جمعرات, جولائی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

روس کا اسرائیل اور حماس میں فوری جنگ بندی کیلئے سلامتی کونسل سے رجوع

امریکہ کی مشرق وسطیٰ میں جنگ اور یورپی کمیشن کی اسرائیلی بمباری سے آنکھیں بند ہیں: روسی سفیر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-15
in عالمی خبریں
A A
روس نے جاپان کو ہمارز راکٹ فائر کرنے پر وارننگ دے دی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یوکرین کو مزید ہتھیار بھیجیں گے:ٹرمپ

’آزاد فلسطینی ریاست اسرائیل کو تباہ کرنے کا پلیٹ فارم ہوگی‘ 

ماسکو//
روس نے مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونی والی جنگی صورت حال کا ذمہ دار امریکہ کو ٹھہراتے ہوئے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر غزہ اور اسرائیل میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کرنے کی اپیل کی ہے۔ روس کی طرف سے یہ اپیل اقوام متحدہ میں روس کے سفیر کی طرف سے سامنے آئی ہے۔
اس سلسلے میں روسی مسودہ اپیل سلامتی کونسل میں پیش کیا گیا ہے۔ اس میں فوری جنگ بندی اور مغویان کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ روسی مسودے میں دہشت گردی کے تمام تر اقدامات اور سویلینز پر حملوں کی مذمت کی گئی ہے۔واضح رہے امریکی اور اسرائیلی خواہش یا موقف کے مطابق روسی مسودے میں حماس کا نام نہیں لکھا گیا ہے۔ حماس غزہ کی حکمران جماعت ہے اور اس نے غزہ فلسطین کے عام انتخابات میں واضح اکثریت کے ساتھ جمہوری حکومت بنائی تھی۔ تاہم اسرائیل اور اس کے حامی ممالک اسے ایک دہشت گرد گروپ کے طور پر بیان کرتے ہیں۔
دوسری جانب امریکہ کی طرح یورپی یونین نے بھی حماس کو ایک دہشت گروپوں کی فہرست میں ڈال رکھا ہے۔
ہفتے کے دن حماس کی طرف سے اسرائیل پر کیے گئے اب تک کے سب سے زیادہ بڑے حملے کے دوران اسرائیل کی سینکڑوں ہلاکتوں کے علاوہ ایک سو پچاس فوجی ، نیم فوجی اور عام شہری اغوا کر لیے گئے تھے۔ ان مغویان میں اسرائیل کے علاوہ امریکہ کے بھی کئی شہری شامل ہیں۔
دوسری جانب امریکہ نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ کونسل فلسطین کے اسلام پسندوں اسرائیل پر حملے کی مذمت کرے۔
اسرائیل نے حماس کے اس حملے کے بعد غیر معمولی طور پر بمباری کی ہے اور بمباری کا یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔ اسرائیلی بمباری کا ہدف انتہائی گنجان غزہ کی پٹی ہے، جہاں اب تک 1900 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ ان میں سے اکثریت عام شہریوں کی ہے، جن میں 600 بچے بھی شامل ہیں۔
روس کے واسیلی نیبینزیا اقوام متحدہ کے لیے سفیر نے کہا ہے کہ ہم سلامتی کونسل کو قائل کر رہے ہیں کہ جاری خونریزی کو روکنے کے لیے اقدامات کرے اور دوبارہ سے ایسے امن مذاکرات کا آغاز کیا جائے جن کا مقصد فلسطینی ریاست کا قیام ہو جیسا کہ بہت عرصہ پہلے سے مانا گیا ہے۔
روسی سفیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں اس مسودے کے حوالے سے کئی ملکوں سے مثبت ریسپانس ملا ہے۔ تاہم سفیر نے امریکہ پر الزام لگایا کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کو ہوا دینے میں بنیادی کردار ادا کررہا ہے۔
روس کے اقوام متحدہ میں سفیر نے یورپی کمیشن کے سربراہ کی کہ انہوں نے غزہ اور اس کے شہریوں اور انفراسٹرکچر پر اسرائیلی بمباری سے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دریاوں کو مربوط کرنے سے ہی تلنگانہ کے بنجر علاقوں کو سیراب کیاجاسکتا ہے :کشن ریڈی

Next Post

غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

یوکرین کو مزید ہتھیار بھیجیں گے:ٹرمپ

2025-07-09
45 یہودیوں کے حادثے میں مرنے کی تحقیقات ، نیتن یاہو کے بھی لپیٹ میں آنے کا امکان
عالمی خبریں

’آزاد فلسطینی ریاست اسرائیل کو تباہ کرنے کا پلیٹ فارم ہوگی‘ 

2025-07-09
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ٹیکساس میں طوفانی بارشیں اور سیلاب ہلاکتوں کی تعداد 104 ہوگئی

2025-07-09
عالمی خبریں

ٹیکساس میں ہولناک سیلاب؛ 82افراد ہلاک

2025-07-08
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ نے برکس کو دھمکی دے دی

2025-07-08
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
عالمی خبریں

نائیجیریا میں سڑک حادثہ 21 افراد ہلاک

2025-07-08
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران نے اپنی فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھول دی

2025-07-05
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

جنگ بندی کی تجویز پر حماس کا فیصلہ آئندہ 24 گھنٹے میں معلوم ہوجائے گا: امریکی صدر

2025-07-05
Next Post
اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، 5سالہ بچی سمیت 15 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.