الریاض//
فریضہ حج کی ادائی کی خاطر دنیا بھر سے مسلمان عازمین حج کی بڑی تعداد سعودی عرب پہنچ رہی ہے۔
مملکت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘نے مناسک حج ادا کرنے والے عازمین کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ آمد کی تصاویر جاری کی ہیں۔حج سیزن کا آغاز 26 جون کو ہو گا، تاہم اس کا باقاعدہ اعلان ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کے بعد سعودی حکومت کرے گی۔ کرونا وبا کے بعد اس سال پہلی مرتبہ 2.6ملین فرزندان توحید حج کا فریضہ ادا کریں گے۔