پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

لاء کمیشن تک یونیفارم سول کوڈ کے بارے میں اپنا جواب پہنچائیے ،آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی اپیل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-27
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

32 ہوائی اڈے مسافرطیاروں کے لیے 15مئی تک بند

مودی نے اعلیٰ سطحی میٹنگ میں سرحدی صورتحال کا جائزہ لیا

نئی دہلی// آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد فضل الرحیم مجددی نے کہا ہے کہ ملک میں مسلم پرسنل لا کا تحفظ اور اس کو متأثر کرنے والے کسی بھی قانون کو روکنا بورڈ کے بنیادی مقاصد میں سے ہے ۔یہ بات انہوں آج یہاں جاری ایک بیان میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ اس لئے بورڈ اپنے ابتداء قیام سے ہی یونیفارم سول کوڈ کی مخالفت کرتا ر ہا ہے ، بدقسمتی سے حکومت اور حکومتی ادارے بار بار اس مسئلہ کو اٹھاتے ہیں، لا کمیشن آف انڈیا نے 2018ء میں بھی اس پر رائے مانگی تھی، بورڈ نے اس کا تفصیلی اور مدلل جواب داخل کیا تھا، جس کا خلاصہ یہ تھا کہ یونیفارم سول کوڈ دستور کی روح کے خلاف ہے اور یہ ملک کے مفاد میں نہیں ہے ، بلکہ اس سے نقصان کا اندیشہ ہے ، بورڈ کے ایک وفد نے بالمشافہ بھی لاء کمیشن کے سامنے اپنے دلائل رکھے تھے اور بڑی حد تک کمیشن نے اسے قبول کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ فی الحال یونیفارم سول کوڈ کی ضرورت نہیں ہے ۔ مگر بدقسمتی سے اس نے دوبارہ 14 جون 2023کو عوام کے نام ایک نوٹس جاری کر کے یونیفارم سول کوڈ کے سلسلہ میں رائے طلب کی ہے اور 14؍ جولائی 2023ء تک جواب داخل کرنے کا وقت رکھا گیا ہے ۔
جنرل سکریٹری بورڈ نے اپنے اس بیان میں مزید کہا کہ بورڈ شروع ہی سے اس سلسلے میں متحرک ہے ، بورڈ نے کمیشن کو ایک خط لکھتے ہوئے اس پر سخت ناراضگی ظاہر کی ہے کہ ایسے اہم مسئلہ کے لئے صرف ایک ماہ کی مدت رکھی گئی ہے ۔ اس لئے اس مدت کو بڑھا کر کم سے کم چھ ماہ کیا جائے ، اس کے ساتھ ساتھ بورڈ نے ملک کے مشہور اور ماہر قانون دانوں کے ساتھ اس کا جواب داخل کرنے کے سلسلے میں مشاورت کر کے ایک تفصیلی جواب بھی مرتب کیا ہے ، جو تقریبا سو صفحات پر مشتمل ہے ، جس میں یونیفارم سول کوڈ کے تمام پہلوؤں کو واضح کرتے ہوئے ملک کے اتحاد اور جمہوری ڈھانچے کو پہنچنے والے امکانی نقصانات کو پیش کیا گیا ہے ،اس کے علاوہ لاء کمیشن کی ویب سائٹ پر جواب داخل کرنے اور یو سی سی کے خلاف اپنا نقطۂ نظر ظاہر کرنے کے لئے ایک مختصر نوٹ بھی مرتب کیا گیا ہے ۔
جنرل سکریٹری نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا ایک وفد جو تمام مذہبی وملی تنظیموں کے سربراہوں پر مشتمل ہوگا، عنقریب لاء کمیشن کے چیئر مین سے بالمشافہ ملاقات کرکے صورت حال واضح کرنے کی کوشش کرے گا اور اس کے ذمہ داران مختلف اقلیتی نمائندوں، قبائلی قائدین، اپوزیشن لیڈروں، سیکولر ذہن اکثریتی فرقہ کے سیاسی وسماجی لیڈروں سے ملاقاتیں بھی کر رہا ہے اور یہ ملاقاتیں نتیجہ خیز ثابت ہو رہی ہیں، امید ہے کہ جلد ہی ان حضرات کے ساتھ ایک خصوصی نشست اور پریس کانفرنس منعقد کی جائے گی؛ اس لئے تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ لاء کمیشن کے اس ای میل: ([email protected]) پر لاء کمیشن آف انڈیا کو درج ذیل عبارت پر مشتمل ای میل انگریزی، ہندی ، اردو یا اپنی مقامی زبان میں بھیجیں:
‘‘مجھے یونیفارم سول کوڈ پر سخت اعتراض ہے ، یہ ہمارے ملک کے تکثیری ڈھانچہ اور تنوع کو کمزور کر دے گا اور یہ آئین میں دی گئی مذہبی آزادی کے مغائر ہوگا، اس سے ملک کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا، بلکہ قومی یکجہتی کو نقصان پہنچے گا؛ اس لئے یونیفارم سول کوڈ ہر گز نہیں لایا جائے اور بہتر ہے کہ دستور کے رہنما اصول کی دفعہ :44 کو حذف کر دیا جائے ’’
جنرل سکریٹری نے مزید کہا کہ بورڈ چاہتا ہے کہ کم از کم پانچ لاکھ اعتراضات داخل کئے جائیں؛ اس لئے مسلم تنظیموں اور اداروں سے بھی اور افرادو شخصیتوں سے بھی پرزور اپیل کی جاتی ہے کہ وہ پورے اہتمام کے ساتھ اپنا اعتراض داخل کریں اور اس کی ایک کاپی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کو بھی اس ای میل ([email protected]) پر بھیجیں، نیز برادران وطن کے ذریعہ بھی اعتراض داخل کرانے کی کوشش کریں اور مختلف مرحلوں میں بورڈ کی طرف سے جو اپیل کی جائے ، اس کے مطابق عمل کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ملک میں منشیات کا کاروبار نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی ملک کو اس کا ذریعہ بننے دیں گے : شاہ

Next Post

دہلی میں بجلی کی شرحوں میں اضافہ ہوگا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں سے سرینگر کیلئے صبح کی پرواز یکم اپریل سے شروع ہوگی
قومی خبریں

32 ہوائی اڈے مسافرطیاروں کے لیے 15مئی تک بند

2025-05-12
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
قومی خبریں

مودی نے اعلیٰ سطحی میٹنگ میں سرحدی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-12
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
قومی خبریں

شیوراج نے پاکستان کی سرحد سے متصل اضلاع میں زراعت سے متعلق کاموں کا جائزہ لیا

2025-05-12
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مستقل کمیشن پر عدالت کا فیصلہ خواتین افسران کے حوصلے بلند کرے گا: کانگریس

2025-05-12
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

2025-05-10
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ
قومی خبریں

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

2025-05-10
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

ہمیں اپنی فوج کی بہادری، ہمت اور وژن پر فخر: لوک سبھا اسپیکر

2025-05-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

پورا ملک سندور آپریشن کی حمایت میں فوج کے ساتھ کھڑا ہے : کانگریس

2025-05-10
Next Post
بجلی بحران کی وجہ ؟’مانگ میں اضافہ اور پیداوارمیں کمی ہے‘

دہلی میں بجلی کی شرحوں میں اضافہ ہوگا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.