منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

روہت نے آئی سی سی رینکنگ میں پانچ مقام کی چھلانگ لگائی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-19
in کھیل
A A
روہت چاہیں گے جنوبی افریقہ کی فتح کے سلسلہ کو روکنا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

دبئی// ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی سی سی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں 5 مقام کی چھلانگ لگا کر چھٹے مقام پر پہنچ گئے ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ 10 اکتوبر کو جاری کی گئی رینکنگ میں روہت 11 ویں نمبر پر تھے۔ روہت شرما تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں اور تین ہندوستانی بلے باز ون ڈے بیٹنگ رینکنگ کے ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔ موجودہ رینکنگ میں شبھمن گل دوسرے نمبر پر، روہت شرما چھٹے اور وراٹ کوہلی نویں نمبر پر ہیں۔ اس کے علاوہ روہت شرما اس وقت ٹیسٹ اور ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ 10 میں موجود واحد ہندوستانی ہیں۔
بدھ کو آئی سی سی کی ایک میڈیا ریلیز کے مطابق تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق کوئنٹن ڈی کاک، روہت شرما اور ٹرینٹ بولٹ نے مردوں کی ون ڈے رینکنگ میں چھلانگ لگا دی ہے۔ جنوبی افریقہ کے بلے باز ڈی کاک نے ٹورنامنٹ کا آغاز مسلسل دو سنچریوں کے ساتھ کیا لیکن گزشتہ روز ہالینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں 20 رن پر آؤٹ ہونے کے بعد ٹاپ پوزیشن کے قریب جانے کا موقع گنوا دیا۔ جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز اس کے باوجود ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں تین درجے اوپر پہنچ کر تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
افغانستان کے خلاف 131 رن اور روایتی حریف پاکستان کے خلاف 63 گیندوں میں 86 رن بنانے کے بعد روہت پانچ مقام کی چھلانگ لگا کر چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ افغانستان کے اوپنر رحمان اللہ گرباز (19 درجے ترقی کر کے 18 ویں نمبر پر) اور نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز (16 درجے ترقی کر کے 27 ویں نمبر پر) بھی شاندار اننگز کے بعد بیٹنگ رینکنگ میں بہتری لائے۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے 836 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کیے ہیں اور ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں اپنی برتری کو 18 پوائنٹس سے بہتر کیا ہے۔
ہندستان کے نوجوان کھلاڑی شبھمن گل بیماری پر قابو پانے کے بعد پاکستان کے خلاف 12 رن سے کرکٹ ورلڈ کپ مہم کا آغاز کرنے کے بعد دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
بنگلہ دیش کے خلاف شاندار بولنگ کے بعد نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر بولٹ ون ڈے بولنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ بولٹ نے بنگلہ دیش کے خلاف 45 رن کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے توحید ہردوئے کو آؤٹ کر کے ون ڈے میں اپنی 200ویں وکٹ بھی حاصل کی۔
افغانستان کے جادوگر راشد خان بولنگ رینکنگ میں دو درجے ترقی کر کے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے اسپنر کیشو مہاراج سات درجے ترقی کر کے مجیب الرحمان کے ساتھ پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
تیز گیند بازوں میں بھارت کے جسپریت بمراہ (سات مقام اوپر) اور جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا (ایک مقام) اوپر 14 ویں نمبر پر آگئے ہیں، جب کہ لونگی نگیڈی چھ مقام اوپر چڑھ کر 16 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
ون ڈے آل راؤنڈر رینکنگ میں بنگلہ دیش کے تجربہ کار شکیب الحسن 343 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں۔
نیوزی لینڈ کے اسپنر مشل سینٹنر کرکٹ ورلڈ کپ میں مضبوط آغاز کے بعد ایک درجہ ترقی کر کے چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ کرکٹ ورلڈ کپ میں اب تک گیند کے ساتھ گلین میکسویل کے متاثر کن اثرات کے باعث وہ آل راؤنڈر کی درجہ بندی میں تین درجے چڑھ کر آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

 

 

متعلقہ

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش میں بھی ارجنٹینا کے لیے جوش و خروش عروج پر

وی اے آر چیک کے دوران بچے کی معصوم حرکت نے شائقین کو محظوظ کر دیا

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سارا کشمیر بیمار کیوں ہے؟

Next Post

دانش کنیریا نے مذہبی تعصب پر پاکستان کرکٹ کو گھیرا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش میں بھی ارجنٹینا کے لیے جوش و خروش عروج پر
کھیل

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش میں بھی ارجنٹینا کے لیے جوش و خروش عروج پر

2026-08-31
وی اے آر چیک کے دوران بچے کی معصوم حرکت نے شائقین کو محظوظ کر دیا
کھیل

وی اے آر چیک کے دوران بچے کی معصوم حرکت نے شائقین کو محظوظ کر دیا

2026-08-31
بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان فیصلہ کن ٹی-20 مقابلہ، دونوں ٹیموں کی نظریں سیریز جیتنے پر مرکوز
کھیل

بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان فیصلہ کن ٹی-20 مقابلہ، دونوں ٹیموں کی نظریں سیریز جیتنے پر مرکوز

2026-08-31
واشنگٹن سندر زخمی، ہرش دوبے تیسرے ون ڈے کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں شامل
کھیل

واشنگٹن سندر زخمی، ہرش دوبے تیسرے ون ڈے کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں شامل

2026-08-31
انگلینڈ کی شکست پر ڈونلڈ ٹرمپ کا تبصرہ، ہیری کین کے دفاعی کردار پر سوال
کھیل

انگلینڈ کی شکست پر ڈونلڈ ٹرمپ کا تبصرہ، ہیری کین کے دفاعی کردار پر سوال

2026-08-31
کھیل

دیسی کھیلوں کے فروغ پر غور، پروین گرگ کی مرکزی وزیر کھیل ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ سے ملاقات

2026-08-31
کھیل

میں نہیں چاہتا کہ ساری توجہ مجھ پر ہو، میرے ساتھی ہی اصل ستارے ہیں: ایمیلیانو مارٹینیز

2026-08-31
کھیل

بی ڈبلیو ایف ورلڈ چیمپئن شپ 2026 کی الٹی گنتی شروع، آفیشل ماسکوٹ پیکو اور اینتھم کی نقاب کشائی

2026-08-31
Next Post
شاہد آفریدی مجھ پر اسلام قبول کرنے کیلئے دباؤ ڈالتے رہے، دانش کنیریا

دانش کنیریا نے مذہبی تعصب پر پاکستان کرکٹ کو گھیرا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.