ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

عدم اعتماد کی تحریک، فائدہ کس کو

پلہ حکمران اتحاد کا ہی بھاری لگ رہاہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-30
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں حکومت کے خلاف اپوزیشن اتحاد کی طر ف سے پیش تحریک عدم اعتماد پر بحث کب ہوگی اور ایوان کے کس ضابطہ کار کے تحت ہوگی اس کافیصلہ سوموار کو ہوگا لیکن کچھ ماہرین سیاست کچھ تجزیہ کار اور کچھ سیاسی حلقے ا س حوالہ سے جو آرائیں پیش کررہے ہیں وہ متفقہ تو نہیں البتہ غور طلب ضرور ہیں۔
ایک دلیل یہ ہے کہ اپوزیشن اتحاد نے محض اپنے نظریاتی دبدبہ کو تقویت پہنچانے کی خاطر وزیراعظم کے اخلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی ہے جبکہ اپوزیشن اتحاد کی لیڈر شپ کو پارلیمنٹ میں اپنی بحیثیت مجموعی عددی قوت کے بارے میں معلوم ہے کہ اس قوت کے بل پر ان کی تحریک عدم اعتماد کا حشر کیا ہوسکتا ہے۔
حکومتی اتحاد کی مجموعی عددی برتری سے قطع نظر خود اکیلے بی جے پی کو تین سو سے زائد کی عددی برتری حاصل ہے ۔ اس برتری کے ہوتے عدم اعتماد کی تحریک کا پاس ہونا سیاسی حماقت ہی تصور کیا جاسکتاہے۔ لیکن اس کے باوجود اپوزیشن اتحاد نے تحریک پیش کی اور ممکن ہے ایسا کرنے کے پیچھے اپوزیشن اتحاد کی اپنی کوئی سوچ اور کوئی سیاسی ہدف کا رفرما ہو۔ایک سوچ یہ ہے کہ اپوزیشن منی پور کے تین ماہ سے جاری نسلی تشدد اور ہلاکت خیز فسادات کے تناظرمیں وزیراعظم کو ایوان میں بولنے پر مجبور کیا جاسکے جو فی الوقت تک خاموش ہیں جبکہ دوسرا ہدف یہ ہوسکتاہے کہ منی پور کے فسادات کے متاثرین اور مارے گئے لوگوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کا پیغام یہ کہکر پہنچانے کی کوشش کی جائے کہ حکومت اگر نہیں لیکن ہم (انڈیا) تم لوگوں کے ساتھ ہے۔
یہ تو صورتحال کا ایک پہلو ہے۔ دوسرا پہلو یہ ہے کہ پارلیمنٹ میں جب عدم اعتماد کی تحریک پر بحث شروع ہوگی تو وہ بحث کیا منی پور کے حالات واقعات تک محدود رہیگی، ناممکن ہے ۔ بحث کے دوران وہ سارے معاملات زیر بحث آسکتے ہیں جو حکومت اپنے دور اقتدار کے دوران اقدامات اور لئے گئے فیصلوں کی صورت میں پیش کرتی آرہی ہے جبکہ اپوزیشن ان سارے معاملات کا اعادہ کرے گی جو وہ حکومت کی مخالفت میں اب تک پیش کرتی آرہی ہے۔ اس سارے بحث وتکرار کے بعد وزیراعظم، اگر ممکن ہوا یا موقعہ ملا تو بحث کو سمیٹ کر اپنے مخصوص انداز میں جو اب دیں گے۔ اس کے بعد بھی اگر نوبت ووٹ شماری تک پہنچ جائے گی تو وہ مرحلہ عدم اعتماد کی شکست پر ہی اختتام پذیرہوگا۔
کیونکہ ظاہر ہے کہ اپوزیشن کے پاس ایوان میں عددی قوت حاصل نہیں ،ا پوزیشن کے پاس اتنا سرمایہ بھی نہیں کہ وہ حکمران اتحاد کے کچھ ممبران کوتوڑ کر اپنی گود میں بٹھاسکے ، زیادہ سے زیادہ یہ قیاس کیاجاسکتا ہے کہ چند ایک علاقائی پارٹیاں ووٹنگ میں حصہ نہیں لینگی اور غیر حاضر رہ کر اپنی غیر جانبداری کا مظاہر ہ کرنے کا راستہ اختیار کرینگی۔ حالانکہ کسی نہ کسی حوالہ اور تعلق سے یہ پارٹیاں حکمران اتحاد کا ہی حصہ تصور کی جارہی ہیں۔ بلکہ سچ تو یہ ہے کہ کئی ایک معاملات پر ان پارٹیوں نے حکومت کا ہی ایوان میں ساتھ دیا ہے۔
حکومت کا بھی اپنا مخصوص ایجنڈا ہے، ہدف ہے اور سیاسی نظریہ ہے۔ اس کی ہر ممکن اور ہر سطح پر یہی کوشش رہیگی کہ بحث منی پور کے معاملات تک محدود نہ رہے بلکہ بحث وتکرار کے دائرے میں وہ سبھی معاملات آجائیں جن پر روزمرہ کی بحث وتکرار ہوتی رہتی ہے جبکہ یہ بھی ایک مخصوص ہدف ہوگا کہ اپوزیشن باالخصوص کانگریس کی زیر قیادت ریاستی حکومتوں کی کارکردگی اور ان ریاستوں میں لا اینڈ آرڈر اور دوسرے معاملات کا بھی احاطہ یقینی بنایاجائے۔
ظاہر ہے حکومت اپنے اس ایجنڈا یا حکمت عملی کو عملی جامہ پہنانے میں کامیاب ہوگی کیونکہ اس کا پلہ بھاری ہے۔ وزیراعظم اور اس کی پارٹی کے دوسرے مقررین کی کوشش یہی رہیگی کہ اپوزیشن کو جتنا بھی ممکن ہوسکے خوب خوب لتاڈا جائے،تاکہ پیغام ٹھوس، صاف اور واضح طور سے عوام تک پہنچ سکے کہ اپوزیشن باالخصوص کانگریس ملک کی ترقی نہیں چاہتی ،یہ فسادی قوتوں اور عنصروں کی پشت پناہی کررہی ہے، کورپشن کا تحفظ اس کا بُنیادی مقصد ہے، وغیرہ وغیرہ ، جن مخصوص امورات کی طرف خود وزیراعظم اپنے حالیہ بیانات اور اجتماعات سے تقریروں کے دوران دوٹوک الفاظ میں بات کرچکے ہیں اور اس طرح ایوان میں بحث کے تعلق سے اپنا ایجنڈا اور ہدف سیٹ کرچکے ہیں۔
اپوزیشن اتحاد اور حکمران اتحاد کے حامی تاہم اس بات پر متفق ہیں کہ عدم اعتماد کی تحریک پر جو بھی بحث ہوگی اس کا براہ راست فائدہ حکمران اتحاد کو ہی ہوگا۔ اس کی ایک اہم مگر بڑی وجہ ملکی رائے دہندگان کی اکثریت کا عدم سیاسی شعور اور گردوپیش کے واقعات اور معاملات کا عدم ادراک ہے۔ رائے دہندگان کی اکثریت میںسے اکثریت مخصوص فکر اور نظریہ کی حامل ہے کیونکہ ان کے تحت الشعور میں یہ بات بٹھادی گئی ہے کہ سینکڑوں سال بعد طاقت ان کے ہاتھ میںآئی ہے اگر چہ یہ محض اختراعی فسانہ اور سیاسی جنونیت سے عبارت ایک مخصوص طرز کا پروپیگنڈہ ہے لیکن ان کی ذہن سازی کردی گئی ہے، لہٰذا وہ آئین کے تقاضوں اور جمہوریت اور جمہوری مزاج وفکر کو زیادہ اہمیت نہیںدے رہے ہیں اور مخصوص ذہن وفکر کو اپنا کر آگے بڑھ رہے ہیں۔
ویسے بھی اطلاعات یہ بھی ہیں کہ عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کے معاملے پر اپوزیشن اتحاد کے اندر کچھ حلقوں (اکائیوں) کو ناراضگی ہے۔ ان کا اعتراض یہ ہے کہ کانگریس پارٹی نے اپنے صدر کھڑکے کا سیاسی قد بڑھانے کی سمت میں عجلت سے کام لیتے ہوئے عدم اعتماد کی تحریک پیش کی اور پٹیشن پر ان کے دستخط نہیں لئے۔ بہرحال اندر ہی اندر سے اس اعتراض کو دبایا گیا ہے۔
اپوزیشن اتحاد کی ابھی تک دوہی اجلا س منعقد ہوئے ہیں اور ابھی پوری طرح سے نہ اپوزیشن اپنا ایجنڈا مکمل طور سے واضح کرپائی ہے اور نہ ہی پارٹیوں کے ایک دوسرے کے حوالہ سے مخصوص تحفظات کو ہی ایڈریس کیاجاسکاہے ۔ البتہ اتحاد کے اندر کچھ بڑے پہلے آپسی اتحاد کو مضبوط بنائے اور نزاعی یا فروعی معاملات کو نہ اُٹھانے پرزور دے رہے ہیں تاکہ عوام تک اتحاد واتفاق کا پیغام بغیر کسی اگر اور مگر کے پہنچ پائے تاکہ رائے عامہ کو منظم کرنے کا راستہ اچھی طرح سے ہموار ہوسکے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

عقل کے اندھے …!

Next Post

ریٹائرمنٹ کی خبروں پر اسٹیو اسمتھ کا بیان سامنے آگیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

2025-04-12
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

2025-04-10
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

کتوں کے جھنڈ ، آبادیوں پر حملہ آور

2025-04-09
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اختیارات اور فیصلہ سازی 

2025-04-06
اداریہ

وقف، حکومت کی جیت اپوزیشن کی شکست

2025-04-05
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اظہار لاتعلقی، قاتل معصوم تونہیں

2025-03-29
اداریہ

طفل سیاست کے یہ مجسمے

2025-03-27
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اسمبلی سے واک آؤٹ لوگوں کے مسائل کا حل نہیں

2025-03-26
Next Post

ریٹائرمنٹ کی خبروں پر اسٹیو اسمتھ کا بیان سامنے آگیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.