ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہندوستان نے آسٹریلیا اے کو 2-1 سے شکست دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-28
in کھیل
A A
ہندوستان نے نمبر ایک نیدرلینڈ کو 2-1 سے ہرایا

Womens Hockey Team

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی روز باؤل سیریز میں ٹی 20 میچ بھی شامل

کرکٹ کا چوتھا فارمیٹ ‘ٹیسٹ ٹوئنٹی سری لنکا میں شروع ہو رہا ہے

ایڈیلیڈ// ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم نے آسٹریلیا کے دورے کے پانچویں اور آخری میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہفتہ کو آسٹریلیا اے کے خلاف 2-1 کی سنسنی خیز جیت درج کی۔
ہندوستان کی جانب سے نونیت کور (10ویں منٹ) اور دیپ گریس ایکا (25ویں منٹ) نے گول کئے۔ آسٹریلیا اے کا واحد گول ابیگیل ولسن (22ویں منٹ) نے کیا۔
گزشتہ میچ 3-2 سے جیتنے کے بعد، آسٹریلیا ‘اے’ نے پراعتماد آغاز کیا اور گیند کواپنے قبضے میں رکھا۔ ہندوستانی ٹیم کے دفاع میں گرجیت کور نے فعالیت کا مظاہرہ کیا اور مخالف ٹیم کو سرکل کے اندر نہیں جانے دیا۔
ہندوستان نے جلد ہی تین پنالٹی کارنر حاصل کرتے ہوئے آسٹریلیا اے کے دفاع پردباؤ ڈالا اور نونیت کور نے ریورس ہٹ کے ساتھ پہلا گول کرکے ہندوستان کو برتری دلادی۔
ہندوستان نے دوسرے کوارٹر کے آغاز میں بیک لائن سے رفتاربنانا جاری رکھا۔ آسٹریلیا اے نے تیز جوابی حملے سے گول پرایک نشانہ لگایا لیکن کپتان سویتا پونیا اسے روکنے میں کامیاب رہیں۔ آسٹریلیا ‘اے’ نے دوسرے کوارٹر کے وسط میں میچ کا پہلا پنالٹی کارنر حاصل کیا۔ ابیگیل نے ایک طاقتور ڈریگ فلک کے ساتھ اس پنالٹی کو گول تبدیل کرتے ہوئے اسکور برابر کردیا۔ تاہم آسٹریلیا کی خوشی زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی کیونکہ ڈیپ گریس ایکا نے تین منٹ بعد ہی پنالٹی کارنر پر اپنی ڈریگ فلک کے ذریعے ہندوستان کو دوبارہ برتری دلادی۔
وندنا کٹاریا نے ہاف ٹائم کے بعد بائیں جانب سے حملہ کرتے ہوئے ہندوستان کو ایک اور پنالٹی کارنر دلایا۔ تاہم اس بار آسٹریلیا ‘اے’ کا دفاع اس خطرے کو ٹالنے میں کامیاب رہا۔ نیہا گوئل نے مڈ فیلڈ کو کنٹرول کرتے ہوئے ہندوستانی فارورڈ لائن کے لیے راستہ بنایا جس کا دباؤ میزبان ٹیم کے دفاع نے محسوس کیا۔
وندنا کی جارحیت نے آسٹریلیا ‘اے’ کو چوتھے کوارٹر میں بھی دباؤ میں ڈال دیا۔ میچ کے اختتام کی طرف بڑھتے ہوئے دونوں ٹیموں میں جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔ ہندوستان نے میچ کے اختتامی لمحات میں ایک پنالٹی کارنرحاصل کیا جسے وہ گول میں تبدیل نہ کر سکا۔ اس کے باوجود ہندوستان نے گیند پر اپنا قبضہ جمائے رکھا اور آسٹریلیا اے کو برابری نہیں کرنے دی۔
اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے آسٹریلیا اے کے خلاف سیریز 1-1 سے برابری پر ختم کی۔ اس سے قبل ہندوستان کو آسٹریلیا کی قومی ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 2-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ہندوستان کا یہ دورہ ستمبر میں چین کے شہر ہانگزو میں ہونے والے ایشیائی کھیلوں کی تیاریوں کے لحاظ سے اہم ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

عماد وسیم، اعظم خان کا امریکی لیگ میں بھارتی فرنچائز سے معاہدہ

Next Post

انگلینڈ میں لیگ میچ کے دوران انجرڈ ہونے کے بعد شاداب خان کا بیان سامنے آگیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی روز باؤل سیریز میں ٹی 20 میچ بھی شامل
کھیل

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی روز باؤل سیریز میں ٹی 20 میچ بھی شامل

2026-10-17
کرکٹ کا چوتھا فارمیٹ ‘ٹیسٹ ٹوئنٹی سری لنکا میں شروع ہو رہا ہے
کھیل

کرکٹ کا چوتھا فارمیٹ ‘ٹیسٹ ٹوئنٹی سری لنکا میں شروع ہو رہا ہے

2026-10-17
حوثی باغیوں کے حملوں کے باوجود ایشیائی کپ مقررہ وقت پر ہوگا: سعودی عرب
کھیل

حوثی باغیوں کے حملوں کے باوجود ایشیائی کپ مقررہ وقت پر ہوگا: سعودی عرب

2026-10-17
کھیل

بنگلورو میں ہندوستان ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فیصلہ کن میچ پر بارش کا سایہ

2026-10-17
کھیل

دہلی ڈائنامائٹس نے سپر 6 میں جگہ بنائی

2026-10-17
کھیل

اتراکھنڈ چیلنج کپ انڈر 15 اور 50 پلس فٹ بال چیمپئن شپ 24 اکتوبر سے: وریندر سنگھ راوت

2026-10-17
کھیل

ہندوستان عالمی کھیلوں کی طاقت بننے کے لیے پوری طرح تیار ہے: وزیراعظم مودی

2026-10-17
کھیل

ہندوستان کی واپسی کی کوشش، ویسٹ انڈیز کی نظریں ٹی 20 سیریز جیتنے پر

2026-10-17
Next Post
فٹنس مسائل شاداب کیلئے ڈرائونا خواب بن گئے

انگلینڈ میں لیگ میچ کے دوران انجرڈ ہونے کے بعد شاداب خان کا بیان سامنے آگیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.