بیجنگ//
چین کے کچھ حصوں میں شدید بارش کے لیے بلیو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
قومی موسمیاتی مرکز کے مطابق، اگلے 24 گھنٹے کے اندر سیچوان، شانشی، ہنان، ہوبی، آنہوئی اور جیانگسو کے کچھ علاقوں میں تیز بارش یا گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سیچوان، ہینان اور انہوئی میں 150 ملی میٹر تک بارش ہونے کی توقع ہے۔ ان صوبوں کے بعض علاقوں میں آندھی کے ساتھ 20 سے 70 ملی میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے مقامی انتظامیہ کو مناسب تیاریاں کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اسکولوں اور کنڈرگارٹن سے کہا گیا ہے کہ وہ بچوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور گاڑی چلانے والوں کو پانی سے بھری سڑکوں اور ٹریفک جام سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔