ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہندوستانی ٹیم ایشیا کپ سے قبل کنڈیشنگ کیمپ میں حصہ لے گی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-25
in کھیل
A A
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

نئی دہلی// ایشیا کپ کے لیے منتخب کیے گئے 18 ہندوستانی کھلاڑی جمعرات سے بنگلورو میں چھ روزہ ‘کنڈیشنگ کیمپ’ شروع کریں گے، جس میں اگلے تین ماہ کے لیے سخت شیڈول رکھا جائے گا۔
جمعرات کو ای ایس پی این کرک انفو کی طرف سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق کھلاڑیوں نے کیمپ کے لیے الور میں کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (کے ایس سی اے) کے تھری اوول کیمپس پہنچنا شروع کر دیا ہے۔ جہاں کھلاڑیوں کی فٹنس اس کیمپ کا سب سے بڑا فوکس ہو گا وہیں ٹیم ورلڈ کپ کی تیاریوں کے آخری مراحل تک پہنچنے سے قبل کوآرڈینیشن پر بھی خصوصی طور پر کام کرے گی۔
رپورٹس کے مطابق سنجو سیمسن، جسپریت بمراہ اور پرشدھ کرشنا کو چھوڑ کر تمام کھلاڑی جو آئرلینڈ کی ٹی۔ٹوئنٹی سیریز کھیلنے گئے تھے، ان کا جمعرات کو فٹنس جائزہ لیا گیا۔ اس کے بعد پہلے دن کھلاڑیوں نے کچھ ان ڈور سیشنز میں حصہ لیا۔ اب ان کھلاڑیوں کو جمعے سے کنڈیشنگ اور مہارت پر مبنی پریکٹس کے لیے گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔
ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق ویسٹ انڈیز میں ٹی۔ٹوئنٹی سیریز سے واپس آنے والے سینئر کھلاڑیوں کو گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ذاتی فٹنس اور ڈائٹ پلان دیا گیا تھا۔ کھلاڑیوں کے لیے خصوصی پلان تیار کرنے کا عمل کوئی انوکھی بات نہیں ہے لیکن بی سی سی آئی گزشتہ برسوں سے اہم کھلاڑیوں کی انجری کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کے بوجھ کے حوالے سے محتاط رہی ہے۔
کے ایل راہل اور شریاس ایر اس کنڈیشننگ کیمپ کی توجہ کا مرکز ہوں گے۔ جب کہ ائیر مکمل طور پر فٹ ہیں، راہل ہیمسٹرنگ کے تناؤ میں مبتلا ہیں جو انہیں ایشیا کپ کے ابتدائی دو کھیلوں سے باہر کر سکتے ہیں۔
ہندوستانی ٹیم 30 اگست کو بنگلور سے کولمبو روانہ ہوگی۔ روہت شرما کی قیادت میں ہندوستان اپنی مہم کا آغاز روایتی حریف پاکستان کے خلاف 2 ستمبر کو پالی کیلے میں کرے گا، جبکہ اس کا دوسرا میچ پاکستان کے خلاف ہوگا۔ فائنل میں پہنچنے پر ہندوستان زیادہ سے زیادہ چھ میچ کھیل سکتا ہے۔
میزبان ہندوستان کے پاس 8 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ مہم شروع کرنے سے پہلے کینگروز کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز بھی ہے۔ اس کے علاوہ 30 ستمبر اور 3 اکتوبر کو ورلڈ کپ وارم اپ میچوں میں ہندوستان کا مقابلہ انگلینڈ اور نیدرلینڈ سے بالترتیب ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نسیم شاہ نے بیٹنگ میں بہتری کی وجہ ’’افغان بولرز‘‘ کو قرار دیدیا

Next Post

حکومت کی7800 کروڑ روپے کے ہتھیاروں کی خریداری کی منظوری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن
کھیل

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

2026-10-16
کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا
کھیل

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

2026-10-16
ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات
کھیل

ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات

2026-10-16
کھیل

شریئس ایّر ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچے

2026-10-16
کھیل

مُرلی سری شنکر کے ٹخنے کی سرجری ہوئی، 2027 کے سیزن میں واپسی پر نظریں

2026-10-16
کھیل

دہلی سینئر خواتین ٹی-20 ٹیم کا اعلان، سونی یادو کپتان

2026-10-16
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ 2026 نے دنیا بھر میں 40.33 کروڑ ٹی وی ناظرین کا ریکارڈ بنایا

2026-10-16
کھیل

سریش رینا نے رنجی ٹرافی کے لیے اتر پردیش کی 4 ٹیمیں بنانے کی وکالت کی

2026-10-16
Next Post
مسلح افواج کے اہلکاروں کو جموں و کشمیر، لداخ میں گرفتاریوں سے تحفظ فراہم

حکومت کی7800 کروڑ روپے کے ہتھیاروں کی خریداری کی منظوری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.