منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کابینہ نے لداخ میں 13 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی پروجیکٹ کے لیے گرین انرجی کوریڈور (جی ای سی) کو منظوری دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-18
in تازہ تریں
A A
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نئی دہلی، 18 اکتوبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں آج یہاں منعقدہ اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی کی میٹنگ میں لداخ کے گرین انرجی کوریڈور (جی ای سی) فیز-II – بین ریاستی ٹرانسمیشن سسٹم (آئی ایس ٹی ایس) پر 13 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی کے پروجیکٹ کو منظوری دی۔

اس پروجیکٹ کو مالی سال 2029-30 تک قائم کرنے کا ہدف ہے جس کی کل تخمینی لاگت 20,773.70 کروڑ روپے ہے اور مرکزی مالیاتی امداد (سی ایف اے) پروجیکٹ لاگت کا 40 فیصد یعنی 8,309.48 کروڑ روپے ہے۔

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

لداخ خطے کے پیچیدہ علاقوں ، موسمی حالات اور دفاعی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (POWERGRID) اس پروجیکٹ کے لیے عمل درآمد کرنے والی ایجنسی ہوگی۔ اسٹیٹ آف دی آرٹ وولٹیج سورس کنورٹر (VSC) پر مبنی ہائی وولٹیج ڈائریکٹ کرنٹ (HVDC) سسٹم اور ایکسٹرا ہائی وولٹیج الٹرنیٹنگ کرنٹ (EHVAC) سسٹم تعینات کیے جائیں گے۔

اس بجلی کو نکالنے کے لیے ٹرانسمیشن لائن ہماچل پردیش اور پنجاب سے ہوتی ہوئی ہریانہ کے کیتھل تک جائے گی، جہاں اسے نیشنل گرڈ کے ساتھ مربوط کیا جائے گا۔ لیہہ میں اس پروجیکٹ سے موجودہ لداخ گرڈ تک ایک انٹر کنکشن کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے تاکہ لداخ کو قابل اعتماد بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ جموں و کشمیر کو بجلی فراہم کرنے کے لیے اسے لیہہ-آلوسٹینگ-سری نگر لائن سے بھی جوڑا جائے گا۔ اس پروجیکٹ میں 713 کلومیٹر ٹرانسمیشن لائنیں (بشمول 480 کلومیٹر HVDC لائن) اور HVDC ٹرمینل کی 5 گیگاواٹ صلاحیت ہر ایک پانگ (لداخ) اور کیتھل (ہریانہ) میں قائم کی جائے گی۔

یہ منصوبہ سال 2030 تک غیر جیواشم ایندھن سے 500 گیگا واٹ نصب شدہ بجلی کی صلاحیت کے ہدف کو حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ یہ منصوبہ ملک کی طویل مدتی توانائی کی حفاظت کو فروغ دینے اور کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرکے ماحولیاتی طور پر پائیدار ترقی کو فروغ دینے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ اس سے بجلی اور دیگر متعلقہ شعبوں میں خاص طور پر لداخ کے علاقے میں ہنر مند اور غیر ہنر مند اہلکاروں کے لیے براہ راست اور بالواسطہ روزگار کے بڑے مواقع پیدا ہوں گے۔

یہ پروجیکٹ انٹرا اسٹیٹ ٹرانسمیشن سسٹم گرین انرجی کوریڈور فیز-II (INSTS GEC-II) کے علاوہ ہے، جو پہلے ہی گجرات، ہماچل پردیش، کرناٹک، کیرالہ، راجستھان، تمل ناڈو اور اتر پردیش کی ریاستوں میں نافذ العمل ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

غزہ کے اسپتال پر ہوئے حملے میں شامل لوگوں کو ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہئے:مودی

Next Post

سرینگر‘جموں قومی شاہراہ پر دو روز بعد ٹریفک بحال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال

سرینگر‘جموں قومی شاہراہ پر دو روز بعد ٹریفک بحال

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.