نئی دہلی// کانگریس نے پنجاب کے لئے سیاسی امور کی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں سینئر لیڈر ہریش چودھری، ریاستی صدر امریندر سنگھ راجاورنگ، پرتاپ سنگھ باجوہ، امبیکا سونی سمیت 31 لیڈروں کو جگہ دی گئی ہے ۔
یہ جانکاری دیتے ہوئے کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ ریاست کے سرکردہ لیڈروں کے ساتھ ساتھ کانگریس کے اراکین پارلیمنٹ، ایم ایل ایز اور ریاست کے سابق چیف منسٹرس کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ کانگریس ممبران پارلیمنٹ ڈاکٹر امر سنگھ، رونیت سنگھ بٹو، منیش تیواری کے ساتھ ساتھ سابق وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چنی، سابق ریاستی صدر راجندر کور بھٹل، نوجوت سنگھ سدھو، سکھ پال سنگھ کھیرا اور کئی سینئر لیڈروں کو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے ۔