جموں/۱۰جون
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ اگر بی جے پی تیار ہوتی تو جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد ہوگئے ہوتے ۔
عمر نے کہا کہ چیف الیکشن کمیشن خود کہتا ہے کہ جموں وکشمیر میں ایک خلا پیدا ہوا ہے ۔
سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔
عمرعبداللہ نے کہا”یہ بات صاف ہے کہ بی جی تیار نہیں ہے ہو تیار ہوتے تو یہاں انتخابات منعقد ہوگئے ہوتے “۔ان کا کہنا تھا”الیکشن کمیشن نے خود کہا کہ وزارت داخلہ سے جانکاری ملنے کے بعد وہ انتخابات کا اعلان کریں گے ابھی انہیں وہ جانکاری شاید نہیں ملی ہوگی“۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے خود کہا کہ جموں و کشمیر میں ایک خلا ہے ۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بدقسمتی سے گورنر راج میں حکومت اور لوگوں کے درمیان ایک فیصلہ رہتا ہے اسی لئے عوامی حکومت، منتخب حکومت سے اچھی ہوتی ہے ۔
مغل روڈ پر چیکنگ کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا”اگر مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے تو یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ انتظامیہ ناکام ہوچکی ہے اور سیکورٹی صورتحال میں بہتری کی بجائے خرابی آگئی ہے “۔
سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد کے متعلق پوچھے جانے پر انہوں نے کہا”الائنس کو کیا کرنا ہے جب الیکشن کا اعلان ہی نہیں ہو رہا ہے ۔“