جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ایل جی کی اکھنور میں بھگوان دھنونتری کی پران پر تیشتھا تقریب میں شرکت

’ جموں کشمیر میں ملک کو ایک ویلنس اور آیوروید مرکز کے طور پر پیش کرنے کی صلاحیت ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-11
in اہم ترین
A A
ایل جی کی اکھنور میں بھگوان دھنونتری کی پران پر تیشتھا تقریب میں شرکت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

اَکھنور//
لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سِنہا نے آٹھویں قومی یوم آیوروید کے موقعہ پر آج گورنمنٹ آیورویدک میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل اَکھنور میں بھگوان دھنونتری کی پران پرتیشتھا تقریب میں شرکت کی۔
اِس موقعہ پرلیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں لوگوں کومُبارک باد پیش کی۔ اُنہوں نے کہا کہ اس برس کے یوم آیوروید کا تھیم’’آیوروید فار وَن ہیلتھ‘ ‘ ہندوستان کی جی۲۰ صدارت ’’واسودھائیوکٹم بکم‘‘ کے موضوع سے مطابقت رکھتا ہے ۔
سنہا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں یوگا اور آیوروید کی قدیم حکمت سب کی مجموعی فلاح و بہبود کے لئے پوری اِنسانیت کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ ہمارے شہریوں کیلئے صحت مند زندگی کو یقینی بنانے کیلئے یوگا، آیوروید اور دیگر ہندوستانی نظامِ طب کو صحت عامہ کے مرکزی دھارے میں شامل کرنے کے لئے ڈاکٹروں اور دیگرشراکت داروں کی توجہ کی ضرورت ہے۔
سنہا نے مزید کہا کہ یہ ہماری اِجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم روایتی ادویات کے بہترین طریقوں کو فروغ دیں اور طلباء ، کسانوں اور عوام کو آیوروید کے بارے میںحساس بنائیں تاکہ ہیلتھ کیئر کا ایک دیرپا ماحولیاتی نظام بنایا جا سکے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے منوج سِنہااحتیاطی اور مجموعی دیکھ ریکھ کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، سازگار ماحول پیدا کرنے اور آیوروید سٹارٹ اَپس کو ضروری مدد فراہم کرنے کے لئے یوٹی اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔
سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ملک کو ایک فلاحی اور آیوروید مرکز کے طور پر پیش کرنے کی صلاحیت ہے۔ اِس مقصد کے لئے کوششوں کو نوجوان کاروباریوں اور آیوروید گریجویٹوں کی مدد سے بہت زیادہ بڑھایا جاسکتا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ جموں و کشمیر یوٹی کواَدویاتی اور خوشبودار پودوں کی ایک وسیع رینج سے نوازا گیا ہے جو قیمتی اشیاء ہیں۔
سنہانے مزید کہا کہ ہمیں کسانوں کو جڑی بوٹیوں اور اَدویاتی پودوں کی وسیع صلاحیت کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے ایک مستقل مہم چلانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ نئے سبز اِنقلاب کے ثمرات حاصل کرسکیں۔
لیفٹیننٹ گورنرنے گورنمنٹ آیورویدک میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں سہولیات کو بڑھانے کیلئے اِنتظامیہ کی طرف سے تمام ضروری تعاون کا یقین دِلایا اور کالج اِنتظامیہ سے پی جی کورسز شروع کرنے کے لئے کہا۔
پرنسپل جی ایم سی جموں ڈاکٹر آشوتوش گپتااور ڈائریکٹر آیوش ڈاکٹر موہن سنگھ نے جموں کشمیر میں آیوروید اور اِنڈین سسٹم آف میڈیسن کو فروغ دینے کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔
اِس موقعہ پر چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل جموں بھارت بھوشن ، لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار، آئی جی پی جموں ایس آنند جین، ضلع ترقیاتی کمشنر جموں سچن کما رواشیا ، سینئر اَفسران ، فیکلٹی ممبران اور طلباء موجود تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستان،امریکہ نے چین، انڈو پیسیفک، اسرائیل،حماس اور کینیڈا کے مسائل پر بات چیت

Next Post

ٹیرر فنڈنگ کیس:دس مقامات پر چھاپے:ایس آئی اے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
اہم ترین

منصوبہ بندی کے مطابق اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا گیا: راجناتھ سنگھ

2025-05-08
اہم ترین

امیت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اعلان کیا

2025-05-08
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
اہم ترین

ہندوپاک کشیدگی: جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری ، حساس مقامات پر تعیناتی سخت

2025-05-08
Next Post
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے

ٹیرر فنڈنگ کیس:دس مقامات پر چھاپے:ایس آئی اے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.