منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

بنگلہ دیش: مسافر بس تالاب میں گر گئی، 17 افراد ہلاک، 53 زخمی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-25
in عالمی خبریں
A A
بنگلہ دیش: مسافر بس تالاب میں گر گئی، 17 افراد ہلاک، 53 زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ۔ ڈرائیور زخمی

چین میں زلزلے کے تیز جھٹکے

بنگلہ دیش کے جنوبی ضلع جھلاکاٹھی میں بس سڑک کے کنارے موجود پانی کے تالاب میں گرنے سے کم از کم 17 افراد ہلاک اور 53 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی خبر کے مطابق مرنے والوں میں 8 خواتین اور تین بچے بھی شامل ہیں، ضلعی پولیس افسر افروز الحق توتل نے ترک خبر رساں ایجنسی ’انادولو‘ کو بتایا کہ زخمیوں میں سے 45 کو قریبی سرکاری ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
حادثے کا شکار بس جنوبی مغربی ضلع پیروج پور کے علاقے بھنڈاریا سے ضلع جھلکاٹھی کی جانب جارہی تھی، ڈرائیور نے بس پر کنٹرول کھودیا جس کےبعد وہ تالاب میں گر گئی تھی۔
پولیس افسر نے بتایا کہ بس میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے، انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
افروز الحق نے بتایا کہ پولیس نے فائر سروس اور سول ڈیفنس کے تعاون سے بس کو تالاب سے نکال لیا ہے، ہم ابھی تک یہ دیکھنے کے لیے کام کر رہے ہیں کہ کہیں کوئی شخص لاپتا یا مردہ تو نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال مارچ میں بھی وسطی بنگلہ دیش میں تیز رفتار بس ایک بڑی شاہراہ پر الٹ گئی اور کھائی میں جاگری تھی جس سے کم از کم 19 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔
تیز رفتار بس میں 40 سے زیادہ مسافر سوار تھے جو نوتعمیر شدہ پدما ندی برج ایکسپریس وے کی ریلنگ کو توڑ کر سڑک کے کنارے تقریباً 9 میٹر (30 فٹ) گہری کھائی میں گر گئی تھی۔
خیال رہے کہ بنگلہ دیش میں سڑک حادثات عام ہیں، جن کا الزام اکثر لاپروائی سے گاڑی چلانے، پرانی گاڑیوں اور ناقص حفاظتی اصولوں پر لگایا جاتا ہے اور ہر سال ان حادثات میں ہزاروں افراد ہلاک ہوتے ہیں۔سال 2018 میں 2 نوجوانوں کی سڑک کے حادثے میں ہلاکت کے بعد طلبہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا جس نے وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کو مجبور کیا کہ وہ تیز رفتار ڈرائیونگ سے موت کا سبب بننے کے جرم میں زیادہ سے زیادہ قید کی سزا کو 3 سے بڑھا کر 5 سال کردے۔
بنگلہ دیش میں گزشتہ چند برسوں کے دوران ٹریفک حادثات کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے، بنگلہ دیش روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق ملک بھر میں جون کے دوران پیش آئے 562 سڑک حادثات میں کم از کم 504 افراد ہلاک اور 785 دیگر زخمی ہوئے۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سویڈش حکومت مسلم دنیا کے خلاف جنگ کیلئے میدان میں اتر گئی ہے، آیت اللہ خامنہ ای

Next Post

انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے 15 افراد ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

یوکرین خوفناک اقدام کرسکتا ہے، روس کا انتباہ
عالمی خبریں

یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ۔ ڈرائیور زخمی

2025-05-13
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

چین میں زلزلے کے تیز جھٹکے

2025-05-13
امریکا اور چین میں کشیدگی دنیا کو تباہ کرسکتی ہے: کسنجر
عالمی خبریں

امریکا اور چین نے ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر اتفاق کرلیا

2025-05-13
سوڈان، سیلاب اور طوفان سے 99 افراد لقمہ اجل
عالمی خبریں

کانگو میں سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ کی نیتن یاہو سے ناراضگی، براہ راست رابطہ منقطع کر دیا

2025-05-12
عالمی خبریں

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کا اسرائیل کا دورہ اچانک منسوخ

2025-05-12
شروعاتی کاروبارمیں اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان
عالمی خبریں

امریکا-برطانیہ معاہدے کا اثر

2025-05-12
حج۲۰۲۴:۱۸ لاکھ۳۳ ہزار۱۴۶ عازمین نے فریضہ حج ادا کیا
عالمی خبریں

عازمین حج کی رہنمائی کیلئے حج آپریشنل پلان کا آغاز

2025-05-12
Next Post
انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے 15 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے 15 افراد ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.