منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سی بی آئی سے نہیں، اڈیشہ کے ٹرین حادثہ کی تحقیقات ماہرین کی ٹیم سے کرائیں: کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-07
in قومی خبریں
A A
اوڈیشہ ٹرین حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد238‘مودی جائے حادثہ کا دورہ کریں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ویتنام کے وزیر اعظم نے عالمی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار پر وزیر اعظم مودی کو مبارکباد دی

بہار کی ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے خلاف دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ میں 10 جولائی کو سماعت

نئی دہلی// کانگریس نے منگل کے روز کہا کہ بالاسور ٹرین حادثہ میں 300 لوگوں کی جانیں گئیں اور حکومت کو چاہئے کہ وہ اس حادثہ پر آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کرنے کے بجائے سچائی سامنے لانے کے لئے سی بی آئی سے نہیں، بلکہ ماہرین سے تحقیقات کرائے ۔
کانگریس میڈیا انچارج جے رام رمیش نے حکومت کی جانب سے بالاسور ٹرین حادثہ کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کے اعلان کو سرخیوں میں اپنا نام چھاپنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حادثہ سے متعلق رپورٹ آنے سے پہلے ہی سی بی آئی انکوائری کا اعلان لوگوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے ۔ انہوں نے چند مثالوں کا ذکر کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا واقعی سی بی آئی اور این آئی اے ایسے واقعات میں کچھ کر پائیں گے ۔
سات سال قبل پیش آنے والے کانپور اور کنیرو ٹرین حادثوں کا ذکر کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ ان حادثوں کی تحقیقات این آئی اے کو اسی وقت سونپی گئی تھی لیکن آج سات سال گزرنے کے بعد بھی ان معاملوں میں چارج شیٹ داخل نہیں کی گئی ہے ۔
اس سے پہلے ، کانگریس کی ترجمان سپریہ شرینیت نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا، "تفتیشی ایجنسی کے بجائے ماہرین سے تفتیش کی جانی چاہیے ، نہ کہ حکومت کی ناکامی سے توجہ ہٹانے کے لیے این آئی اے اور سی بی آئی کو ان معاملات میں ملوث کیا جانا چاہیے ۔”
انہوں نے سی بی آئی سے پوچھا کہ کیا وہ اس بات کی بھی تحقیقات کرے گی کہ ٹریک کی مرمت اور نئی پٹری بچھانے کا بجٹ 2018-19 میں 9,607 کروڑ روپے سے گھٹا کر 20-2019 میں 7,417 کروڑ روپے کیوں کر دیا گیا۔ کیا سی بی آئی اس بات کا پتہ لگائے گی کہ ریل چنتن شیویر میں جب ہر زون کو سیکورٹی پر بات کرنی تھی تو صرف ایک زون کو کیوں بولنے کی اجازت دی گئی اور کیمپ کی پوری توجہ ‘وندے بھارت’ پر کیوں تھی؟
کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ "کیا سی بی آئی اس بات کا پتہ لگائے گی کہ سی اے جی کی رپورٹ میں یہ ذکر کیوں ہے کہ 2017-21 کے درمیان 10 میں سے تقریباً 7 حادثات ٹرین کے پٹری سے اترنے کی وجہ سے ہوئے ، یا ایسٹ کوسٹ ریلوے حفاظت کے لیے ٹریک کی دیکھ بھال کی جانچ کیوں نہیں ہوئی؟ کیوں نیشنل ریل سیفٹی فنڈ میں 79 فیصد کی کمی کیوں کی گئی اور وعدے کے مطابق 20,000 کروڑ کا سالانہ بجٹ اس فنڈ میں کیوں مختص نہیں کیا گیا؟
انہوں نے کہا، "کیا سی بی آئی اس بات کا بھی پتہ لگائے گی کہ ریلوے میں تین لاکھ سے زیادہ عہدے کیوں خالی پڑے ہیں؟ کیا سی بی آئی یہ پتہ لگائے گی کہ لوکو پائلٹ کو 12 گھنٹے سے زیادہ کام کرنے پر کیوں مجبور کیا جا رہا ہے ؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جرمن کمپنیوں کے لئے ہندوستانی دفاعی راہداری کے دروازے کھلے ہیں

Next Post

کانگریس نے اڈیشہ ٹرین حاثے کے سلسلے میں بی جے پی حکومت کو پھر سے نشانہ بنایا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قومی خبریں

ویتنام کے وزیر اعظم نے عالمی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار پر وزیر اعظم مودی کو مبارکباد دی

2025-07-08
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

بہار کی ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے خلاف دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ میں 10 جولائی کو سماعت

2025-07-08
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس نے پونے میں گاندھی کا مجسمہ توڑنے کی کوشش کی مذمت کی

2025-07-08
پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

2025-07-05
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-07-05
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے نِیٹ-یو جی 2025 کے نتائج کو چیلنج کرنے والی عرضی کو خارج کر دیا

2025-07-05
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں حق رائے دہی کو چوٹ پہنچانے کے لیے سازشی اقدامات کیے جا رہے ہیں: کانگریس

2025-07-04
بی جے پی کے لوگ اگر میرے خلاف بولیں گے تو انہیں پارٹی میں اونچا مقام ملے گا : نتیش
قومی خبریں

نتیش نے گنگا ندی کی بڑھتی آبی سطح کا معائنہ کیا

2025-07-04
Next Post

کانگریس نے اڈیشہ ٹرین حاثے کے سلسلے میں بی جے پی حکومت کو پھر سے نشانہ بنایا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.