نئی دہلی// راجیہ سبھا میں دہلی آرڈیننس سے متعلق بل کو اگلے ہفتے کے لئے کام کاج کی فہرست میں شامل کرنے کی جمعہ کو عام آدمی پارٹی اور کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے سخت مخالفت کی، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی ایک بار ملتوی کر دی گئی۔
راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکڑ نے صبح کی کارروائی کے بعد پرائیویٹ بلوں سے متعلق کارروائی شروع کرنے سے پہلے جمعرات کو منعقدہ بزنس ایڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ کے بارے میں ایوان کو آگاہ کیا اور کہا کہ اجلاس میں اگلے ہفتے کے ایجنڈے میں مختلف بلوں پر بحث کی جائے گی ، جس کے لئے وقت مختص کیا گیا ہے ۔ جیسے ہی انہوں نے دہلی آرڈیننس سے متعلق بل کا ذکر کیا، عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ اور راگھو چڈھا اور کانگریس کے جے رام رمیش نے کہا کہ انہوں نے میٹنگ میں اس بل کو پیش نہ کرنے کی مخالفت کی ہے ۔ اس دوران اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اپنی جگہ پر کھڑے ہو گئے اور انہوں نے کچھ کہنا شروع کر دیا۔
چیئرمین نے کہا کہ اگلے ہفتے کے لیے ہونے والے کام کاج کی فہرست ایوان کی میز پر رکھی جا رہی ہے اور پھر کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی۔
قبل ازیں صبح بھی اسی معاملے پر اپوزیشن اراکین نے ہنگامہ آرائی کی جس کی وجہ سے چیئرمین نے ایوان کی کارروائی دوپہر ڈھائی بجے تک کے لئے ملتوی کردی۔
اپوزیشن اراکین کا کہنا ہے کہ اس آرڈیننس سے متعلق معاملہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے اس لیے اس سے متعلق بل ایوان میں پیش نہیں کیا جانا چاہیے ۔
اس حوالے سے اٹھائے گئے اپوزیشن کے سوال کا جواب دیتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ اس حوالے سے بل پر ایوان میں بحث ہو سکتی ہے ۔
ہنگامہ آرائی کی وجہ سے کارروائی ملتوی ہونے سے راجیہ سبھا میں وقفہ صفر اور وقفہ سوال لگاتار دوسرے دن منعقد نہیں ہوسکا اور مانسون اجلاس کے پہلے دو دن ہنگامہ آرائی کا شک