مہوبہ// اترپردیش کے ضلع مہوبہ کی پاکسو عدالت نے ایک بچی کو اغوا اور عصمت دری کئے جانے کے چار سال پرانے معاملے میں منگل کو ملزم کو 20سال کی قدر اور 25ہزار روپئے مالی جرمانے کی سزاسنائی ہے ۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ایس پی) اپرنا گپتا نے بتایا کہ اجنر علاقے کے ایک گاؤں میں چار سال پرانے واقعہ میں ایک شخص نے 14سالہ بچی کا اغوا کرلیا تھا اور پھر اس کے ساتھ منھ کالا کیا تھا۔تحریر ملنے پر پولیس نے اس کی جانچ کر نے کے بعد سرحدی صوبہ مدھیہ پردیش کے ٹیکم گڑھ ضلع کے لارون باشندہ پریم چندر کشواہا کے خلاف آئی پی سی کی دفعات 363،366،376، و پاکسو ایکٹ میں مقدمہ درج کیا تھا اور اسے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم کو سزا دلانے کے لئے پولیس کی جانب سے موثر پیروی کی گئی۔ جس پر اڈیشنل ضلع سیشن جج پاکسو ایکٹ الکا چودھری نے منگل کو مقدمے کی تفصیلی سماعت کے بعد فیصلے سناتے ہوئے پریم چندر کو اغوا و عصمت دری کا خاطی قرار دیتے ہوئے 20 سال کی قید با مشقت و 25ہزار روپئے مالی جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔