ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

یوش گوئل نے ڈی پی آئی آئی ٹی اور 8 وزارتوں کے ساتھ پی ایم گتی شکتی پر میٹنگ کی صدارت کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-16
in قومی خبریں
A A
موجودہ مالی سال میں برآمدات 400 بلین سے زیادہ ہوں گی: گوئل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

نئی دہلی،//کامرس وصنعت ، صارفین کے امور ، خوراک و تقسیم عامہ اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ پی ایم گتی شکتی کو علاقائی ترقیاتی طریقہ کار کے ساتھ مؤثر طور پر نافذ کیا جانا چاہئے تاکہ اس کے فوائد بنیادی ڈھانچے کے سیکٹر سے آگے ملک کو حاصل ہوسکیں۔ مسٹرگوئل نے کل شام نئی دہلی میں ڈی پی آئی آئی ٹی اور 8 متعلقہ وزارتوں کے ساتھ پی ایم گتی شکتی میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ وزیر موصوف نے شرکت کرنے والی وزارتوں / محکموں پر زور دیا کہ وہ ہندوستان کے بنیادی ڈھانچے اور اقتصادی ترقی میں مزید تیزی لانے کے لئے مربوط پلیٹ فارم کی مکمل صلاحیت کا استعمال کریں۔
مسٹرگوئل نے کہا کہ کوآپریٹوز اور اسٹارٹ اپس کے ذریعہ پی ایم گتی شکتی کے مربوط فریم ورک اور نیشنل ماسٹر پلان (این ایم پی) کے اعداد وشمار کو استعمال کرتے ہوئے زرعی آراضی پر مشترکہ سہولیات قائم کر کے زرعی سیکٹر کی مدد کی جاسکتی ہے ۔ وزیر موصوف نے اس بات کو اجاگر کیا کہ پی ایم گتی شکتی کے تحت ایرا ڈولپمنٹ ایپروچ کو نیتی آیوگ کے امنگوں والے اضلاع کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔
میٹنگ میں صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے سینئر عہدیداروں کے علاوہ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت، وزارت ریلوے ، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کی وزارت، شہری ہوا بازی کی وزارت، بجلی ، پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت، ٹیلی مواصلات کا محکمہ (ڈی او ٹی)، نئی اور قابل تجدید توا نائی کی وزارت ، بھاسکر آچاریہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسپیس ایپلی کیشن اینڈ جیو انفارمیٹکس (بی آئی ایس اے جی [؟] این) اور قومی صنعتی راہداری ترقیاتی کارپوریشن (این آئی سی ڈی سی) کے نمائندوں نے شرکت کی۔
ڈی پی آئی آئی ٹی کی اسپیشل سکریٹری محترمہ سومیتا ڈاورا نے این ایم پی کے اعداد وشمار کی کوالٹی کو بہتر بنانے ، ڈاٹا لیئرس کا معیار قائم کرنے ، کوالٹی کو بہتر بنانے کا منصوبہ (کیو آئی پی) اور بہتر منصوبہ بندی کا نظام قائم کرنے میں پی ایم گتی شکتی کی پیش رفت کا جائزہ پیش کیا۔ سماجی سیکٹر کی منصوبہ بندی کے لئے این ایم پی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنے کی خاطر پانچ نئی وزارتوں کو پی ایم گتی شکتی میں شامل کرنے کی تجویز پیش کی گئی، جو پہلے سے موجود سماجی سیکٹر کے 14 محکموں / وزارتوں کے علاوہ ہیں، تاکہ ملک میں سماجی اقتصادی ترقی کو تیز کیا جاسکے ۔ گھریلو لاجسٹکس کے ماحول کو بہتر بنانے کے علاوہ ڈی پی آئی آئی ٹی ایگزم لاجسٹکس کو بہتر بنانے کے لئے بھی مسلسل کام کر رہی ہے ۔ ایک ایگزم لاجسٹکس گروپ دیگر متعلقہ محکموں / وزارتوں کے ساتھ مل کر قائم کیا گیا ہے ۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے لاجسٹکس پرفارمنس انڈیکس (ایل پی آئی) کے تمام پیمانوں پر ملک کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے ایک ایکشن پلان جلد ہی تیار کیا جائے گا اور اس پر عمل کیا جائے گا۔ جی ایس ٹی این ڈاٹا کے ساتھ یونیفائڈ لاجسٹکس انٹر فیس پلیٹ فارم (یو ایل آئی پی) کے ساتھ مربوط کر کے کارگو کی شروع سے آخر تک کثیر ماڈل والی ٹریکنگ کو یقینی بنانے کی بھی کوششیں کی جارہی ہیں۔ مرکزی تربیتی اداروں میں پی ایم گتی شکتی پر تربیتی ماڈیولز کے ذریعہ ریاستی سطح کے عہدیداروں کی صلاحیت سازی کی بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہائبرڈ ماڈل منظور، ایشیا کپ کے 4 میچز پاکستان باقی 9 سری لنکا میں منعقد ہوں گے

Next Post

برج بھوشن کے خلاف چارج شیٹ داخل،پوکسومعاملے میں راحت کی امید

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

2025-05-10
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ
قومی خبریں

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

2025-05-10
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

ہمیں اپنی فوج کی بہادری، ہمت اور وژن پر فخر: لوک سبھا اسپیکر

2025-05-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

پورا ملک سندور آپریشن کی حمایت میں فوج کے ساتھ کھڑا ہے : کانگریس

2025-05-10
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
Next Post
الزامات سے صاف ہوکر نکلوں گا: برج بھوشن

برج بھوشن کے خلاف چارج شیٹ داخل،پوکسومعاملے میں راحت کی امید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.