منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

لوگوں کی بات سننے سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے : راہل گاندھی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-18
in قومی خبریں
A A
مجھے بتایا گیا تھا کہ کشمیر میں مجھ پر گرینیڈ پھینکا جائے گا :راہل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

ممبئی/نئی دہلی//کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے یہاں منعقد پہلی تین روزہ قومی قانون ساز کانفرنس میں حصہ لینے والے عوامی نمائندوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ عوام کی بات سنی جانی چاہئے کیونکہ جمہوریت کو لوگوں کی باتیں سننے سے طاقت ملتی ہے ۔
ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے قانون سازوں کو مبارکباد دیتے ہوئے مسٹر راہل گاندھی نے کانفرنس کے آخری دن منتظمین کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ اس طرح کی کانفرنس کا انعقاد ضروری ہے ۔ یہ پہلی کانفرنس ہے جس میں پورے ملک سے ایم ایل اے نے شرکت کی ہے اور پارٹی لائنوں سے اٹھ کر خیالات کا تبادلہ کر رہے ہیں۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ ہندوستانی جمہوریت سماجی تانے بانے کی ایسی منفرد مثال ہے جو تمام ذاتوں، طبقات، مذاہب، خطوں اور فرقوں کے لوگوں کو مساوی حقوق کے ساتھ جینے کا موقع فراہم کرتی ہے ۔ ہمیں انسانیت اور اتحاد کا یہ راستہ مہاتما گاندھی سے لے کر بی آر امبیڈکر، عظیم سماجی مصلح واسوانا، نارائن گرو، گرو نانک دیو جیسے عظیم انسانوں نے دکھایا ہے ۔ ان تمام عظیم انسانوں نے معاشرے میں تنوع میں اتحاد کا موثر نظریہ دیا ہے اور ان کے نظریات ہمارے معاشرے کی میراث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان عظیم انسانوں کی سب سے بڑی بات یہ تھی کہ وہ دوسروں کی باتوں پر کان دھرتے تھے اور ان کی بات سن کر عام آدمی کی خوبیوں اور علم کو پرکھ کر ان کے جذبات کی نشاندہی کرتے تھے ۔
مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ اپنی عوامی زندگی کے آخری 10 مہینوں کے دوران اور خاص طور پر بھارت جوڑو یاترا کے دوران انہوں نے لوگوں کے ساتھ بات چیت کی طاقت کو پہچانا ہے اور اس طاقت کے معجزے کو محسوس کیا ہے جو لوگوں کی باتیں سن کر آتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کی ذمہ داری اس کے قائدین پر عائد ہوتی ہے اور جو قائدین یہاں موجود ہیں ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کے مستقبل کو سمت دینے کے لئے اپنی ذمہ داریوں کو ادا کریں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملک کا ہر لیڈر سب کو ساتھ لے کر چلنے کے اصول پر آگے بڑھے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شاہین کی ٹیسٹ میں واپسی پر چیف سلیکٹر کا اہم بیان،آرام کی نہیں زیادہ کرکٹ کھیلنے کی ضرورت

Next Post

پرہلاد جوشی کی قیادت میں ہندوستانی پارلیمانی خیر سگالی وفد کا اروگوے کا دورہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
Next Post

پرہلاد جوشی کی قیادت میں ہندوستانی پارلیمانی خیر سگالی وفد کا اروگوے کا دورہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.