منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

دھوکے بازوں، جعلسازوں کا بی جے پی قیادت کے ساتھ تعلق کے دعووں کی حقیقت کیا ہے : کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-09
in قومی خبریں
A A
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے رائے پور سڑک حادثہ کے متاثرین کو امدادی رقم دینے کا اعلان کیا

بی جے پی نے دہلی کے لوگوں کو مہنگی بجلی کا تحفہ دیا ہے : اے اے پی

نئی دہلی//کانگریس کہا ہے کہ یہ حیرت کی بات ہے کہ ان دنوں جتنے دھوکہ باز، بلیک میلر، جھانسہ دینے والے اور گھپلے باز پکڑے جارہے ہیں ان میں کئی خود کو وزیر اعظم کے دفتر سے وابستہ، وزیر داخلہ امت شاہ کا قریبی یا بی جے پی کے صدر جے پی نڈا سے براہ راست رابطہ ہونے کا دعویٰ کررہے ہیں۔
کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے ہفتہ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ اس طرح کی صورتحال پہلی بار دیکھی جا رہی ہے ۔ ایسا لگتا ہے کہ ٹھگی کا ایک بڑا برگد نئی دہلی میں ہے اور اس کے نیچے گھاس پھوس کی طرح ٹھگ چل رہے ہیں۔ دھوکہ بازوں اور جعلسازوں کا جھنڈ سنگھ پریوار کے ایکو سسٹم کے تحت پروان چڑھ رہا ہے اورپکڑے جانے پر یہ سارے جعلساز خود کو پی ایم او سے وابستہ، وزیر داخلہ اور بی جے پی صدر کے قریبی بتارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہونا چاہئے کہ کیا ٹھگ، جعلساز، دھوکہ باز اور گھپلہ باز ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت مودی حکومت میں کام کررہے ہیں یا نام نہاد سپریم لیڈر، ان دھوکے بازوں سے بے خبرہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ عقلمندوں کو عقلمند ملتے ہیں لیکن بی جے پی کی اعلیٰ قیادت کو ٹھگ مل رہے ہیں۔ وہ ٹھگوں کے لیے مقناطیس بنے ہیں اور ٹھگ ان کے گرد منڈلاتے ہوئے ان کا نام استعمال کرتے ہوئے وزیٹنگ کارڈز میں ان کے دفاتر کا نام لگارہے ہیں۔
ترجمان نے کہا، ”گزشتہ چند برسوں میں جتنے بھی ٹھگ پکڑے گئے ہیں وہ سب بی جے پی قیادت کے قریبی ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ آج جو چارو طرف ‘ٹھگس آف ہندوستان’ نظر آرے ہیں، اصل پاورفل کابینہ انہیں ٹھگوں کی ہے ۔ کوئی ٹھگ خود کو امت شاہ کا بھتیجا بتاتا ہے ، کوئی نڈا کا قریبی کہتا ہے ۔ انہوں نے کئی ریاستوں کے ایم ایل ایز کو بے وقوف بنادیا ہے ۔ سوال یہ ہے کہ ان میں اتنا اعتماد آتا کہاں سے ہے ۔ سب جانتے ہیں کہ بی جے پی لیڈر ووٹ لے کر عوام کو دھوکہ دیتے ہیں، کام نہیں کرتے ۔ لیکن یہ ٹھگ تو ان کے نام پر پیسے لے کر بھی کام نہیں کر رہے ۔
انہوں نے کہا، ‘‘یش امین عرف وراج شاہ خود کو امت شاہ کا بھتیجا بتا کر ایم ایل اے کو وزیر بنا رہے تھے ۔ برجیش رتن نے خود کو امت شاہ کا قریبی بتاکر ایک تاجر سے 2 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کی لیکن شکایت پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ شاہ تو شاہ، شہنشاہ بھی کم نہیں ہیں۔ انکت کمار، واسودیو، ستیندر یہ سبھی اپنے آپ کو پی ایم او کا افسر کہتے ہیں۔ وزیراعظم آفس کا نام لے کر دھوکہ دیتے ہیں، وزیٹنگ کارڈ چھپارکھے ہیں۔
کانگریس کے ترجمان نے سوال کیا کہ پی ایم او ان ٹھگوں کو عزت مآب وزیر اعظم کے دفتر کا نام استعمال کرنے اور اسے داغدار کرنے کی اجازت کیسے دے سکتا ہے ۔ ایسا کیوں ہے کہ وہ صرف ایک مبہم خبر کا حصہ بن گئے اور ایجنسیوں کی جانب سے کوئی سخت کارروائی نہیں کی گئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی ای ڈی۔ سی بی آئی کی مدد سے کام میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں : کیجریوال

Next Post

طیب اردوان کا نیٹو ممبر شپ کیلئے یوکرین کی حمایت کا اعلان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے رائے پور سڑک حادثہ کے متاثرین کو امدادی رقم دینے کا اعلان کیا

2025-05-13
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے دہلی کے لوگوں کو مہنگی بجلی کا تحفہ دیا ہے : اے اے پی

2025-05-13
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
قومی خبریں

خارجہ سکریٹری وکرم مسری اور ان کے اہل خانہ کو سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ سوشلسٹ پارٹی

2025-05-13
’ہر گھر جھنڈ‘:’۱۵؍اگست کو لوگوں کو اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی تلقین کی جائیگی ‘
قومی خبریں

’امریکہ-چین ٹیرف کی کٹوتی ہندوستان کے لیے موقع بھی، چیلنج بھی’ہے ‘

2025-05-13
جموں سے سرینگر کیلئے صبح کی پرواز یکم اپریل سے شروع ہوگی
قومی خبریں

32 ہوائی اڈے مسافرطیاروں کے لیے 15مئی تک بند

2025-05-12
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
قومی خبریں

مودی نے اعلیٰ سطحی میٹنگ میں سرحدی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-12
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
قومی خبریں

شیوراج نے پاکستان کی سرحد سے متصل اضلاع میں زراعت سے متعلق کاموں کا جائزہ لیا

2025-05-12
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مستقل کمیشن پر عدالت کا فیصلہ خواتین افسران کے حوصلے بلند کرے گا: کانگریس

2025-05-12
Next Post
اردگان یوکرین روس مذاکرات کی میزبانی کریں گے

طیب اردوان کا نیٹو ممبر شپ کیلئے یوکرین کی حمایت کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.