نئی دہلی// وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بدھ کو بین الاقوامی یوگا دن کے موقع پر مقامی طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت پر بحریہ کے اہلکاروں کے ساتھ یوگا کریں گے ۔
ایڈمرل آر ہری کمار، چیف آف دی نیول اسٹاف،محترمہ کلا ہری کمار، صدر نیول ویلفیئر اینڈ ہیلتھ ایسوسی ایشن، بحریہ اور وزارت دفاع کے سینئر افسران بھی اس موقع پر یوگا میں حصہ لیں گے ۔
اس کے علاوہ اگنی پتھ اسکیم کے تحت بحریہ میں حال ہی میں بھرتی ہونے والے اگنی ویر بھی اس پروگرام میں حصہ لیں گے ۔ یوگا سیشن کے بعد وزیر دفاع وہاں موجود لوگوں سے خطاب کریں گے اور یوگا انسٹرکٹرز کو اعزاز سے نوازیں گے ۔
بحریہ اس موقع پر اپنی رسائی اور سرگرمیوں کے بارے میں ایک خصوصی ویڈیو بھی جاری کرے گی، جس میں اس سال کی تھیم ‘اوشین رنگ آف یوگا’ پر زور دیا جائے گا۔ مختلف بحری جہاز اس سال کے یوم یوگا کی تھیم ‘واسودھیو کٹمبکم’ کے پیغام کو آگے بڑھانے کے لیے اس وقت دوستانہ غیر ملکی دوروں پر ہیں۔ یوگا کا نواں عالمی دن 2014 میں اپنے آغاز کے بعد اس سال منایا جا رہا ہے ۔
بعد میں وزیر دفاع کوچی میں ساوتھرن نیول کمانڈ انٹیگریٹڈ سمیلیٹر کمپلیکس دھرو کا افتتاح بھی کریں گے ۔










