ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مسلمانوں کے خلاف ‘موب لنچنگ’ بڑھنے کے دعوے پر مرکز، کئی ریاستی حکومتوں کو سپریم کورٹ کا نوٹس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-29
in قومی خبریں
A A
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

نئی دہلی//سپریم کورٹ نے مسلم کمیونٹی کے خلاف لنچنگ کے واقعات کے معاملے میں سخت کارروائی کرنے کے عدالتی احکامات کے باوجود تشویش ناک اضافہ کا دعویٰ کرنے والی ایک مفاد عامہ کی عرضی پر جمعہ کو مرکز اور دیگر کئی ریاستوں کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا۔
جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس جے بی پاردی والا کی بنچ نے نیشنل فیڈریشن آف انڈین ویمن (این ایف آئی ڈبلیو) کی طرف سے دائر ایک پی آئی ایل پر غور کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹس جاری کیا۔
بنچ نے مرکزی حکومت کے علاوہ اڈیشہ، راجستھان، مہاراشٹر، بہار، مدھیہ پردیش اور ہریانہ کی حکومتوں (پولیس سربراہوں) کو نوٹس جاری کرکے ان سے جواب طلب کیا۔
درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تحسین ایس پونا والا فیصلے (2018) میں سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کردہ واضح ہدایات کے باوجود ’‘‘مسلمانوں کے خلاف ہجومی تشدد کے واقعات میں تشویشناک اضافہ’’ ہوا ہے ۔ اس لیے اس معاملے میں فوری مداخلت کی جانی چاہیے ۔
سپریم کورٹ کے سامنے این ایف ڈبلیو کی جانب سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے استدلال کیا کہ مختلف ہائی کورٹس کے دائرہ اختیار کا استعمال کرنا فضول ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تحسین پونا والا فیصلے کے باوجود واقعات ہو رہے ہیں۔ اگر درخواست گزار کو متعلقہ ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کو کہا جائے تو کچھ نہیں ہوگا۔ متاثرین کو اس عمل سے کچھ نہیں ملے گا۔
بنچ کے سامنے التجا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم (متاثر مسلمان) کہاں جائیں؟ یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے ۔
سپریم کورٹ نے 2018 کے پونا والا کیس میں اپنے فیصلے میں ہجوم کے تشدد کو روکنے کے لئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو جامع رہنما خطوط جاری کیے تھے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستان اور ملائیشیا دفاعی شعبے میں دوطرفہ تعلقات کا دائرہ وسیع کریں گے

Next Post

لوک سبھا نے زبردست ہنگامہ آرائی کے درمیان صوتی ووٹ سے تین بل منظور کئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

2025-05-10
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ
قومی خبریں

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

2025-05-10
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

ہمیں اپنی فوج کی بہادری، ہمت اور وژن پر فخر: لوک سبھا اسپیکر

2025-05-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

پورا ملک سندور آپریشن کی حمایت میں فوج کے ساتھ کھڑا ہے : کانگریس

2025-05-10
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
Next Post
تریپورہ میں درجہ فہرست قبائل سے متعلق ترمیمی بل پر پارلیمنٹ کی مہرثبت

لوک سبھا نے زبردست ہنگامہ آرائی کے درمیان صوتی ووٹ سے تین بل منظور کئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.