اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

جموں وکشمیر میں خواتین پر تشدد کے واقعات میںمسلسل اضافہ درج

۳ برسوں میںوادی کے پولیس تھانوں میں جہیز اور خواتین کے تئیں دیگر زیادتیوں کے۱۱ سو سے زائد معاملات درج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-04
in مقامی خبریں
A A
جموں وکشمیر میں خواتین پر تشدد کے واقعات میںمسلسل اضافہ درج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

سرینگر//
جموں وکشمیر میں صنف نازک کے تئیں گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔ایسے میں گزشتہ۳ برسوں کے دوران کشمیر کے پولیس تھانوں میں جہیز اور خواتین کے تئیں دیگر زیادتیوں کے۱۱ سو سے زائد معاملات درج ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وسطی کشمیر میں۲۸۰ کیسز کا اندراج ہوا ہے جبکہ ۴۶۵؍افراد کو خواتین کو ہراساں کرنے کی پاداش میں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔
ضلع سرینگر میں صنف نازک کو جہیز کے نام پر تنگ طلب اور ہراساں کرنے کی پاداش میں۱۹۹معاملات درج ہوئے ہیں جس میں۳۳۷؍افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔اسی طرح شمال کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں۱۸۳کیس درج ہوئے ہیں جس میں۲۳۴؍ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہیں۔اسی طرح دیگر اضلاع میں بھی خواتین کے تئیں تشدد کے واقعات اضافہ ہی دیکھنے کو مل رہا ہے
قومی خاندانی بہبود و صحت محکمہ کے سروے رپورٹ کے مطابق یوٹی میں خواتین کے تئیں گھریلو تشدد کے معاملات میں۶فیصد سے زیادہ اضافہ درج کیا گیا ہے۔قومی کمیشن برائے خواتین کو گزشتہ۳برسوں کے دوران زیادتیوں کے۴۱۲ شکایات موصول ہوئیں ہیں،جن میں بیشتر معاملات جہیز اور عصمت ریزی کی کوششوں سے متعلق تھیں۔
سال ۲۰۲۰کمیشن کو۱۴۴‘سال ۲۰۲۱میں۱۵۷جبکہ رواں سال کے مارچ مہینے تک قومی کمیشن کو۳۲شکایات موصول ہوئیں ہیں۔
ایڈوکیٹ فضا فردوس کہتی ہیں کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران کورونا وبا نے متعدد افراد کو روزگار سے محروم کیا جس کے نتیجے میں بڑھتی آپسی تلخیاں بھی خواتین کے تئیں گھریلو تشدد کی وجہ بن گئیں۔گھریلو تشدد کی شکار خواتین کو انصاف فراہم کرنے کے لیے اگرچہ عدلیہ کے علاوہ چند ایک اضلاع میں وویمن پولیس اسٹیشن بھی موجود ہیں تاہم عدالتوں میں معاملات کے نپٹارے میں طوالت اور وویمن پولیس اسٹیشنز میں کیسوں کی بھرمار کی وجہ سے تشدد کی شکار خواتین کو وقت پر انصاف نہیں مل پارہا ہے جس وجہ سے میں گھریلو تشدد کی شکار اکثر خواتین رپورٹ درج کرنے سے ہچکچاہٹ محسوس کررہی ہیں۔
ماہرین کہتے ہیں کہ کشمیر میں بڑھتے گھریلو تشدد کے واقعات سماج کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔جموںکشمیر میں تنظیم نو قانون کے نفاذ کے بعد۴برس کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود وومنز کمیشن کا قیام عمل میں نہیں لیا گیا،جس کا براہ راست اثر گھریلو تشدد کی شکار ہو رہی خواتین پر پڑ رہا ہے۔
دفعہ۳۷۰کی منسوخی اور سٹیٹ کمیشن برائے خواتین کو زم کیے جانے کے بعد قومی کمیشن برائے خواتین نے سرینگر میں’مہیلا جن سنوائی‘کے نام سے اب تک صرف ایک پروگرام کا اہتمام کیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کینسر کی مریضہ کیلئے کراؤڈ فنڈنگ :محض ۲۴ گھنٹوں میں ۸۰ لاکھ روپے جمع

Next Post

جوائنٹ ڈائکریکٹر اطلاعات کا محکمہ کے امرناتھ یاترا کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ 

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

2025-07-06
مقامی خبریں

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

2025-07-06
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-07-06
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
مقامی خبریں

پونچھ میں دہشت گردوں کی کمین گاہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2025-07-06
شوپیاں میں بینک گارڈ کی رائفل سے گولی چلی‘ بھگدڑ میں تین افراد زخمی
مقامی خبریں

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

2025-07-04
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-04
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

2025-07-03
logoo76-1
مقامی خبریں

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

2025-07-03
Next Post
جوائنٹ ڈائکریکٹر اطلاعات کا محکمہ کے امرناتھ یاترا کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ 

جوائنٹ ڈائکریکٹر اطلاعات کا محکمہ کے امرناتھ یاترا کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.