منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

پائریسی کو روکنے کے لیے سخت دفعات والا بل راجیہ سبھا میں منظور

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-28
in قومی خبریں
A A
چھ اراکین نے راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف لیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

نئی دہلی// پائریسی کی وجہ سے ہندوستانی فلم انڈسٹری کو ہونے والے نقصان کو روکنے کے لئے سنیماٹوگراف (ترمیمی) بل 2023 جمعرات کو راجیہ سبھا میں صوتی ووٹ سے منظور کر لیا گیا ۔
قبل ازیں بل پر بحث شروع ہونے سے قبل پوری اپوزیشن نے منی پور تشدد پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔
تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہنے والی بحث کے بعد وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ہندستانی فلم انڈسٹری کو ہر سال پائریسی کی وجہ سے تقریباً 20,000 کروڑ روپے کا نقصان ہوتا ہے ۔ اس بل کی منظوری سے پائریسی کو روکنے میں مدد ملے گی اور اس سے ہندوستانی فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کو فائدہ ہوگا۔
بل کی دفعات کے مطابق پائریسی کی روک تھام کے لیے متعلقہ شخص کو تین ماہ سے تین سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے ۔ اس پر تین لاکھ روپے سے لے کر مواد کی کل لاگت کا پانچ فیصد تک جرمانہ ہو سکتا ہے ۔
تبدیل شدہ دفعات کے مطابق سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن فلموں کو جو سرٹیفکیٹ جاری کرے گا وہ ہمیشہ درست رہے گا۔ اب تک بورڈ کی طرف سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ 10 سال کے لیے کارآمد ہوتے ہیں۔ مرکزی حکومت کی جانب سے فلموں کے دوبارہ جائزہ لینے والے افسر کو ہٹا دیا گیا ہے ۔
بل میں عمر اور پیشے کی بنیاد پر فلم سرٹیفکیٹس کے کچھ اضافی زمرے شامل کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹیلی ویژن اور دیگر میڈیا کے لیے علیحدہ سرٹیفکیٹ درکار ہوگا۔ اس بل میں اصل قانون میں ترمیم کی جائے گی جو 1952 میں نافذ کیا گیا تھا۔ اس میں ایک ترمیم 1981 میں کی گئی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی جے پی- آر ایس ایس کو ملک سے نہیں صرف اقتدار سے پیار ہے : راہل

Next Post

حکومت کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل سیکٹر کے لیے بھی پی ایل آئی پر غور کرے گی: سیتا رمن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
Next Post
جی20 وزیر خزانہ کی میٹنگ:کئی ترقی پذیر ممالک کی قرض کی صورتحال سنگین: سیتا رمن

حکومت کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل سیکٹر کے لیے بھی پی ایل آئی پر غور کرے گی: سیتا رمن

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.