بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ڈانگری متاثرین کاجموں پونچھ شاہراہ پر دھرنا دیا، حملہ آوروں کو سزا دینے کا مطالبہ

’سنا ہے کیس حل ہو چکا ہے تاہم ابھی تک حملہ آوروں کا کوئی اتہ پتہ نہیں چل سکا ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-13
in اہم ترین
A A
ڈانگری دہشت گردی واقعہ کے متاثرین کا احتجاج‘شاہراہ بلاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

جموں//
جموںکشمیر کے راجوری ضلع میں یکم جنوری۲۰۲۳کو ملی ٹینٹ حملے میں سات عام شہریوں کی ہلاکت میں ملوث ملی ٹینٹوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی مانگ کو لے کر متاثرین نے پیر کے روز جموں پونچھ شاہراہ پر دھرنا دیا جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہو کررہ گئی۔
متاثرین نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ ڈانگری حملے میں ملوث ملی ٹینٹوں کو جلدا زجلد گرفتار کیا جائے ۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ ڈانگری متاثرین نے پیر کے روز انتظامیہ کے خلاف سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے اور الزام لگایا کہ ابھی تک ملوث افراد کو گرفتار ہی نہیں کیا گیا۔
مظاہرین نے بتایا کہ یکم جنوری۲۰۲۳کو راجوری کے ڈانگری گاوں میں ملی ٹینٹوں نے نہتے شہریوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سات عام شہری ہلاک جبکہ کئی دیگر زخمی ہوئے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک حملہ آوروں کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی جو حیران کن ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کی جلدا زجلد شناخت کرکے انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے ۔
مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھائے تھے جن پر ڈانگری حملے میں ملوث ملی ٹینٹوں کو کیفر کردار پہنچانے کے الفاظ درج تھے ۔
معلوم ہوا ہے کہ مظاہرین نے شاہراہ پر ٹائر بھی جلائے جس کی وجہ سے اس سڑک پر کئی گھنٹوں تک ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ بعدازاں پولیس کے سینئر آفیسران جائے موقع پر پہنچے اور مظاہرین کو سمجھانے کی کوشش کی تاہم لوگ احتجاج کرنے پر بضد رہے ۔
سروج بالا نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ پچھلے چھ ماہ سے وہ انصاف کیلئے اپنی آواز بلند کر رہی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سنا ہے کہ کیس حل ہو چکا ہے تاہم ابھی تک حملہ آوروں کے بارے میں کوئی اتہ پتہ نہیں چل سکا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حملہ آوروں کی مدد و اعانت کرنے والوں کے خلاف بھی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔
بتادیں کہ سروج بالا نے ڈانگری حملے میں اپنے دو بیٹوں کو کھویا ہے ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ فوج نے چھ مئی کو ملی ٹینٹ مخالف آپریشن کے دوران راجوری کے جنگلی علاقے میں ایک ملی ٹینٹ کو ہلاک کیا ۔
فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ہلاک شدہ ملی ٹینٹ ڈانگری حملے میں براہ راست ملوث تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کپوارہ میں آئی ای ڈی اور راجوری میں زنگ آلودہ گرینیڈ برآمد

Next Post

وٹالی کی ۱۷ جائیدادیں ضبط:’دہشت گردی فنڈنگ کیلئے حافظ سعید سے رقومات حاصل کیں ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
اہم ترین

ہند پاک سیز فائر کے بعدسرینگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-14
’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘
اہم ترین

’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘

2025-05-14
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
اہم ترین

’دہشت گردی جاری رہی تو پاکستان کو تباہ کیا جائیگا ‘

2025-05-14
یکم مارچ سے سرینگر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
اہم ترین

بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع

2025-05-14
Next Post
ملی ٹنسی فنڈنگ کیس:ہندوارہ میں ظہور احمد وٹالی کی تین جائیدادیں ضبط

وٹالی کی ۱۷ جائیدادیں ضبط:’دہشت گردی فنڈنگ کیلئے حافظ سعید سے رقومات حاصل کیں ‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.