جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’ ترقی کیلئے امن شرط اول ہے ‘…’ جموں کشمیر کے تاریک دور نے ہمارے نوجوانوں کے مستقبل کو تباہ کیا‘

آج نوجوان اپنی اُمنگوں کو پورا کرنے کیلئے آگے بڑھ رہے ہیںـ:ایل جی سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-30
in اہم ترین
A A
’ ترقی کیلئے امن شرط اول ہے ‘…’ جموں کشمیر کے تاریک دور نے ہمارے نوجوانوں کے مستقبل کو تباہ کیا‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

جموں//
لیفٹیننٹ گورنر‘منوج سنہا نے کہا ہے کہ کسی بھی ترقی پسند معاشرے کی ترقی کیلئے امن شرط اول ہے ۔
سنہا جموں و کشمیر بھارت سکاؤٹس اینڈ گائیڈز کے ایک وفد سے بات کررہے تھے‘ جس نے انہیں فلیگ سٹیکر پیش کیا ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ترقی پسند معاشرے کی ترقی کے لئے امن اوّلین شرط ہے۔ ان کاکہنا تھا’’بھارت سکاؤٹس اینڈ گائیڈز کے رضاکاروں کو دُنیا بھر میں امن کا پیغام پھیلانا چاہئے، سماجی خیر سگالی کے جذبے کے ساتھ کام کرنا چاہئے اور وِکست بھارت کے سفر میں اَپنا حصہ اَدا کرنا چاہئے‘‘۔
ایل جی نے کہا کہ جموں و کشمیر کے تاریک دور نے ہمارے نوجوانوں کے مستقبل کو تباہ کیا ہے۔انہوں نے کہا’’ آج ہمارے نوجوان اپنی اُمنگوں کو پورا کرنے کیلئے نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں‘‘۔ اُنہوںنے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ سکاؤٹس اینڈ گائیڈز نئے اہداف حاصل کریں اور سماجی ترقی میں سرگرمی سے حصہ لیں اور سماجی مساوات کے مقصد کے لئے کام کریں۔
سنہا نے کہاکہ مضبوط معیشت قوم کو مضبوط بناتی ہے۔ ہندوستان پانچویں سب سے بڑی معیشت کے طور پر ابھرا ہے اورہمارے نوجوانوں کا اگلے چار برسوں میں تیسری سب سے بڑی معیشت کے ہدف کو حاصل کرنے میں اہم رول ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اسکاؤٹس اور گائیڈس سے کہا کہ وہ اعتماد کے ساتھ آگے بڑھیں اور پانچ اہداف پر کام کریں جن میں قدیم اَقدار کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کرنا ، وِکست بھارت کے سفر میں حصہ اَداکرنا، ملک کے اتحاد اور سالمیت کے لئے مل کر آگے بڑھنا ، نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں اور چیلنجوں کے بارے میں تعلیم دینا ، ماحولیاتی تحفظ کے لئے بیداری مہم شروع کرنا شامل ہیں۔
سنہانے صدر ایوارڈ کیلئے منتخب ہونے والے سکاؤٹس کومُبارک باد دی اور جموںوکشمیر یوٹی میں بھارت سکاؤٹس اینڈ گائیڈز تحریک کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اِنتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دِلایا۔
ایل جی نے جنوبی کوریا میں حال ہی میں منعقدہ۲۵ویں ورلڈ سکاؤٹس جمبوری میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے اسکاؤٹس سے بھی بات چیت کی اور ان کے مستقبل کی کوششوں کے لئے نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔
سنہا نے کہا کہ زائد اَز۶۳لاکھ سکاؤٹس اینڈ گائیڈز ہمارے ملک کے کثرت میں وحدت کی متاثر کن مثال ہیں اور گذشتہ سات دہائیوں میں اُنہوں نے نوجوانوں کے درمیان دوستی کے بندھن کو مضبوط کیا ہے۔
ایل جی نے کہا کہ جموں و کشمیر بھارت سکاؤٹس اینڈ گائیڈز کی ٹیم بے لوث طریقے سے معاشرے کی خدمت کر رہی ہے، صلاحیت سازی میں حصہ اَدا کر رہی ہے اور نوجوانوں میں نظم و ضبط اور قوم کے تئیں لگن جیسی اَقدار کو فروغ دے رہی ہے اور امدادی کارروائیوں کے دوران مثالی ہمت کا مظاہرہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ ہربرس ۷ نومبر کو بھارت سکاؤٹس اینڈ گائیڈز کے یوم تاسیس کے طور پر منایا جاتا ہے اور پورے مہینے میں مختلف تقریبات منائی جاتی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’سوشل میڈیاپر اشتعال انگیز مواد شیئر کرنے سے گریز کیا جائے‘

Next Post

’ اضافی بجلی کی دستیابی سے وادی میں بجلی کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئیگی‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
کشمیر میں ایک ہفتے کے اندر بجلی کی صورتحال بہتر کی جائے گی:بدھوری

’ اضافی بجلی کی دستیابی سے وادی میں بجلی کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئیگی‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.