ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

ہم امن قائم کرنے میں یقین رکھتے ہیں :سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-31
in ٹاپ سٹوری
A A
’جی ٹونٹی اجلاس کے بعد یو ٹی میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوا‘

Sinha

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان نے بھارت کو نشانہ بنانے کےلئے 300 سے 400 ترک ڈرون استعمال کیے : حکومت

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ

سرینگر/۳۱جولائی
لیفٹیننٹ گورنر ‘منوج سنہا نے پیر کو کہا کہ حکومت امن خریدنے میں نہیں بلکہ جموں و کشمیر میں امن قائم کرنے میں یقین رکھتی ہے۔
سنہا پیر کو انڈیا فاو¿نڈیشن کے زیر اہتمام مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ترقیاتی منظر نامے پر ایک گول میز مباحثے سے خطاب کر رہے تھے۔
حکومت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اپنے خطاب میں‘ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے، لیفٹیننٹ گورنر نے ”امن، خوشحالی اور بے مثال ترقی کی طرف جموں کشمیر کے شاندار سفر“ کاخاکہ پیش کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا”چار سال سے بھی کم عرصے میں جموں کشمیر کی تبدیلی غیر معمولی رہی ہے۔ ہم نے تقریباً سات دہائیوں سے رائج امتیازی نظام کو ختم کر دیا ہے اور ایسی جامع پالیسیاں نافذ کی ہیں جو ترقی کو فروغ دیتی ہیں اور لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو چھوتی ہیں۔ لوگوں کو اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے کی آزادی ہے، بجائے اس کے کہ وہ دوسروں کے حکم پر چلیں“۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں کشمیر کے شہریوں کو بااختیار بنانے کے لیے پرامن اور سازگار ماحول قائم کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے متعارف کرائی گئی اصلاحات پر روشنی ڈالی۔
سنہا کاکہنا تھا”آزادی کے بعد پہلی بار، جموں و کشمیر کا عام شہری آزادانہ سوچ سکتا ہے اور علیحدگی پسند دہشت گرد نیٹ ورک سے کسی خوف کے بغیر اپنے جذبات کا اظہار کر سکتا ہے۔ یہ سب سے بڑی تبدیلیوں میں سے ایک ہے جس کا مشاہدہ عام آدمی وزیر اعظم نریندر مودی جی کی قیادت میں کر رہا ہے“۔
ایل جی نے کہا کہ تیز رفتار اقتصادی ترقی اور مساوات کے ساتھ بے مثال ترقی کے علاوہ ایک تیز رفتار سماجی تبدیلی ہے جس کی عکاسی عام شہریوں کی روزمرہ زندگی میں ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں سبقت حاصل کرنے کی خواہش بڑھ رہی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا“امن ترقی کے سفر میں پہلا قدم ہے۔ اور، ہم امن خریدنے میں نہیں بلکہ امن قائم کرنے میں یقین رکھتے ہیں۔ پالیسی اور نیت میں کوئی فرق نہیں ہے۔ ۰۷سالوں سے مسلط کردہ امتیازی پالیسیاں ختم ہو گئی ہیں اور شہریوں کو ترقی کے مساوی مواقع مل رہے ہیں“۔
سنہا نے کہا”جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کے پرامن انعقاد‘ 34 سال بعد کشمیر میں محرم کا جلوس نکالا جانا، سنیما گھروں کی بحالی، جموں و کشمیر میں بے مثال سیاحوں کی آمد نے یہ پیغام دیا ہے کہ جموں و کشمیر آگے بڑھ رہا ہے۔“

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گھنٹہ گھر کے گرد وپیش جاری کام 10 دنوں کے اندر مکمل کیا جائے گا: ایس ایم سی کمشنر

Next Post

سیاست اور غیر سیاسی لوگ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
تازہ تریں

پاکستان نے بھارت کو نشانہ بنانے کےلئے 300 سے 400 ترک ڈرون استعمال کیے : حکومت

2025-05-09
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
تازہ تریں

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ

2025-05-09
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
تازہ تریں

ہند پاک کشیدگی :امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-09
’یاد رکھیں، پہلگام حملہ اصل کشیدگی ہے‘: بھارت کا پاکستان کو پیغام
تازہ تریں

’یاد رکھیں، پہلگام حملہ اصل کشیدگی ہے‘: بھارت کا پاکستان کو پیغام

2025-05-08
پہلگام دہشت گردانہ حملے کا جلد سخت جواب دیا جائے‘وزیر دفاع کی وارننگ
تازہ تریں

آپریشن سندور:حملوں میں ۱۰۰ سے زیادہ دہشت گرد ہلاک ہو ئے :حکومت

2025-05-08
آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
تازہ تریں

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے

2025-05-07
ملک کا پانی اب صرف ملک کے کام آئے گا :وزیر اعظم مودی
تازہ تریں

ملک کا پانی اب صرف ملک کے کام آئے گا :وزیر اعظم مودی

2025-05-06
وقف ترمیمی قانون نے جموں کشمیر کے عوام کی اکثریت کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے: عمر عبداللہ
تازہ تریں

پہلگام قصورواروں کو پکڑنے کے دوران تھوڑا خبر دار رہنے کی ضرورت:وزیر اعلیٰ

2025-05-06
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

سیاست اور غیر سیاسی لوگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.