ڈھاکہ// شکیب الحسن ستمبر میں ہونے والے ایشیا کپ اور پھر اکتوبر-نومبر میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے ون ڈے کرکٹ میں بنگلہ دیش کیکپتانی کریں گے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر نجمل الحسن نے جمعہ کو اس کی تصدیق کی۔
نجمل نے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے کہا”ہم نے شکیب کو ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے لیے کپتان مقرر کیا ہے۔ ورلڈ کپ اور ایشیا کپ کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائے گا۔ سلیکٹرز 17 رکنیٹیم کا انتخاب کریں گے۔“
غورطلب ہے کہ یہ عہدہ تین اگست کو تمیم اقبال کے کپتانی چھوڑنے کے بعد یہ عہدہ خالی پڑا ہے۔ نجمل نے اس سے پہلے کہا تھا کہ یہ بورڈ شکیب کو کپتان مقرر کرنے سے پہلے ان کی دستیابی پر وضاحت چاہتا ہے۔ انہوں نے آج صحافیوں کو بتایا کہ شکیب کو کل وقتی کپتان بنانے کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
نجمل نے کہا،”ہم نے ان سے طویل مدتی کپتانی کے حوالے سے ان سے بات نہیں کی ہے اور ہم ان کے (لنکا پریمیئر لیگ سے) آنے کے بعد اس بارے میں کہہ سکتے ہیں کیونکہ ہمیں ان کی دستیابی کے بارے میں وضاحت کی ضرورت ہوگی۔تینوں فرمیٹ میں کپتانی کرنا ان کے لیے دباؤ بھرا ہو سکتی ہے اس لیے ہمیں ان سے بات کرنی ہے۔
انہوں نے کہا،ابھی وہ ملک سے دور ہے اور ایک ٹیم کے لیے (ایل پی ایل میں) کھیل رہے ہیں۔ ہم انہیں پریشان نہیں کرنا چاہتے تھے کیونکہ آج ان کا بھی میچ ہے۔ ہم نے جو فیصلہ کیا ہے وہ ورلڈ کپ تک ہے جہاں وہ کھیل رہے ہیں۔اس وقت تک شکیب ہی کپتان ہیں۔
نجمل نے تصدیق کی کہ لٹن داس نائب کپتان رہیں گے اور شکیب کی غیر موجودگی میں ٹیم کیکمان سنبھال لیں گے۔
نجمل نے کہا کہ اگرشکیب الحسن (کسی وجہ سے) نہیں کھیلتے ہیں تو نائب کپتان لٹن ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اگر ہم مستقبل کو ذہن میں رکھتے ہوئے طویل مدتی کے بارے میں سوچتے ہیں تو مہدی الحسن جیسے دیگر نام بھی ہمارے سامنے ہیں ۔ اب مشفق(الرحیم)قیادت نہیں کر رہے جبکہ تمیم نے ابھی استعفیٰ دیا ہے۔ جب شکیب عہدہ ر چھوڑیں گے توکیا ہوگا، اس وقت اور نام بھی سامنے آئیں گے۔
شکیب اس وقت بنگلہ دیش کی ٹیسٹ اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان ہیں۔ وہ اس سے قبل ون ڈے کرکٹ میں بھی بنگلہ دیش کی کپتانی کر چکے ہیں۔ بنگلہ دیش نے 2011 کا ورلڈ کپ شکیب کی کپتانی میں کھیلاتھا، جہاں وہ 14 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں نویں نمبر پر رہاتھا۔
نگلہ دیش نے 30 اگست سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کے لیے منتخب کردہ 17 رکنی اسکواڈ میں بائیں ہاتھ کے بلے باز تنزید حسن تمیم اور شمیم حسین کو شامل کیا ہے۔
شمیم جہاں بنگلہ دیش کے لیے 17 ٹی ٹوئنٹی کھیل چکے ہیں، وہیں تنزید کو پہلی بار اسکواڈ میں بلایا گیا ہے۔ کمر کی انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہوئے تمیم اقبال کی جگہ تنزید سلامی بلے باز کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔
دریں اثنا، مارچ 2021 سے ون ڈے ٹیم سے باہررہے آل راؤنڈر مہدی حسن کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ تجربہ کار بلے باز محمود اللہ فٹنس کیمپ میں بلائے جانے کے باوجود ٹیم سے باہر ہیں۔ افغانستان ون ڈے سیریز میں ٹیم کا حصہ رہنے والے تیج الاسلام اور رونی تالقدار ایشیا کپ کے اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے، حالانکہ تیج الاسلام کو سیف حسن اور تنظیم حسن ثاقب کے ساتھ اضافی کھلاڑیوں کی فہرست میں نامزد کیا گیا ہے۔
ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست کو پاکستان اور نیپال کے درمیان گروپ اے کے میچ سے ہوگا۔ گروپ بی میں شامل بنگلہ دیش اپنا پہلا میچ 31 اگست کو کینڈی میں شریک میزبان سری لنکا کے خلاف کھیلے گا، جب کہ اس کا مقابلہ 3 ستمبر کو پاکستان کے شہر لاہور میں افغانستان سے ہوگا۔
بنگلہ دیش اسکواڈ: شکیب الحسن (کپتان)، لٹن داس، تنزید حسن تمیم، نظم الحسن شانتو، توحید ہردوئے، مشفق الرحیم، مہدی حسن معراج، تسکین احمد، مستفیض الرحمن، حسن محمود، شیخ مہدی، نسم احمد، شمیم حسین، عفیف حسین، شورف اسلام، عبادت حسین، نعیم شیخ۔