منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

حکومت اپوزیشن لیڈروں کی جاسوسی کر رہی ہے : راہل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-01
in قومی خبریں
A A
حکومت عوام کے تئیں ذمہ دار نہیں ہے: راہل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

نئی دہلی//کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے منگل کو حکومت پر جاسوسی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈروں کے فون ٹیپ کیے جا رہے ہیں اور ان کے دفاتر میں بھی ایسی ہی سرگرمیاں چل رہی ہیں، لیکن وہ ڈرنے والے نہیں ہیں اور حکومت کی پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے ۔
آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈروں کی جاسوسی کی جارہی ہے اور ان کا دفتر بھی اس کی زد میں ہے ۔ اپوزیشن رہنماؤں کو ایپل کی جانب سے ایک نوٹس موصول ہوا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ حکومت کے ذریعہ آپ کے فون کو ہیک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
کانگریس لیڈر نے کہا، "یہ پیغام میرے دفتر کے لوگوں کے ساتھ ہی بہت سے اپوزیشن لیڈروں کو آیا ہے ۔ ہمارے پاس اس کی مکمل فہرست ہے ۔ حکومت اب اپوزیشن لیڈروں کی جاسوسی کر رہی ہے ۔ آج ہی ایپل کی طرف سے نوٹیفکیشن آیا ہے کہ آپ حکومت کے نشانے پر ہیں۔ حکومت ہماری جاسوسی کرا رہی ہے ۔ ہمارے فون ٹیپ ہو رہے ہیں لیکن حکومت کو سمجھ لینا چاہیے کہ اس سے ان پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ جتنا ٹیپنگ کرنا چاہیے ، جتنا فون ریکارڈ کرنا چاہیے کریں، اس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑے گا اور نہ ہی ہم اس سے پیچھے ہٹنے والے ہیں۔”
انہوں نے کہا کہ بہت سے اپوزیشن لیڈر اپنے ایپل فونز اور دیگر ڈیوائسز کی ‘ہیکنگ’ کا الزام لگا رہے ہیں اور بہت کم لوگ اس کے خلاف لڑ رہے ہیں لیکن ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔ آپ جتنا چاہیں فون ٹیپ کر سکتے ہیں۔ مجھے کوئی پرواہ نہیں اگر آپ میرا فون لینا چاہتے ہیں تو میں آپ کو دے دوں گا۔’’
مسٹر گاندھی نے کہا، ‘‘میرے دفتر میں بھی بہت سے لوگوں کو اس طرح کے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔ کے سی وینوگوپال، سپریہ شرینیت، پون کھیڑا کو بھی یہ پیغام ملا ہے ۔ اس طرح کے کام کرکے بی جے پی حکومت مدوں سے توجہ ہٹانے کا کام کر رہی ہے ۔
کانگریس لیڈر نے الزام لگایا کہ حکومت ان کے اور دیگر اپوزیشن لیڈروں کے فون ٹیپ کر رہی ہے ۔ اس تناظر میں انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران ثبوت کے طور پر فون بنانے والی کمپنی کی جانب سے ای میل پر موصول ہونے والی وارننگ کی کاپی بھی دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے کہنے پر حملہ آور ان کے فون سے چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بابر اعظم کی لیک واٹس ایپ چیٹ فرضی اور من گھڑت :پی سی بی

Next Post

صدر جمہوریہ اور نائب صدر جمہوریہ نے سردار پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
Next Post
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا

صدر جمہوریہ اور نائب صدر جمہوریہ نے سردار پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.