ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بارہمولہ میں کونسلر سمیت۲ بھتہ خور گرفتار‘ایک کی تلاش جاری: پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-28
in اہم ترین
A A
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

سرینگر//
جموںکشمیر پولیس نے بارہمولہ میں حراست سے رہا کرانے کیلئے رقم کا مطالبہ کرنے کے الزام میں کونسلر سمیت۲ مبینہ بھتہ خوروں کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تیسرا ملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہو گیا جس کی بڑے تلاش شروع کی گئی ہے۔
پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ۲۷جولائی کے روزاشفاق احمد شیخ ولد غلام محمد شیخ ساکن لوکی پورہ کھاگ نے پولیس اسٹیشن بارہ مولہ میں ایک درخواست درج کی جس میں کہا گیا کہ اس کا بھائی اطہر علائی شیخ ۲۰۲۲سے قتل کے الزام میں زیر حراست ہے۔
ترجمان نے کہا’’درخواست میں کہا گیا کہ تین افراد عاشق حسین گنائی عرف عاشق ایم ایل اے ولد غلام محمد گنائی ساکن خواجہ باغ بارہ مولہ، منظور احمد بٹ ولد علی محمد بٹ ساکن کانلی باغ بارہ مولہ اور عاشق حسین لون ساکن بانڈی پورہ ، جنہوں نے ایک سیاسی جماعت کے ساتھ وابستہ ہونے کا دعویٰ کیا، نے بھائی کو حراست سے رہائی کے لئے پانچ لاکھ روپے کا مطالبہ کیا‘‘۔
پولیس ترجمان کے مطابق شکایت کنندہ نے بتایا کہ اس نے بھائی کو حراست سے رہا کرانے کے لئے زمین بیچ کر مذکورہ افراد کو پانچ لاکھ روپے فراہم کئے ، تاہم انہوں نے کام نہیں کیا جس کے بعد درخواست گزار نے ملزمان سے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا۔ملزمان نے شکایت کنندہ سے مزید رقم کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر وہ رقم ادا کرنے سے قاصر رہا تو اسے سنگین نتائج بھگتنے کے لئے تیار رہنا پڑے گا اور یہ کہ زیر حراست بھائی کے خلاف مزید مقدمات درج کرائے جائیں گے۔
تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر ۱۵۲زیر دفعات۳۸۴/۴۲۰/۵۰۶آر پی سی کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لا کر دو ملزمان عاشق گنائی عرف عاشق ایم ایل اے (حاضر سروس کونسلر )اور منظور بٹ ساکن بارہمولہ کو حراست میں لیا ہے۔پولیس نے تیسرے ملزم عاشق حسین لون کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے جو گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بارہمولہ پولیس ہر قسم کے کورپشن کی بیخ کنی کے لئے پر عزم ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یہ بھتہ خوری کا دوسرا ریکیٹ ہے جسے بارہمولہ پولیس نے گزشتہ ایک ماہ میں بے نقاب کیا ہے۔بارہ مولہ پولیس نے عوام الناس سے مودبانہ اپیل کی ہے کہ شہری ایسی کسی بھی شکایت کے بارے میں براہ راست ایس ایس پی بارہ مولہ کو فون نمبر۷۰۵۱۰۰۰۹۹۹پر اطلاع دے سکتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

زوجی لا ٹنل کی تعمیر ۲۰۲۶ کے بجائے ۲۰۳۰ میں مکمل ہو گی :بی آر او

Next Post

’جموں کشمیر ایک ایسی سرمین ہے جو تمام مذہبی سلسلوں کا احترام کرتی ہے ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
Next Post
کشمیر اگلے سال ریل سے کنیاری کماری سے جڑجائیگا:سنہا

’جموں کشمیر ایک ایسی سرمین ہے جو تمام مذہبی سلسلوں کا احترام کرتی ہے ‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.