نئی دہلی// نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکڑ نے آج G-20 میں ‘نوجوان ذہنوں’ کی مؤثر شرکت پر روشنی ڈالتے ہوئے ہمارے نوجوانوں کی پرورش کی بنیادی اہمیت پر زور دیا۔ نوجوانوں کی جسمانی اور ذہنی صحت کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جب وہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، تو ان کی کارکردگی کی صلاحیت لامحدود ہو جاتی ہے ۔
نائب صدر نے آج پارلیمنٹ ہاؤس میں G-20 THINQ کوئز کے فائنلسٹ شرکاء کا خیرمقدم کیا اور انہیں بتایا کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی تعمیر کا شاندار کارنامہ محض 30 ماہ کے اندر مکمل کیا گیا، یہ ایسا پروجکٹ ہے ، جس میں ملک کے کونے کونے سے انسانی وسائل شامل کئے گئے ۔ . مزید برآں، انہوں نے جی ۔ 20 کی ہندوستان کی صدارت کے دوران جی ۔ 20 کے حالیہ سربراہی اجلاس کی کامیابیوں پر زور دیتے ہوئے واضح کیا کہ ملک بھر میں 60 مقامات پر جی ۔ 20 کی 200 سے زیادہ میٹنگیں ہوئیں۔