ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ملی ٹینٹوں کی مدد و اعانت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے : اے ڈی جی پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-15
in اہم ترین
A A
جنگجو بھرتیاں ۳۷ فیصد کم:کمار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر//
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج‘ وجے کمار نے پیر کے روز ضلع بانڈی پورہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ضلع کی سیکورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔
اے ڈی جی پی نے اس موقع پر کہا کہ ملی ٹینٹوں کی مد د و اعانت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانا اب ناگزیر بن گیا ہے ۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اے ڈی جی پی نے ضلع میںفوج ، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ میٹنگ کے دوران ضلع کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔
میٹنگ کے دوران اے ڈی جی پی نے بانڈی پورہ میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ یوم آزادی کے حوالے سے کی جارہی تیاریوں کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کی۔
ایس ایس پی بانڈی پورہ نے کمار کو ضلع کی سیکورٹی صورتحال کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سیکورٹی ایجنسیاں کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔
سیکورٹی جائزہ میٹنگ کے دوران اے ڈی جی پی نے آفیسران کو ہدایت دی کہ وہ دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنانے کی خاطر ملی ٹینٹ مخالف آپریشنز میں تیزی لائے ۔
کمارنے مزید بتایا کہ امن دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔
اے ڈی جی پی نے کہاکہ سیکورٹی ایجنسیوں کے مابین آپسی تال میل ناگزیر ہے ۔انہوں نے ضلع میں سرگرم ملی ٹینٹوں کی شناخت اور انہیں دھر دبوچنے کی خاطر نئی حکمت عملی پر عملدرآمد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
کمار نے آفیسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ دہشت گردوں کو منطقی مدد فراہم کرنے والوں کے خلا ف بھی مناسب کارروائی عمل میں لانے کی ضرورت ہے تاکہ ملی ٹینسی کے ناسور کو پوری طرح سے جڑ سے اکھاڑ پھینک دیا جاسکے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یوم آزادی کی تقریبات کے احسن انعقاد کی خاطر سیکورٹی کے فقید المثال انتظامات

Next Post

’ملک کے سبھی شہری برابر ‘:ہماری پہلی شناخت بھارتی شہری کی ہے‘ ہمیںمساوی حقوق حاصل ہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘

’ملک کے سبھی شہری برابر ‘:ہماری پہلی شناخت بھارتی شہری کی ہے‘ ہمیںمساوی حقوق حاصل ہیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.