جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مودی حکومت ایم ایس پی پر خریداری نہیں کرتی: کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-09
in قومی خبریں
A A
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

چندر شیکھر کی یاد میں ایک لیکچر سیریز شروع کی جائے گی: دھنکھڑ

بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد متوسط طبقہ پریشان: آتشی

نئی دہلی// کانگریس نے ربیع کی فصلوں کے لیے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کے اعلان کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت بڑی دھوم دھام سے اعلانات کرتی ہے ، لیکن ان قیمتوں پر فصلوں کی خریداری نہیں کی جاتی ہے ۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجیوالا نے جمعرات کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ان کی کابینہ نے ربیع کی فصلوں کے لیے ایم ایس پی کا کاغذی اعلان تو کردیا ہے ، لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہوا ہے ۔ اس حکومت میں بڑے دھوم دھام سے اعلانات کیے جاتے ہیں لیکن ان قیمتوں پر فصلیں نہیں خریدی جاتیں۔مودی حکومت کی ہر پالیسی کو کسان مخالف قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ حکومت ایم ایس پی کا اعلان کرتی ہے لیکن سچائی یہ ہے کہ کسان کی فصل ایم ایس پی پر نہیں خریدی جاتی ہے اور اسے فصل کی قیمت پر 50 فیصد منافع بھی نہیں ملتا ہے ۔
وزیر اعظم پر حملہ کرتے ہوئے کانگریس کے لیڈر نے کہا، "مودی منتر ہے – ایم ایس پی کا اعلان کرو لیکن ایم ایس پی دو نہیں۔ سال 2022-23 میں فصل کی پیداوار اور فصل کی خریداری کے حقائق اس بات کو نمایاں کرتے ہیں کہ کسان کو ایم ایس پی نہیں ملے گی۔ مودی جی جب ایم ایس پی نہیں دینا ہے تو کاغذ پر اعلان کرکے واہ واہی کیوں لوٹنا؟
انہوں نے کہا کہ "مودی جی کسانوں سے دو بڑے وعدے کر کے اقتدار میں آئے ہیں۔ کسان کو ایم ایس پی کے طور پر 50 فیصد منافع اور لاگت دیں گے ۔ سال 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنی ہو جائے گی لیکن سی اے سی پی کی رپورٹ بتاتی ہے کہ مودی حکومت نے نہ ہی کسی کو لاگت جمع 50 فیصد منافع پر ایم ایس پی مقرر کی اور نہ ہی بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں کی سفارش کو قبول کیا۔

ہندوستان، فرانس اور متحدہ عرب امارات کی اولین شراکت دارانہ بحری مشق
نئی دہلی، 08 جون (یواین آئی) ہندوستان، فرانس اور متحدہ عرب امارات کی اولین شراکت دارانہ بحری مشق 07 جون 2023 کو خلیج عمان میں شروع ہوئی۔ ہندوستانی بحریہ کے ترکش اور فرانسیسی جہاز سرکوف دونوں ہیلی کاپٹروں، فرانسیسی رافیل طیارے اور متحدہ عرب امارات کی بحریہ کے میری ٹائم پیٹرول ایئر کرافٹ کے ساتھ مشق میں حصہ لے رہے ہیں۔
و روز تک جاری رہنے والی یہ مشق میدانِ عمل میں وسیع بحری کارروائیوں پر مشتمل ہے ۔ ان میں سرفیس وارفیئر، جس میں ٹیکٹیکل فائرنگ اور سطحی اہداف پر میزائل کی مشقیں، ہیلی کاپٹر کراس ڈیک لینڈنگ آپریشنز، ایڈوانسڈ ایئر ڈیفنس ایکسرسائز اور بورڈنگ آپریشنز شامل ہیں۔ اس مشق میں ایک دوسرے کی بہترین عملی کارروائیوں سے استفادہ کرنے کے لئے اہلکاروں کی کراس امبارکیشن بھی شامل ہوگی۔
پہلی مشق کا مقصد تینوں بحری افواج کے درمیان سہ طرفہ تعاون کا دائرہ وسیع کرنااور سمندری ماحول میں روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے اقدامات اپنانے کی راہ ہموار کرنا ہے ۔ یہ مشق مرکینٹائل تجارت کی حفاظت اور خطے میں کھلے سمندر میں جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانے میں تعاون کو بھی فروغ دے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکہ اور برازیل کے ساتھ بایو ایندھن سے متعلق عالمی اتحاد کا آغاز

Next Post

دنیا نے ہندوستان کو ایک قابل اعتماد ترقیاتی شراکت دار کے طور پر ماننا شروع کر دیا ہے : جے شنکر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

چندر شیکھر کی یاد میں ایک لیکچر سیریز شروع کی جائے گی: دھنکھڑ

2025-07-09
دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد متوسط طبقہ پریشان: آتشی

2025-07-09
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
قومی خبریں

اقوام متحدہ میں افغانستان سے متعلق قرارداد پر ہندوستان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا

2025-07-09
قومی خبریں

ویتنام کے وزیر اعظم نے عالمی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار پر وزیر اعظم مودی کو مبارکباد دی

2025-07-08
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

بہار کی ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے خلاف دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ میں 10 جولائی کو سماعت

2025-07-08
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس نے پونے میں گاندھی کا مجسمہ توڑنے کی کوشش کی مذمت کی

2025-07-08
پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

2025-07-05
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-07-05
Next Post
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ

دنیا نے ہندوستان کو ایک قابل اعتماد ترقیاتی شراکت دار کے طور پر ماننا شروع کر دیا ہے : جے شنکر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.