منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

 سرمایہ کاری کو بڑھانے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال

سنہا کی ضروری بنیادی ڈھانچے سے لیس پرائیویٹ اِنڈسٹریل اسٹیٹس کی تعداد بڑھانے کیلئے اَقدامات کی ہدایت دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-20
in اہم ترین
A A
’زیرو ویسٹ یاترا ہمارا عزم ‘:ایل جی کا امر ناتھ یاترا کیلئے دیہی ترقی کے محکمے کے اختراعی اقدامات کا آغاز

Sinha

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر///
لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سِنہا نے صنعتی سرمایہ کاری کی صورتحال کا جائزہ لینے اورفاسٹ ٹریک موڈ میں سرمایہ کاری کو بڑھانے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے سینئر اَفسروںکے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد کی۔
لیفٹیننٹ گورنر کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری‘ زمین کی الاٹمنٹ کی صورتحال ، نئی اِنڈسٹریل اسٹیٹس ، سرمایہ کاری کو تیز کرنے کیلئے محکمہ کی حالیہ اَقدامات ، پالیسی اَقدامات‘ نوجوانوں میں سٹارٹ اَپس کو فروغ دینے بالخصوص ٹیکنالوجی پر مبنی اور توسیع پذیر سٹارٹ اَپس اور کارپٹس، پیپر ماشی، شال، چین سلائی جیسی بڑی مصنوعات کی برآمدات میں کامیابیوں کے بار ے میں جانکاری دی گئی۔
سنہا نے ضروری بنیادی ڈھانچہ سے لیس پرائیویٹ اِنڈسٹریل اسٹیٹس کو بڑھانے کے لئے فعال اَقدامات کرنے کی ہدایت دی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اِس بات پر زور دیا کہ خواتین کے زیر قیادت اِدارے جموںوکشمیر کے مستقبل کی تشکیل کریں گے ۔اُنہوں نے کہا کہ ہمیں معیشت میں ان کی بڑھتی ہوئی موجودگی کو یقینی بنانا چاہیے اور خواتین کاروباریوں کیلئے مزید خصوصی اِنڈسٹریل اسٹیٹس کا تعین کرنا چاہیے جیسا کہ اودھمپور میں قائم کیا گیا تھا تاکہ خواتین کے ذریعے چلنے والے کاروبار اور سٹارٹ اَپس کی سہولیت فراہم کی جاسکے۔
ایل جی نے کہا کہ ۲۰۲۳جامع ایگری کلچر ترقیاتی منصوبہ ( ایچ اے ڈی پی ) سے چلنے والے زرعی صنعتی اِنقلاب کا سال ہوگااور زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں پیداوار میں اِضافہ ہوگا جو زرعی صنعتوں کو وسیع مواقع فراہم کرے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اَفسروں کو ہدایت دی کہ نئے کولڈ سٹوریج اور کولڈ چینوں کی صلاحیت کو بروئے کار لایا جائے تاکہ جموںوکشمیر یوٹی کے دیہی علاقوں میں تیز رفتار اِقتصادی ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔
سنہانے مزید بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کیلئے اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ اندرون ملک بندرگاہوں ، کنٹینر ڈیپو ئوںاور فوڈ پروسسنگ یونٹوں میں زیادہ سے زیادہ نجی سرمایہ کاری پر زو ردیں۔
اولڈ اِنڈسٹریل اسٹیٹس کے نمائندوں کے ساتھ ان کے مسائل حل کرنے کے لئے باقاعدہ میٹنگ کا طریقہ کار وضع کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اِس بات روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جی آئی ٹیگنگ نے دست کاری شعبے کو تبدیل کرنے اور برآمدات کو فروغ دینے کیلئے بے پناہ اِمکانات پیش کئے یں ۔ اُنہوں نے کہا کہ برآمد کے لئے پشمینہ جیسی مصنوعات کی صداقت کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔
سنہا نے متعلقہ اَفسروں کو نئی صنعتی اسٹیٹس میں کنکٹویٹی ، بجلی او رپانی کی سہولیات جیسی بنیادی سہولیتوں کی ترقی کو تیز کرنے کی بھی ہدایت دی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ملک کے دیگر حصوں میں تیار کردہ اِنڈسٹریل اسٹیٹس کے بہترین ماڈلوں کو نقل کرنے پر بھی زور دیا۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کٹھوعہ میں سیلاب اور اراضی دھنس جانے کے نتیجے میں۸؍ افراد از مارے گئے

Next Post

سیاچن گلیشئر پر آگ کی واردات میں فوجی کیپٹن ہلاک‘ تین اہلکار زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
سیاچن گلیشئر پر آگ کی واردات میں فوجی کیپٹن ہلاک‘ تین اہلکار زخمی

سیاچن گلیشئر پر آگ کی واردات میں فوجی کیپٹن ہلاک‘ تین اہلکار زخمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.