیا کا یوم تاسیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.