ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

ست پال ملک کا ’’نیا کشمیر کارڈ‘‘

کشمیر میں آگ کے نئے شعلے بھڑکانے کی کوشش

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-31
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

سابق گورنر ست پال ملک آئے روز اپنے بیانات اور دعوئوں میں کچھ نہ کچھ بولتے رہتے ہیں۔ اپنے ایک تازہ ترین بیان میں سابق گورنر نے اپنی آنکھوں کا پانی خشک کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’’مجھے کشمیر کے دہشت گردوں کی طرف سے قاتلانہ حملے کا خطرہ ہے‘‘۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت نے ان کی سکیورٹی گھٹادی ہے اور انہیں صرف ایک سکیورٹی اہلکار کی خدمات حاصل ہیں جبکہ جموں وکشمیر سے سبکدوش ہوئے اب تک کے سبھی گورنروں وغیرہ کو معقول سکیورٹی دستیاب ہے۔
ست پال ملک کس حد تک سکیورٹی حصار کے اہل اور حقدار ہیں، ہیں بھی کہ نہیں، اس بارے میں فیصلے کا حتمی اختیار مرکزی حکومت کے پاس ہے۔ انہیں اس بات کا بھر پور حق حاصل ہے کہ وہ اپنی سکیورٹی کو لے کر اپنی فکر مندی کا اظہار کرے اور حکومت سے مطالبہ بھی کرے کہ انہیں سکیورٹی کور فراہم کرے لیکن اپنی اس خواہش یا ضرورت کے تعلق سے کشمیرکی کردار کشی اور کشمیری عوام کو بطور عفریت یادہشت گرد کے طور پر ملکی رائے عامہ کے سامنے پیش کرنے اور پھر بار بار اس کا اعادہ کرنے کا کوئی حق یا اختیار نہیں۔ ست پال ملک کا یہ تازہ بیانیہ ان کے اس اپنے اختیارکردہ بیانیہ سے بالکل مختلف متضاد اور ضد ہے جو وہ بحیثیت گورنر کے سامنے لاتے رہے اور جس میں وہ ملکی میڈیا اور سیاسی حلقوں کو اس بات پر نشانہ بناتے رہے کہ وہ کشمیر اور کشمیریوں کو بطور عفریت کے پیش کررہے ہیں۔
اس میں دو رائے نہیں کہ کشمیرمیں ۳۰؍ سال سے دہشت پسند عنصر سرگرم رہے ہیں لیکن فی الوقت جو صورتحال زمینی سطح پر موجود ہے وہ پہلے کی صورتحال سے بالکل مختلف ہے۔ حالیہ چید برسوں میں دہشت گردی میں ملوث عنصر کی جس پیمانے پر سرکوبی ہوتی رہی اس کے نتیجہ میں کشمیرامن کا گہوارہ بنتا جارہاہے جس کا اعتراف وزیراعظم سے لے کر جموں وکشمیر کے چھوٹے سے درجے کے بیروکریٹ کی خدمات پر معمور چپراسی تک کو ہے اور پھر آج تک کسی بھی اعلیٰ عہدیدار کو نشانہ بنانے کی جرأ ت کوئی دہشت پسند جٹا نہیں پایا ہے چہ جائیکہ جموں وکشمیر کی سرحدوں سے باہر دور بیٹھے کسی سابق عہدیدار کو نشانہ بنائے جانے کا گمان بھی نہیں!
لیکن نہ جانے کیوںست پال ملک اپنے جھوٹ پر جھوٹ کا ملمع چڑھاچڑھاکر کشمیر کی کردارکشی کاراستہ اختیار کررہے ہیں۔ بھلے ہی انہیں اپنی پارٹی …بی جے پی اور مرکز میں قائم پارٹی حکومت کے ساتھ کسی نوعیت کی ناراضگی ہو، گلہ اور شکوہ ہو اس کو زبان دینے کیلئے وہ آزاد ہیں بلکہ اپنی پارٹی کے ساتھیوں کو آنکھ دکھاکر اپنے اختیار کردہ کسی ایجنڈا اور مشن کی تکمیل چاہتا ہو لیکن کشمیر اور کشمیری عوام کو ڈھال بنانے سے انہیں اجتناب کرنا چاہئے۔
ست پال ملک یہ گلہ شکوہ کرسکتے ہیں کہ کورپشن سکینڈلوں کے حوالوں سے انہوںنے جن افراد کی نشاندہی کی ہے ان کے خلاف حکومت اور اس کے ادارے کوئی نرم گوشہ رکھتے ہیں اور ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے جبکہ برعکس اس کے ان کے کچھ سابق چھوٹے ملازمین کے پیچھے ایجنسیوں کو لگاکر انہیں ہراسان کیاجارہاہے، ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کا مقصد انہیں نشانہ بناکر ان کی آواز کو دبانے کی کوشش سے ہے ۔
سابق گورنر کا یہ بیان بلکہ دعویٰ عین اس وقت سامنے آیا ہے جب جموںوکشمیر شری امر ناتھ یاتریوں کا استقبال کرنے کی تیاریوں میں جٹا ہوا ہے اور کشمیر میں حالیہ منعقدہ جی ۔ ۲۰ کا سیاحت کے حوالہ سہ روزہ اجلاس ریکارڈ کامیابی اور نتائج پر منتج ہوکر عالمی سطح پر کشمیر کے بارے میں ایک نیا پیغام کے ساتھ پہنچ گیا۔ ست پال ملک جموں وکشمیرمیں بحیثیت گورنر اپنی آئینی اور اخلاقی ذمہ داریوں اور فرائض کی بہ احسن خوبی انجام آوری میںصریح ناکامی، آئے روز کشمیرکے تعلق سے سامنے آرہی خبروں اور معاملات کو جھوٹ اور افواہیں مسلسل قرار دیتے رہے اور عوام کے خدشات اور وسوسوں کو قدم قدم پر بلاجواز اور مفروضوں پر مبنی قرار دینے کاریکارڈ تو انہی کے نام سے منسوب ہے۔ یہاں تک کہ دورحاضرمیں جبکہ مواصلات کی ترسیل اور دستیابی کے حوالہ سے جدید ترین نظام، سیٹ اپ اور سہولیات دستیاب ہیں وہ بہت بڑا جھوٹ یہ کہکر خود کو معصوم ظاہر کرنے کی سعی لاحاصل کررہے ہیں کہ ان کی فیکس مشین اس روز خراب ہوئی تھی، یہ وہ جھوٹ ہے جس کو ملک کاکوئی بھی کم سن بچہ تک بادی النظرمیں ہی مسترد کرچکاہے۔
کشمیر اور کشمیر یوں کے بارے میں غلط پروپیگنڈہ کا راستہ اختیار کرکے ست پال ملک کو بھلے ہی ازلی کشمیر مخالف عنصر وں اور جنونیوں کا سہارا اور آشیرواد حاصل ہوتا رہے گا لیکن یہ راستہ اختیار کرکے ست پال ملک اور ان کے ایسے ہی دوسرے ہم خیال لوگ کشمیرکو جہاںغلط رنگ میں پیش کرنے کی مذموم کوشش کررہے ہیںوہیں وہ کشمیر میںایک نئے آگ کو بھی جنم دینے کی مکروہ کوشش کررہے ہیں۔ان سے ہماری مخلصانہ اپیل تو یہی ہوسکتی ہے کہ وہ کشمیر میں آگ کے نئے شعلوں کو ہوا دے کر بھڑکا نے کی کوشش نہ کریں۔ وہ اپنے لئے مرکز سے سکیورٹی طلب کریں لیکن اس کے لئے کشمیر کا رڈ کھیلنے کی مکروہ اور دجالی کوشش سے اجتناب کریں۔
ست پال ملک اپنے بیانات میں مسلسل یہ دعویٰ بھی کرتے جارہے ہیں کہ پلوامہ جیسا ایک اور معاملہ بھی بقول ان کے رچایا جاسکتا ہے تاکہ ایسے کسی معاملے کو آنے والے الیکشن کے حوالہ سے حکمران پارٹی ’’کیش ‘‘کرسکے۔ یہ ایک سنگین اور مجرمانہ نوعیت کا بیان ہے۔ ست پال ملک جہاں پلوامہ حملے کومرکز یا مرکزی ایجنسیوں کی کارستانی کے طور پیش کررہے ہیں وہیں اسی جیسا دوسرا کوئی واقعہ یہ کہکر باور کرانے کی کوشش کررہاہے کہ حکمران جماعت اپنے الیکشن نتائج کو اپنے حق میں کرنے کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔
اگر اوسط کوئی شہری اس نوعیت کا بیان دے ، فیس بُک ، انسٹاگرام کا سہارا لے یاکسی پرنٹ میڈیا کی خدمات حاصل کرے تو ملکی ادارے حرکت میں آکر ملک دُشمنی کی پاداش میں غداری کا کیس درج کرکے نہ صرف اس کی گرفتاری کو یقینی بناتے بلکہ ہر طرح کی تادیبی کارروائی بھی عمل میںلائی جاتی لیکن ست پال ملک کے مسلسل غیر ذمہ دارانہ اور غیر اخلاقی بیانات کا کوئی نوٹس نہیں لیاجارہا ہے اور بظاہر اس کو کھلی چھوٹ دی جارہی ہے۔ سنجیدہ فکر اور حساس شہری حکومت کے اس مخصوص طرزعمل پر حیران وششد ر ہیں۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گاؤں اور قصبہ جات کو بھی اسمارٹ بنائیے!

Next Post

بی سی سی آئی سیکریٹری جے شاہ پر آئی پی ایل فائنل میں نامناسب اشاروں پر کڑی تنقید

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

2025-04-12
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

2025-04-10
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

کتوں کے جھنڈ ، آبادیوں پر حملہ آور

2025-04-09
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اختیارات اور فیصلہ سازی 

2025-04-06
اداریہ

وقف، حکومت کی جیت اپوزیشن کی شکست

2025-04-05
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اظہار لاتعلقی، قاتل معصوم تونہیں

2025-03-29
اداریہ

طفل سیاست کے یہ مجسمے

2025-03-27
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اسمبلی سے واک آؤٹ لوگوں کے مسائل کا حل نہیں

2025-03-26
Next Post
2023 میں خواتین کے آئی پی ایل کے انعقاد کے لیے پرعزم: جے شاہ

بی سی سی آئی سیکریٹری جے شاہ پر آئی پی ایل فائنل میں نامناسب اشاروں پر کڑی تنقید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.