منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

دَل بدل: مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر کو سپریم کورٹ کا نوٹس، دو ہفتوں میں جواب طلب

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-15
in قومی خبریں
A A
سپریم کورٹ کا حکم، گیانواپی کی سیکورٹی سے متعلق عبوری حکم برقرار رہے گا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے رائے پور سڑک حادثہ کے متاثرین کو امدادی رقم دینے کا اعلان کیا

بی جے پی نے دہلی کے لوگوں کو مہنگی بجلی کا تحفہ دیا ہے : اے اے پی

نئی دہلی// مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے اور کچھ دیگر ممبران اسمبلی کے خلاف ایک سال سے زیادہ وقت سے زیر التوا نااہلی کی درخواستوں پراسمبلی اسپیکر کوفیصلہ لینے کی ہدایت دینے کی مانگ والی شیوسینا ادھو ٹھاکرے دھڑے کی رٹ درخواست پرسپریم کورٹ نے جمعہ کو نوٹس جاری کیا۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس پی ایس نرسمہا اور منوج مشرا کی بنچ نے مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر راہل نارویکر سے دو ہفتوں کے اندر اپنا جواب داخل کرنے کو کہا۔
مسٹر ٹھاکرے کی زیرقیادت پارٹی کے چیف وہپ سنیل پربھو نے 4 جولائی 2023 کو سپریم کورٹ کے سامنے ایک نئی رٹ پٹیشن دائر کرکے زیر التواء نااہلی کی کارروائی کا فیصلہ کرنے میں اسپیکر کی جانب سے عدم فعالیت کا الزام لگایا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نااہلی کا فیصلہ مقررہ مدت کے لیے اور اگر ممکن ہو تو دو ہفتوں میں کیا جائے ۔
رٹ پٹیشن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نااہلی کی کارروائی کا فیصلہ کرنے میں اسپیکر کی عدم توجہی آئینی نقطہ نظر سے ایک سنگین ناانصافی ہے ، کیونکہ اس سے نا اہل قراردئے جانے والے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ سمیت کئی ایم ایل ایز کو اسمبلی اور ذمہ دار عہدوں پر فائز رہنے کی اجازت مل گئی ہے ۔
ٹھاکرے دھڑے نے اپنی تازہ درخواست میں دلیل دی کہ اسپیکر نے 23 جون 2022 سے زیر التوا نااہلی کی درخواستوں کے سلسلے میں کوئی میٹنگ نہیں بلائی، جبکہ سپریم آئینی بنچ کے 11 مئی 2023 کے حکم کے بعد تین وفود ان کے پاس بھیجے گئے تھے ۔ ان میں ان سے کہا گیا تھا کہ وہ مناسب مدت میں فیصلہ کریں۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے لیے یہ یقینی بنانے کے لئے مناسب ہدایات جاری کرنا آئینی طور پر لازمی ہے کہ دسویں شیڈول (اینٹی ڈیفیکشن قانون) کے التزام صرف اسپیکر کے غیر فعال ہونے کی وجہ سے غیر موثر نہ ہو جائیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کے اس وقت کے اسپیکر کا چارج سنبھال رہے ڈپٹی اسپیکر کے سامنے 23 [؟][؟]جون 2022 کو کل 16 نااہلی کی درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔ اس کے پیش نظر ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے 25 جون 2022 کو نوٹس جاری کیے گئے ، جس میں باغی ارکان اسمبلی کو 27 جون 2022 تک اپنا جواب داخل کرنے کا وقت دیا گیا تھا۔ عدالت عظمیٰ نے 27 جون 2022 کو اپنے حکم کے ذریعے مسٹر شندے اور مسٹر بھرت گوگاولے اور دیگر (مساوی حیثیت والے ) ایم ایل ایز کو جولائی 2022 تک اپنا جواب داخل کرنے کا وقت دیا تھا، لیکن صورتحال یہ ہے کہ 4 جولائی 2023 تک کوئی جواب دائرنہیں کیا گیا۔ اس طرح ان 16 درخواستوں میں جواب داخل کرنے کا وقت ختم ہوگیا۔
یہ پیشرفت نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے لیڈراجیت پوار اور آٹھ دیگر ایم ایل ایز (ٹھاکرے کی قیادت والی مہا وکاس اگھاڑی حکومت کا ایک اور جزو) کے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حمایت سے مسٹر شندے کی قیادت والی حکومت میں شامل ہونے کے کچھ دنوں کے اندرآیا ہے ۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چندریان 3 کے کامیاب لانچ کے بعد ملک کی خوشی ساتویں آسمان پر ہے : کھڑگے

Next Post

سسودیا کی ضمانت کی عرضی پر سپریم کورٹ نے ای ڈی، سی بی آئی کو نوٹس بھیجا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے رائے پور سڑک حادثہ کے متاثرین کو امدادی رقم دینے کا اعلان کیا

2025-05-13
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے دہلی کے لوگوں کو مہنگی بجلی کا تحفہ دیا ہے : اے اے پی

2025-05-13
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
قومی خبریں

خارجہ سکریٹری وکرم مسری اور ان کے اہل خانہ کو سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ سوشلسٹ پارٹی

2025-05-13
’ہر گھر جھنڈ‘:’۱۵؍اگست کو لوگوں کو اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی تلقین کی جائیگی ‘
قومی خبریں

’امریکہ-چین ٹیرف کی کٹوتی ہندوستان کے لیے موقع بھی، چیلنج بھی’ہے ‘

2025-05-13
جموں سے سرینگر کیلئے صبح کی پرواز یکم اپریل سے شروع ہوگی
قومی خبریں

32 ہوائی اڈے مسافرطیاروں کے لیے 15مئی تک بند

2025-05-12
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
قومی خبریں

مودی نے اعلیٰ سطحی میٹنگ میں سرحدی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-12
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
قومی خبریں

شیوراج نے پاکستان کی سرحد سے متصل اضلاع میں زراعت سے متعلق کاموں کا جائزہ لیا

2025-05-12
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مستقل کمیشن پر عدالت کا فیصلہ خواتین افسران کے حوصلے بلند کرے گا: کانگریس

2025-05-12
Next Post
کورونا کیسز میں اضافہ تشویش کی بات نہیں: سسودیا

سسودیا کی ضمانت کی عرضی پر سپریم کورٹ نے ای ڈی، سی بی آئی کو نوٹس بھیجا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.