ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

اگلے دو مہینے ہمارے لیے اہم ہیں: ہرمن پریت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-02
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

نئی دہلی// ہندوستانی مینز ہاکی ٹیم کے کپتان ہرمن پریت سنگھ نے کہا ہے کہ 2024 پیرس اولمپک گیمز میں کوالیفکیشن کو ذہن میں رکھتے ہوئے ٹیم کے لیے اگلے دو مہینے اہم ہونے والے ہیں۔
ہندوستانی ٹیم 3 اگست سے 12 اگست تک ایشین چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لے کر آئندہ ماہ چین کے شہر ہانگزو میں ہونے والے ایشین گیمز کی تیاری کرے گی۔ اگر ہرمن پریت کی ٹیم ایشین گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرتی ہے تو وہ براہ راست پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کر لے گی۔
ہرمن پریت نے ہاکی تے چرچا پوڈ کاسٹ کے تازہ ترین ایپی سوڈ پر کہا، "اگلے دو مہینے ہمارے لیے بہت اہم ہیں۔ ایشین چیمپئنز ٹرافی 2023 میں، ہمارے پاس ہانگ زو ایشین گیمز سے قبل اچھے حریفوں کے خلاف کھیلنے کا موقع ہے۔ یہ کھلاڑیوں کے لیے اچھا تجربہ ہوگا۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ہم ان منصوبوں پر عمل کریں جن پر ہم نے کام کیا ہے۔”
ایشین چیمپئنز ٹرافی پہلی بار ہندوستان میں منعقد ہو رہی ہے۔ اتفاق سے، چنئی ہرمن پریت کے لیے ایک خاص جگہ ہے کیونکہ ہاکی انڈیا کے اس وقت کے ہائی پرفارمنس ڈائرکٹر رولینٹ اولٹمینس نے انہیں اسی شہر میں ہاکی انڈیا جونیئر نیشنل چیمپئن شپ کے دوران دیکھا تھا۔
ہرمن پریت نے کہا، ’’مجھے یاد ہے جب 2015 میں جونیئر ٹیم کا اعلان ہونا تھا، میں چنئی میں قومی چیمپئن شپ کھیل رہا تھا جسے ہم نے جیتا تھا۔ اس وقت رولینٹ اولٹمینس میچ دیکھنے کے لئے وہاں تھے اور ہم ہریانہ کے خلاف فائنل کھیل رہے تھے۔ اس کے بعد مجھے قومی کیمپ کے لیے بلایا گیا اور پھر اسی سال سینئر کیٹیگری میں ڈیبیو کیا۔ یہ شہر میرے دل میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔ میں وہاں واپس جا کر کھیلنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔”
اس دوران ہاردک سنگھ نے 16 سال بعد چنئی میں بین الاقوامی میچوں کی واپسی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آخری بار چنئی نے 2007 میں بین الاقوامی ہاکی ٹورنامنٹ کی میزبانی کی تھی، جب ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے جنوبی کوریا کو 7-2 سے شکست دے کر 2007 کے مردوں کے ایشیا کپ کی ٹرافی اپنے نام کی تھی۔
ہاردک نے کہا، "ہیرو ایشین چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد چنئی میں ہونا ہر ایک کے لیے خاص ہے۔ جس طرح شائقین نے رورکیلا اور بھونیشور میں ہمارا سپورٹ کیا، ہمیں امید ہے کہ لوگ یہاں بھی اسٹیڈیم آکر ہمارا ساتھ دیں گے۔ میں چنئی میں کھیلنے کا منتظر ہوں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نیدرلینڈ نے ویتنام کو 7-0 سے شکست دی

Next Post

ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرا 15 کے بجائے 14 اکتوبر کو ہوگا، ذرائع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن
کھیل

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

2026-10-16
کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا
کھیل

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

2026-10-16
ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات
کھیل

ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات

2026-10-16
کھیل

شریئس ایّر ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچے

2026-10-16
کھیل

مُرلی سری شنکر کے ٹخنے کی سرجری ہوئی، 2027 کے سیزن میں واپسی پر نظریں

2026-10-16
کھیل

دہلی سینئر خواتین ٹی-20 ٹیم کا اعلان، سونی یادو کپتان

2026-10-16
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ 2026 نے دنیا بھر میں 40.33 کروڑ ٹی وی ناظرین کا ریکارڈ بنایا

2026-10-16
کھیل

سریش رینا نے رنجی ٹرافی کے لیے اتر پردیش کی 4 ٹیمیں بنانے کی وکالت کی

2026-10-16
Next Post
سہ فریقی سیریز: پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو کھیلے گا

ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرا 15 کے بجائے 14 اکتوبر کو ہوگا، ذرائع

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.