بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہائبرڈ ماڈل مسترد کرچکا ہوں، پورا ایشیا کپ پاکستان میں ہونا چاہیے: ذکا اشرف

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-23
in کھیل
A A
ہائبرڈ ماڈل مسترد کرچکا ہوں، پورا ایشیا کپ پاکستان میں ہونا چاہیے: ذکا اشرف
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

اسلام آباد// پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیرمین ذکا اشرف نے اس سال ایشیا کپ کے لیے منظور کیے گئے ہائبرڈ ماڈل کو ’ناانصافی‘ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا چیئرمین بننے پر اس ماڈل کا جائزہ لینے کی کوشش کریں گے۔
ڈان میں شائع رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر پی سی بی کے چیئرمین کے طور پر واپس آنے والے ذکا اشرف نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلا نکتہ یہ ہے کہ میں نے ماضی میں ہی ایشیا کپ کے ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کر دیا تھا کیونکہ میں اس سے متفق نہیں ہوں، ایشین کرکٹ کونسل بورڈ نے فیصلہ کیا تھا کہ ٹورنامنٹ مکمل طور پر پاکستان میں کرایا جائے تاہم، بڑے میچز کہیں اور منعقد کیے جا رہے ہیں اور صرف نیپال جیسی چھوٹی ٹیمیں پاکستان میں کھیلیں گی، یہ پاکستان کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ میزبان ہونے کے ناطے مکمل ایشیا کپ پاکستان میں ہونا چاہیے۔
ذکا اشرف کا بطور پی سی بی چیئرمین انتخاب متوقع ہے کیونکہ انہیں وزیر اعظم شہباز شریف نے پی سی بی بورڈ آف گورنرز میں تعینات کیا تھا۔70 سالہ ذکا اشرف نے کہا کہ وہ 31 اگست سے 17 ستمبر تک پاکستان اور سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ میں تبدیلیاں لانے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ پچھلی انتظامیہ نے کیا فیصلہ کیا ہے کیونکہ مجھے اس سے متعلق معلومات تک رسائی نہیں ہے، میں جاکر دیکھوں گا اور کوشش کروں گا کہ کم سے کم وقت میں وہ کام کروں جو پاکستان کے بہترین مفاد میں ہو۔
ماضی میں بھی چیئرمین کے عہدے پر فائز رہنے والے ذکا نے ایشیا کپ کے معاملے پر ہندوستانی قیادت سے بات چیت کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے مسائل زیر التوا ہیں اور میں اس معاملے کی گہرائی میں نہیں جا رہا کیونکہ میں نے باضابطہ طور پر ذمہ داری نہیں سنبھالی ہے۔
اگرچہ ذکا اشرف کے بیانات کے بارے میں بی سی سی آئی کے کسی اہلکار یا اے سی سی کی طرف سے کوئی باضابطہ تبصرہ نہیں کیا گیا لیکن ایسا لگتا ہے کہ اس مرحلے پر ہائبرڈ ماڈل میں مزید تبدیلی ممکن نظر نہیں آتی۔
ماڈل کے مطابق چار میچز پاکستان میں اور نو سری لنکا میں منعقد ہونے ہیں جس پر نجم سیٹھی کی زیر سربراہی پی سی بی کی عبوری انتظامی کمیٹی نے اتفاق کیا تھا۔
نجم سیٹھی نے ہائبرڈ ماڈل کی تجویز اس وقت پیش کی تھی جب بی سی سی آئی نے ایونٹ کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا تھا۔
دریں اثنا، ذکا اشرف کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بین الصوبائی رابطہ کے وزیر احسان الرحمٰن مزاری نے کہا کہ نئے چیئرمین کے انتخاب تک پی سی بی کے الیکشن کمشنر پی سی بی کے معاملات دیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ سے قبل انتخابات کے انعقاد کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی، یہ واضح ہے کہ انتخابات کے بعد ذکا اشرف ہی پی سی بی کے نئے سربراہ ہوں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہندوستانی اپنی ٹیم کو دورہ پاکستان کی اجازت نہ دے کر کرکٹ کو سیاست زدہ کر رہا ہے۔
احسان الرحمٰن نے کہا کہ ہندوستان کو اپنی ضد چھوڑ کر پاکستان میں کرکٹ کھیلنی چاہیے، میرا ذاتی طور پر ماننا ہے کہ اگر ہندوستان پاکستان نہیں آتا تو پاکستان کو بھی ان کے ملک کا دورہ نہیں کرنا چاہیے، اگر ہندوستان کسی غیر جانبدار مقام پر کھیلنے کا انتخاب کرتا ہے تو پاکستان کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی عبوری انتظامی کمیٹی کی مدت 19 جون کی رات ختم ہو گئی تھی اور اس کے بعد کیے گئے فیصلوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسپیشل اولمپکس: ہندوستان نے تمغوں کی نصف سنچری بنائی

Next Post

کرکٹ کے الیکشن میں اندھا پیسہ چلتا ہے: راشد لطیف کا الزام

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

2025-07-09
انگلش ٹیم میں کپتانی کے معاملے پر نئی تجویز سامنے آگئی
کھیل

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

2025-07-09
پاکستان کے خلاف جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ کی پلے آف میں پہنچنے کی امید برقرار
کھیل

سیور برنٹ ہندوستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں انگلینڈ کی کپتانی کریں گی

2025-07-09
کھیل

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

2025-07-08
کھیل

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

2025-07-08
کھیل

دھونی نے رانچی میں سادگی کے ساتھ اپنی 44ویں سالگرہ منائی

2025-07-08
نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
Next Post
کرکٹ کے الیکشن میں اندھا پیسہ چلتا ہے: راشد لطیف کا الزام

کرکٹ کے الیکشن میں اندھا پیسہ چلتا ہے: راشد لطیف کا الزام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.