جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

سوشل میڈیا کا غلط استعمال سخت کارروائی کو دعوت دے گا :ڈی جی پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-30
in ٹاپ سٹوری
A A
سوشل میڈیا کا غلط استعمال سخت کارروائی کو دعوت دے گا :ڈی جی پی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ

ہند پاک کشیدگی :امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

جموں/ 30 نومبر
جموںکشمیر کے پولیس سربراہ آر آر سوائن کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر، کسی بھی قسم کے ایسے ویڈیوز، ٹیکسٹ یا آڈیوز جو مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچنے یا امن و قانون کی صورتحال میں خلل ڈالنے کے باعث ہوں، پوسٹ کرنے والوں کے خلاف تحت قانون سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈی جی پی نے کہا کہ ایسے پوسٹوں کو شیئر کرنے والوں کو بھی قانون کے دائرے میں لایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر پولیس کسی بھی شر پسند عنصر کو کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی اجازت نہیں دے گی۔
پولیس سربراہ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
سوائن نے کہا کہ جموں وکشمیر پولیس حضرت محمد کی عزت و احترام کرتی ہے اورہم کسی بھی صورت میں آپ کے وقار کو ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے ۔
پولیس سربراہ نے کہا”کشمیر میں جو حالات پیدا ہوئے ہیں ہم نے اس سلسلے میں پولیس کے اعلیٰ افسروں کے ساتھ بات چیت کی ہے اور ایک نتیجے پر پہنچ گئے ہیں“۔
سوائن کا کہنا تھا”سی آر پی سی کی دفعہ ۴۴۱کے تحت ایک ایسا قانون لایا جائے گا جس کے تحت سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کے قابل اعتراض مواد ویڈیوز، آڈیوز جو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو ٹھیس پہنچانے ، امن و قانون کی صورتحال میں خلل ڈالنے اور دہشت گردی اور علاحدگی پنسدی کو فروغ دینے کے باعث ہوں، کے خلاف تحت قانون سخت کارروائی انجام دی جائے گی“۔
ڈی جی پی نے کہا کہ ایسے مواد کو شیئر کرنے والے کو بھی قانون کے دائرے میں لایا جائے گا۔انہوں نے کہا”اگر کسی کو کسی نے قابل اعتراض پوسٹ بھیج دیا تو اس کو چاہئے کہ وہ فوری طور نزدیکی پولیس اسٹیشن پر جا کر اس کو رپورٹ کریں بصورت دیگر اس کے خلاف بھی کارروائی ہوگی“۔
سوائن کا کہنا تھا کہ اگر کوئی خود ایسے پوسٹ کو شیئر کرے گا تو اس کے خلاف بھی قانونی کارروائی ہوگی کیونکہ ایسا کرنے سے لوگوں کے دل مجروح ہوجاتے ہیں اور امن و قانون کی صورتحال میں خلل پڑ جاتا ہے ۔
ڈی جی پی نے کہا کہ جموں وکشمیر پولیس حضرت محمد کی عزت و احترام کرتی ہے ۔انہوں نے کہا”جموں کشمیر پولیس کسی بھی شر پسند عنصر کو کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی“۔ان کا کہنا تھا”ہم عوام س گذارش کرتے ہیں کہ وہ شر پسندوں کے مکروہ عزائم سے باخبر رہیں اور پولیس کو اپنی ذامہ داری نبھانے کے لئے تعاون فراہم کریں“۔
پولیس سربراہ نے کہا کہ مذہبی روا داری اور بھائی چارہ کشمیر کی شان ہے ۔انہوں نے کہا”کچھ لوگ سازش کرکے اپنی روٹی سینکنے کی کوشش کر رہے ہیں ہمیں ایسے سازشی عناصر سے ہوشیار رہنا چاہئے اور مذہبی روا داری کی ثقافت کو ختم نہیں ہونے دیا جانا چاہئے “۔
ان کا کہنا تھا کہ این آئی ٹی معاملے میں پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کیا ہے اور اس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے جو نوجوان جموں وکشمیر سے باہر ملک کی دوسری ریاستوں میں قیام پذیر ہیں، ان کی حفاظت بھی ہماری ذمہ داری ہے ۔
سیاسی جماعتوں کے متعلق پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں پولیس سر براہ نے کہا”جموں وکشمیر پولیس قانون کی محافظ ہے قانون کے پہیے اس لحاظ سے چلیں گے کہ اگر کوئی خاص کارروائی جان بوجھ کر بد نیتی سے کی جائے جو پھر جانی نقصان، حملے یا املاک کے نقصان کا باعث بن جائے تو اس کے پیچھے کار فرما سیاسی جماعتوں کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔“

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بینک منی لانڈرنگ کیس:ای ڈی کے سری نگر میں 6 مقامات پر چھاپے

Next Post

پی سی بی نے شان مسعود کو بی کیٹیگری میں اپ گریڈ کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
تازہ تریں

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ

2025-05-09
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
تازہ تریں

ہند پاک کشیدگی :امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-09
’یاد رکھیں، پہلگام حملہ اصل کشیدگی ہے‘: بھارت کا پاکستان کو پیغام
تازہ تریں

’یاد رکھیں، پہلگام حملہ اصل کشیدگی ہے‘: بھارت کا پاکستان کو پیغام

2025-05-08
پہلگام دہشت گردانہ حملے کا جلد سخت جواب دیا جائے‘وزیر دفاع کی وارننگ
تازہ تریں

آپریشن سندور:حملوں میں ۱۰۰ سے زیادہ دہشت گرد ہلاک ہو ئے :حکومت

2025-05-08
آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
تازہ تریں

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے

2025-05-07
ملک کا پانی اب صرف ملک کے کام آئے گا :وزیر اعظم مودی
تازہ تریں

ملک کا پانی اب صرف ملک کے کام آئے گا :وزیر اعظم مودی

2025-05-06
وقف ترمیمی قانون نے جموں کشمیر کے عوام کی اکثریت کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے: عمر عبداللہ
تازہ تریں

پہلگام قصورواروں کو پکڑنے کے دوران تھوڑا خبر دار رہنے کی ضرورت:وزیر اعلیٰ

2025-05-06
پہلگام حملہ:مرکز کی ریاستوں کو سکیورٹی مشقوں کی تلقین
تازہ تریں

پہلگام حملہ:مرکز کی ریاستوں کو سکیورٹی مشقوں کی تلقین

2025-05-05
Next Post
شدید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد آخر کار پاکستان کرکٹ بورڈ کو غلطی کا احساس

پی سی بی نے شان مسعود کو بی کیٹیگری میں اپ گریڈ کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.