پٹنہ// مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر نتیا نند رائے نے بہار میں حکمراں عظیم اتحاد کی حلیف، راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے ایم ایل اے فتح بہادر سنگھ کے ماں درگا کے تئیں نازیبا ریمارکس پر سخت ناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ ایسے لوگوں کو وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کا آشیرواد حاصل ہے ۔
مسٹر رائے نے جمعہ کو یہاں کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی پرساد یادو کو بتانا چاہیے کہ انہیں آر جے ڈی ایم ایل اے کی جانب سے ماں درگا کے لیے نازیبا الفاظ کا استعمال کتنا اچھا لگا اور کتنا برا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لیڈروں کو وزیراعلیٰ مسٹر کمار اورنائب وزیراعلیٰ مسٹر یادو کا آشیرواد حاصل ہے ۔
بی جے پی کے سینئر لیڈر نے کہا کہ سناتن ثقافت اور دیوی دیوتاو [؟]ں کی توہین کرنا آر جے ڈی-کانگریس سمیت گھمنڈیا اتحاد کی عادت بن گئی ہے ۔ مشرق سے مغرب تک اور شمال سے جنوب تک، ان لوگوں نے سناتن کو جذام سے لے کر مہلک وائرس اور پیرا سائٹ تک سب کچھ بتایا ہے ۔ ایسے لوگوں کو وزیر اعلی مسٹر کمار اور نائب وزیر اعلی مسٹر یادو کا آشیرواد ملتا رہتا ہے ۔
مسٹر رائے نے کہا کہ کبھی ہندو دیوی دیوتاو [؟]ں پر، کبھی سناتن دھرم پر اور کبھی رام چرت مانس پر تبصرہ کرنا ان کی بیمار ذہنیت کی علامت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے تبصرے خوش کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ یہ سماج اور ملک کے لیے نقصان دہ ہے ۔ ہندوستان کی لافانی سناتن ثقافت نے ہر بار شیطانی ذہنیت کے حامل ایسے عناصر کی زبانی زہرکو نیست و نابود کیا ہے اور آئندہ بھی کرے گا۔