جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

نیدرلینڈ نے ویسٹ انڈیز سے چھینی فتح

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-27
in کھیل
A A
لینڈل سیمنز نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

ہرارے//نیدرلینڈز نے پیر کو گروپ اے ورلڈ کپ کوالیفائر کے ایک دلچسپ مقابلے میں ویسٹ انڈیز کو سپر اوور میں شکست دے کر زبردست الٹ پھیر کیا۔
ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے نکولس پورن (65 گیندوں پر 104 رنز) کی طوفانی سنچری کی بدولت 50 اوورز میں 374 رنز بنائے۔ نیدرلینڈز نے بھی تیجا ندامانورو (76 گیندوں پر 111 رنز) کی سنچری کی بنیاد پر 50 اوورز میں اس اسکور کی برابری کرلی۔
جب میچ سپر اوور تک پہنچا تو لوگن وین بیک ہالینڈ کے ہیرو بن کر ابھرے۔ انہوں نے پہلے سپر اوور میں جیسن ہولڈر کے خلاف تین چوکے اور تین چھکے لگا کر 30 رنز بنائے۔ اس کے بعد انہوں نے گیند کے ساتھ آٹھ رن کے عوض دو وکٹ لے کر ونڈیز کی شکست پر مہر ثبت کردی۔
اس سے قبل ویسٹ انڈین اوپنرز برینڈن کنگ (81 گیندوں، 13 چوکوں، 76 رنز) اور جانسن چارلس (55 گیندوں، نو چوکوں، ایک چھکے، 54 رنز) نے پہلے وکٹ کے لیے 101 رنز کی شراکت داری کرکے ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔ پورن نے ون ڈے کرکٹ میں اپنی دوسری سنچری بناتے ہوئے کپتان شائی ہوپ (38 گیندوں، 47 رنز) کے ساتھ 108 رنز کی شراکت داری کی۔ ہوپ کا وکٹ گرنے کے بعد روماریو شیپارڈ (صفر) اور ہولڈر (آٹھ) بھی جلد ہی پویلین لوٹ گئے، لیکن پورن نے کیمو پال کے ساتھ 40 گیندوں پر 79 رنز کی شراکت داری کرکے کیریبین ٹیم کو 374 رنز تک پہنچا دیا۔ پورن نے 65 گیندوں پر 9 چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 104 رن بنائے جبکہ پال نے 25 گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 46 رنز بنائے۔
ابتدائی طور پر ہالینڈ کے لیے یہ ہدف ناممکن نظر آرہا تھا لیکن ڈچ ٹیم نے جد و جہد کی ذہنیت کے ساتھ بیٹنگ کی۔ 170 پر چار بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد تیجا نے اسکاٹ ایڈورڈز کے ساتھ 143 رنز کی قیمتی شراکت داری کی۔ ایڈورڈز نے اس شراکت میں 67 رنز بنائے، انہوں نے 47 گیندوں پر چھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ تیجا نے 76 گیندوں پر 11 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 111 رنز بنائے، حالانکہ 46 ویں اوور میں 327 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد ہالینڈ ابھی ہدف سے بہت دور تھا۔
ایک ایسے وقت میں جب نیدرلینڈز کو چار اوورز میں 48 رنز درکار تھے، وان بیک نے مشکل کشاں کا رول ادا کیا۔ انہوں نے 14 گیندوں پر تین چوکے اور ایک چھکا لگا کر 28 رنز کی اننگز کھیلی۔ دوسرے اینڈ سے آریان دت نے نو گیندوں پر 16 رنز بنا کر ان کا خوب ساتھ دیا اور وان بیک-آرین نے آٹھویں وکٹ کے لیے 44 رنز کی شراکت داری کی۔ آخری اوور میں دونوں بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے باوجود نیدرلینڈز میچ برابر کرنے میں کامیاب ہو گئی جس کے بعد وان بیک نے سپر اوور میں کرشماتی آل راؤنڈ کارکردگی پیش کرتے ہوئے ڈچ ٹیم کو یادگار فتح دلا دی۔
آئی سی سی کے ضابطوں کے مطابق، اس جیت کی بدولت نیدرلینڈ دو پوائنٹ کے ساتھ کوالیفائر کے سپر 6 مرحلے میں داخلہ کرے گی کیونکہ اس نے پہلے مرحلے میں سپر 6 مرحلے کی ایک اور ٹیم (ویسٹ انڈیز) کو شکست دی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کاشی کو انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کا تحفہ ملے گا

Next Post

ویمنز ایشز: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 89 رنز سے ہرا دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
کھیل

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ متاثر کرتی ہے، آسٹریلوی کپتان

2026-05-31
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انڈین اوپن آف سرفنگ: مینس اوپن کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

2026-05-31
Next Post
آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو سات وکٹوں سے ہرایا

ویمنز ایشز: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 89 رنز سے ہرا دیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.